ملک دشمنوں کے ساتھ کوئی بات نہیں ہوگی ، وزیراعظم شہباز شریف کا وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب


لاہور :وزیراعظم شہباز شریف نے دہشت گردی کے خلاف سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمنوں کے ساتھ کوئی بات نہیں ہوگی ،دہشت گردوں کے لیے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے اجلاس کے دوران کہا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات میں بے گناہ شہریوں اور سکیورٹی فورسز کے اہلکار شہید ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ دہشت گردی کی کارروائیاں افغانستان سے کی جا رہی ہیں اور پاکستان نے اس سلسلے میں افغانستان کو آگاہ کیا ہے اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں بھی کی ہیں۔
شہباز شریف نے واضح کیا کہ پاکستان دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا اور اس سلسلے میں دی جانے والی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد پاکستان اور چین کے مابین فاصلے پیدا کرنا چاہتے ہیں لیکن ان کی یہ سازش کامیاب نہیں ہوگی۔
وزیراعظم نے کہا کہ جلد ہی بلوچستان کا دورہ کر کے صورتحال کا جائزہ لیں گے اور صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اقدامات کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے آئین اور جھنڈے کو تسلیم کرنے والے لوگوں کے ساتھ ہمیشہ بات چیت کے لیے دروازے کھلے ہیں لیکن جو لوگ اس آڑ میں پاکستان کے دشمن ہیں ان کے ساتھ کوئی بات نہیں ہوگی۔
شہباز شریف نے کہا کہ حالیہ دہشت گردی کے واقعات سب کے لیے ایک لمحہ فکریہ ہیں۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ پاکستان ان مشکلات کو عبور کرے گا اور دہشت گردی کا خاتمہ کرے گا۔
اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں اور شہداء کے لواحقین سے اظہارتعزیت کرتے ہیں۔ دہشت گردی کے واقعات میں سیکیورٹی فورسز کے جوان شہید ہوئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان میں دہشت گردی کے مختلف واقعات میں 14 اہلکاروں سمیت 50 افراد کو قتل کردیا تھا جب کہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 21 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔
ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات میں نامعلوم مسلح افراد نے مستونگ، قلات، پسنی اور سنتسر میں لیویز اور پولیس تھانوں پر حملے کیے، جس کے نتیجے میں متعدد اموات ہوئیں۔

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- a day ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- a day ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- a day ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 2 days ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 days ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 2 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 5 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- a day ago

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- a day ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 5 hours ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- a day ago







