جی این این سوشل

موسم

کراچی میں موسلا دھار بارش،کئی علاقے پانی میں ڈوب گئے

اگلے چند دنوں میں کراچی میں مزید 150 سے 200 ملی میٹر بارش ہونے کا امکان ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کراچی میں موسلا دھار بارش،کئی علاقے پانی میں ڈوب گئے
کراچی میں موسلا دھار بارش،کئی علاقے پانی میں ڈوب گئے

کراچی: شہر قائد میں مون سون کا زوردار سپیل جاری ہے جس کے باعث کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش سے کئی علاقے پانی میں ڈوب گئے۔

 گلشن حدید میں سب سے زیادہ 46 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ گلستان جوہر، جیل چورنگی، لیاقت آباد، کریم آباد، صفورا اور سکیم 33 میں بھی شدید بارشوں سے علاقےپانی میں ڈوب گئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی شہر میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ مون سون کا سب سے طاقتور سپیل ہو سکتا ہے اور اگلے چند دنوں میں کراچی میں مزید 150 سے 200 ملی میٹر بارش ہونے کا امکان ہے۔ ٹھٹھہ، سجاول، میرپورخاص، سانگھڑ اور نوابشاہ میں 250 سے 300 ملی میٹر جبکہ بدین، ٹنڈو محمد خان، تھرپارکر اور عمرکوٹ میں 500 ملی میٹر بارش ہونے کا امکان ہے۔

شدید بارشوں کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ہے جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاط برتنے اور غیر ضروری طور پر گھر سے نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔

علاقائی

دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال، 50 دیہات زیر آب

سیہون کے مقام پر دریائے سندھ میں 3 لاکھ 50 ہزار کیوسک پانی کا سیلابی ریلا کوٹری بیراج کی طرف گامزن ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال، 50 دیہات زیر آب

سیہون: دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں خطرناک اضافے کے باعث سیلابی ریلا نے علاقے کو شدید متاثر کیا ہے۔ سیہون کے مقام پر دریائے سندھ میں 3 لاکھ 50 ہزار کیوسک پانی کا سیلابی ریلا کوٹری بیراج کی طرف گامزن ہے۔

سیلاب کے باعث سیہون اور مانجھند تحصیلوں کے کچے علاقے کے 50 دیہات زیر آب گئے ہیں اور متعدد دیہاتوں کا شہروں سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ اس کے علاوہ 25 سکول بھی سیلابی پانی کی زد میں آ گئے ہیں۔

محکمہ آبپاشی نے صورتحال کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے دریائے سندھ کے پشتوں پر ایمرجنسی نافذ کر کے نگرانی شروع کر دی ہے۔ سیلابی پانی کے باعث سیہون اور مانجھند کے کچے علاقے میں سڑکیں بھی ڈوب گئی ہیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

بلوچستان کے شہداء کے لواحقین کیلئے خیبر پختونخوا حکومت کا امدادی پیکج کا اعلان

بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات پر گہرا رنج ہے اور شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں، وزیراعلیٰ کے پی کے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلوچستان کے شہداء کے لواحقین کیلئے خیبر پختونخوا حکومت کا امدادی پیکج کا اعلان

پشاور:خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے لیے 10 ،10لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوانخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات پر گہرا رنج ہے اور شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت شہداء کے لواحقین کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔

خیبر پختونخوا حکومت نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کے واقعے میں جاں بحق پانچ افراد کے لیے بھی شہداء پیکج کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز موسیٰ خیل کے علاقے راڑہ شم میں 23 مسافروں کو گاڑیوں سے اتار کر قتل کر دیا گیا۔مسلح افراد نے بین الصوبائی شاہراہ پر ناکہ لگاکر مسافروں کو بسوں سے اتارا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

منکی پاکس کے پھیلاؤ پر سخت نگرانی، صورتحال قابو میں ہے، وزارت صحت

ملک بھر میں مشکوک مریضوں کی اسکریننگ مکمل کر لی گئی، ترجمان وزارت صحت ساجد شاہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

منکی پاکس کے پھیلاؤ پر سخت نگرانی، صورتحال قابو میں ہے، وزارت صحت

اسلام آباد : وزارت قومی صحت نے پاکستان میں منکی پاکس کے پھیلاؤ کو قابو میں رکھنے کا دعویٰ کیا ہے۔ وزارت کے مطابق ملک میں اب تک صرف دو کیسز کی تصدیق ہوئی ہے اور صورتحال پر سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔

وزارت کے ترجمان ساجد شاہ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں مشکوک مریضوں کی اسکریننگ مکمل کر لی گئی ہے اور علامات ظاہر ہونے والوں کو ہسپتالوں کے آئسولیشن وارڈز میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ وفاقی حکومت نے ایئرپورٹس پر سخت نگرانی کے انتظامات کیے ہیں اور ہیلتھ سیکرٹری ندیم محبوب خود اس عمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔

ساجد شاہ نے بتایا کہ اسلام آباد، پشاور اور لاہور ایئرپورٹس پر مشکوک مریضوں کی اسکریننگ کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں بارڈر ہیلتھ سروسز اسٹاف کو بھی اس حوالے سے بریفنگ دی گئی ہے۔

ہیلتھ سیکرٹری ندیم محبوب نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے جاری کی گئی گائڈلائنز پر سختی سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وزارت قومی صحت خدمات صورتحال کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کر رہی ہے اور پاکستان کا بیماریوں سے متعلق نگرانی کا نظام مؤثر اور مضبوط ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll