Advertisement
پاکستان

نیو یارک میں پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی کے حوالے سے پریڈ کا انعقاد

پریڈ کی قیادت نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ( این وائے پی ڈی)کے ایک یونٹ اور بینڈ نے کی۔نیویارک پولیس میں خدمات انجام دینے والے پاکستانی امریکیوں کے ایک گروپ نے بھی پریڈ کے ساتھ مارچ کیا

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Aug 27th 2024, 3:55 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
نیو یارک میں پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی کے حوالے سے پریڈ کا انعقاد

امریکا کے شہر نیو یارک میں پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی کے حوالے سے پریڈ کا انعقاد کیا گیاجس میں نیو یارک سٹی کے میئر ایرک ایڈم ، امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی (اے پی اے سی اے سی) کے چیئرمین ڈاکٹر اعجاز احمد اور سینکڑوں پاکستانی نژاد امریکی شہریوں نے شرکت کی،زیادہ تر پاکستانی قومی لباس میں تھے۔ میئر نیو یارک سٹی ایرک ایڈم نے پاکستانیوں کے اجتماع کو خوش آمدید کہا اور انہیں یوم آزادی کی مبارکباد دی۔ انہوں نے ’’پاکستان زندہ باد‘‘ اور ’’قائد اعظم زندہ باد‘‘ کے نعروں کے درمیان کہا کہ میں پاکستانی کمیونٹی کا دوست ہوں اور ہمیشہ رہوں گا۔

پریڈ کی قیادت نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ( این وائے پی ڈی)کے ایک یونٹ اور بینڈ نے کی۔نیویارک پولیس میں خدمات انجام دینے والے پاکستانی امریکیوں کے ایک گروپ نے بھی پریڈ کے ساتھ مارچ کیا۔ اس موقع پر پاکستانی ثقافت پر مبنی فلوٹس بھی موجود تھے جن پر بینڈوزنے حب الوطنی کے گیت گائے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے پی پی اے سی کے چیئرمین ڈاکٹر اعجاز احمد نے امریکی سیاسی نظام میں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کی فعال شرکت پر زور دیا اور تجویز پیش کی کہ اس طرح اقدامات سے ملک کےسماجی و اقتصادی منظرنامے پر زیادہ اثر پڑے گا۔ تنظیم کے نمائندے اسد چوہدری نے چیئرمین ڈاکٹر اعجاز احمد کے خاص طور پر نوجوانوں کو مقامی سیاست میں حصہ لینے، ووٹ رجسٹر کرانے اور زیادہ اثر و رسوخ حاصل کرنے کے وژن کے لیے متحد ہونے پر زور دیا۔

Advertisement
کارساز حادثے کی ملزمہ نتاشہ دانش پر منشیات کیس میں فردِ جرم عائد

کارساز حادثے کی ملزمہ نتاشہ دانش پر منشیات کیس میں فردِ جرم عائد

  • 13 گھنٹے قبل
دریائے چناب میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب، پنجاب بھر میں ہائی الرٹ جاری

دریائے چناب میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب، پنجاب بھر میں ہائی الرٹ جاری

  • 13 گھنٹے قبل
سہ ملکی سیریز: افغانستان کی یو اے ای کے خلاف بیٹنگ جاری، 51 رنز پر ایک وکٹ نقصان

سہ ملکی سیریز: افغانستان کی یو اے ای کے خلاف بیٹنگ جاری، 51 رنز پر ایک وکٹ نقصان

  • 10 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا اسمبلی میں افغانستان میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان پر اظہارِ افسوس، متفقہ قرارداد منظور

خیبرپختونخوا اسمبلی میں افغانستان میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان پر اظہارِ افسوس، متفقہ قرارداد منظور

  • 11 گھنٹے قبل
بھارتی فوج کے سابق جنرل کا پاکستان کے خلاف آبی دہشت گردی کا انکشاف، ویڈیو منظرِ عام پر

بھارتی فوج کے سابق جنرل کا پاکستان کے خلاف آبی دہشت گردی کا انکشاف، ویڈیو منظرِ عام پر

  • 10 گھنٹے قبل
یورپی یونین صدر کے طیارے کی لینڈنگ میں رکاوٹ، یورپی   یونین کا روس پر الزام

یورپی یونین صدر کے طیارے کی لینڈنگ میں رکاوٹ، یورپی یونین کا روس پر الزام

  • 12 گھنٹے قبل
سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں سٹیڈیم نظم و ضبط کے لیے نیا پروٹوکول جاری

سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں سٹیڈیم نظم و ضبط کے لیے نیا پروٹوکول جاری

  • 13 گھنٹے قبل
 آئی سی سی کا ویمنز ورلڈکپ کے لیے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان

 آئی سی سی کا ویمنز ورلڈکپ کے لیے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان

  • 10 گھنٹے قبل
کالا باغ ڈیم  مستقبل کے لیے ضروری ہے، سب کو  آگے بڑھنا ہوگا: علی امین گنڈاپور

کالا باغ ڈیم مستقبل کے لیے ضروری ہے، سب کو آگے بڑھنا ہوگا: علی امین گنڈاپور

  • 10 گھنٹے قبل
سہ فریقی سیریز :یو اے ای کا افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ

سہ فریقی سیریز :یو اے ای کا افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ

  • 12 گھنٹے قبل
سیلاب کے باعث سیالکوٹ ائیرپورٹ پر معطل فضائی آپریشن بحال، نوٹم جاری

سیلاب کے باعث سیالکوٹ ائیرپورٹ پر معطل فضائی آپریشن بحال، نوٹم جاری

  • 12 گھنٹے قبل
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارش، مختلف علاقے زیرآب، نالہ لئی کے اطراف ہائی الرٹ جاری

اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارش، مختلف علاقے زیرآب، نالہ لئی کے اطراف ہائی الرٹ جاری

  • 10 گھنٹے قبل
Advertisement