جی این این سوشل

جرم

گھوٹکی میں سندھی نیوز چینل کا صحافی بچل گھنیو قتل

ملزمان قتل کرنے کے بعد فرار ہو گئے اور صحافی کی لاش کو اوباڑو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

گھوٹکی میں سندھی نیوز چینل کا صحافی بچل گھنیو قتل
گھوٹکی میں سندھی نیوز چینل کا صحافی بچل گھنیو قتل

گھوٹکی: گھوٹکی کے علاقے رونتی میں ایک دلخراش واقعہ میں سندھی نیوز چینل کے نامور صحافی بچل گھنیو کو قتل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ نامعلوم ڈاکوؤں نے صحافی کو قتل کیا ہے۔ واقعے کے وقت صحافی بچل گھنیو اپنے کھیتیوں میں تھے جب ان پر حملہ ہوا۔

پولیس کے مطابق ملزمان قتل کرنے کے بعد فرار ہو گئے اور صحافی کی لاش کو اوباڑو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اہل علاقہ نے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

جرم

حملہ آور ناراض لوگ نہیں بلکہ ریاستی دہشت گرد ہیں ، وزیر داخلہ

انہوں نے کہا کہ ٹی ٹی پی نے اپنا ہیڈ کوارٹرز افغانستان میں رکھا ہوا ہے، جن لوگوں کو چھوڑا گیا یہ وہی لوگ ہیں جو دہشت گردی کررہے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حملہ آور ناراض لوگ نہیں بلکہ ریاستی دہشت گرد ہیں ، وزیر داخلہ

لاہور: وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ حملہ آور ناراض لوگ نہیں بلکہ دہشت گرد ہیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ جو لوگ ناراض ہیں ان کو منائیں گے دہشت گردوں سے کوئی بات نہیں ہوگی، دہشدت گردی میں ٹی ٹی پی سمیت کچھ اور قوتیں بھی ملوث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ٹی پی نے اپنا ہیڈ کوارٹرز افغانستان میں رکھا ہوا ہے، جن لوگوں کو چھوڑا گیا یہ وہی لوگ ہیں جو دہشت گردی کررہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

بلوچستان کے شہداء کے لواحقین کیلئے خیبر پختونخوا حکومت کا امدادی پیکج کا اعلان

بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات پر گہرا رنج ہے اور شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں، وزیراعلیٰ کے پی کے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلوچستان کے شہداء کے لواحقین کیلئے خیبر پختونخوا حکومت کا امدادی پیکج کا اعلان

پشاور:خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے لیے 10 ،10لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوانخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات پر گہرا رنج ہے اور شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت شہداء کے لواحقین کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔

خیبر پختونخوا حکومت نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کے واقعے میں جاں بحق پانچ افراد کے لیے بھی شہداء پیکج کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز موسیٰ خیل کے علاقے راڑہ شم میں 23 مسافروں کو گاڑیوں سے اتار کر قتل کر دیا گیا۔مسلح افراد نے بین الصوبائی شاہراہ پر ناکہ لگاکر مسافروں کو بسوں سے اتارا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال، 50 دیہات زیر آب

سیہون کے مقام پر دریائے سندھ میں 3 لاکھ 50 ہزار کیوسک پانی کا سیلابی ریلا کوٹری بیراج کی طرف گامزن ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال، 50 دیہات زیر آب

سیہون: دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں خطرناک اضافے کے باعث سیلابی ریلا نے علاقے کو شدید متاثر کیا ہے۔ سیہون کے مقام پر دریائے سندھ میں 3 لاکھ 50 ہزار کیوسک پانی کا سیلابی ریلا کوٹری بیراج کی طرف گامزن ہے۔

سیلاب کے باعث سیہون اور مانجھند تحصیلوں کے کچے علاقے کے 50 دیہات زیر آب گئے ہیں اور متعدد دیہاتوں کا شہروں سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ اس کے علاوہ 25 سکول بھی سیلابی پانی کی زد میں آ گئے ہیں۔

محکمہ آبپاشی نے صورتحال کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے دریائے سندھ کے پشتوں پر ایمرجنسی نافذ کر کے نگرانی شروع کر دی ہے۔ سیلابی پانی کے باعث سیہون اور مانجھند کے کچے علاقے میں سڑکیں بھی ڈوب گئی ہیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll