جی این این سوشل

پاکستان

پی ٹی آئی میں اختلاف شدت اختیار کر گئے، عاطف خان اور شیر علی عہدوں سے فارغ

وزیراعلیٰ نے عاطف خان کی جگہ ارباب عاصم کو پی ٹی آئی پشاور ریجن کا صدر مقرر کر دیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ٹی آئی میں اختلاف شدت اختیار کر گئے، عاطف خان اور شیر علی عہدوں سے فارغ
پی ٹی آئی میں اختلاف شدت اختیار کر گئے، عاطف خان اور شیر علی عہدوں سے فارغ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا میں اختلافات شدت اختیار کر گئے۔ 

خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی جانب سے حالیہ فیصلے نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔انہوں نے اراکین اسمبلی عاطف خان اور شیرعلی ارباب کو پارٹی عہدوں سے ہٹا دیا۔ 

 

وزیراعلیٰ نے عاطف خان کی جگہ ارباب عاصم کو پی ٹی آئی پشاور ریجن کا صدر مقرر کر دیا۔مزید برآں عرفان سلیم کو پی ٹی آئی ضلع پشاور کا صدر اور شہاب ایڈووکیٹ کو جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیاہے۔

یہ اقدام خاص طور پر اس وقت سامنے آیا جب عاطف خان نے برطرف وزیر شکیل خان کے حق میں ایک بیان دیا، جبکہ شیرعلی ارباب نے وزیراعلیٰ پر اعتماد سے متعلق اقرار نامے پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا۔

دنیا

سوڈان میں ڈیم کا بند ٹوٹ گیا، 30 افراد ہلاک، ہزاروں افراد بے گھر

سیلاب سے 20 گاؤوں صفحہ ہستی سے مٹ گئےاور لوگ سیلاب کے پانی میں پھنسے ہوئے گاڑیوں میں پھنسے ہوئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سوڈان میں ڈیم کا بند ٹوٹ گیا، 30 افراد ہلاک، ہزاروں افراد بے گھر

سوڈان میں ڈیم کا بند ٹوٹنے کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک اور 50,000 افراد کے گھر تباہ ہو گئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق سیلاب سے 20 گاؤوں صفحہ ہستی سے مٹ گئے۔ پانی قریبی دیہاتوں میں داخل ہو گیا اور متعدد لوگوں کو اپنے ساتھ بہا کر لے گیا۔

سوڈانی حکام کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں کے بعد بند ٹوٹ گیا جس کے باعث سیلاب آ گیا اور متعدد دیہات تباہ ہو گئے۔ بحیرہ احمر کے علاقے میں واقع اس ڈیم سے پورٹ سوڈان شہر کو پینے کا پانی فراہم کیا جاتا تھا۔

مقامی حکام کے مطابق سیلاب کے پانی میں کم از کم چار افراد ہلاک ہوئے ہیں لیکن ان کا اندازہ ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔ 

سوڈانی خبر رساں اداروں کے مطابق 100 سے زائد افراد لاپتہ ہیں اور بہت سے دیگر دیہاتی بڑھتے ہوئے پانی سے بچنے کے لیے پہاڑیوں پر چڑھ گئے ہیں۔

سوڈانی حکومت نے متاثرین کی امداد کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں لیکن وسیع پیمانے پر تباہی کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ متاثرین کو خوراک، پانی اور طبی امداد کی اشد ضرورت ہے۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

اسلام آباد ہائیکورٹ میں انٹرنیٹ سست روی کے خلاف درخواست پر سماعت 3 ستمبر تک ملتوی

عدالت نے کہا کہ دس دن سے بزنس کمیونٹی شکایت کر رہی ہے انٹرنیٹ سے متعلقہ ہر کوئی شکایت کر رہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد ہائیکورٹ میں انٹرنیٹ سست روی کے خلاف درخواست پر سماعت 3 ستمبر تک ملتوی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے انٹرنیٹ میں سست روی کے خلاف درخواست پر سماعت 3 ستمبر تک ملتوی کر دی ۔

پیر کو انٹرنیٹ سست روی اور فائر وال کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست پر چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔عدالت نے آئندہ سماعت تین ستمبر پر حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی اور ممبر ٹیکنیکل وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو آئندہ سماعت ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

چیف جسٹس ہائی کورٹ عامر فاروق نے کہا کہ آئی ٹی سے متعلق جو لوگ کام رہے ہیں یہ ساری چیزیں انٹرنیٹ کی مرہون منت ہیں۔پی ٹی اے کے وکیل نے کہا کہ پہلے ہمیں پتا چلا دو کیبلز کٹی ہوئیں تھیں اور اب ہمیں کل میسج آیا تیسری کیبل بھی کٹ گئی ہے۔عدالت نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ میں کیس زیر التواء ہے یہاں بھی کوئی ذمہ داری نہیں لے رہا، کیبل یا کیبلز کٹ گئی ہیں اس کا ذمہ دار پی ٹی اے ہے یا کون ہے؟ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ ہماری کسی انسٹالیشن کی وجہ سے کوئی ایشو نہیں آیا۔

عدالت نے کہا کہ دس دن سے بزنس کمیونٹی شکایت کر رہی ہے انٹرنیٹ سے متعلقہ ہر کوئی شکایت کر رہا ہے، حکومت کہہ رہی ہے خراب ہے بس خراب ہے اب یہ پرانا دور تو نہیں جب ایک فون خراب ہوتا تھا تو خراب ہی ہے۔وکیل ایمان مزاری نے کہا کہ انٹرنیٹ چل رہا ہے واٹس ایپ کے فنکشن متاثر ہو رہے ہیں آڈیو ویڈیو صحیح طریقے سے سینڈ نہیں ہو رہیں، چیئرمین پی ٹی اے نے کہا ہے ویب آپریٹنگ سسٹم کو اپ گریٹ کررہے ہیں۔عدالت نے کہا کہ سکیورٹی اور نیشنل انٹرسٹ کا معاملہ ہو تو عدالت کے دیکھنے کے لیے رپورٹ دے دیں ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

کراچی میں موسلا دھار بارش،کئی علاقے پانی میں ڈوب گئے

اگلے چند دنوں میں کراچی میں مزید 150 سے 200 ملی میٹر بارش ہونے کا امکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی میں موسلا دھار بارش،کئی علاقے پانی میں ڈوب گئے

کراچی: شہر قائد میں مون سون کا زوردار سپیل جاری ہے جس کے باعث کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش سے کئی علاقے پانی میں ڈوب گئے۔

 گلشن حدید میں سب سے زیادہ 46 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ گلستان جوہر، جیل چورنگی، لیاقت آباد، کریم آباد، صفورا اور سکیم 33 میں بھی شدید بارشوں سے علاقےپانی میں ڈوب گئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی شہر میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ مون سون کا سب سے طاقتور سپیل ہو سکتا ہے اور اگلے چند دنوں میں کراچی میں مزید 150 سے 200 ملی میٹر بارش ہونے کا امکان ہے۔ ٹھٹھہ، سجاول، میرپورخاص، سانگھڑ اور نوابشاہ میں 250 سے 300 ملی میٹر جبکہ بدین، ٹنڈو محمد خان، تھرپارکر اور عمرکوٹ میں 500 ملی میٹر بارش ہونے کا امکان ہے۔

شدید بارشوں کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ہے جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاط برتنے اور غیر ضروری طور پر گھر سے نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll