جی این این سوشل

صحت

منکی پاکس کے پھیلاؤ پر سخت نگرانی، صورتحال قابو میں ہے، وزارت صحت

ملک بھر میں مشکوک مریضوں کی اسکریننگ مکمل کر لی گئی، ترجمان وزارت صحت ساجد شاہ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

منکی پاکس کے پھیلاؤ پر سخت نگرانی، صورتحال قابو میں ہے، وزارت صحت
منکی پاکس کے پھیلاؤ پر سخت نگرانی، صورتحال قابو میں ہے، وزارت صحت

اسلام آباد : وزارت قومی صحت نے پاکستان میں منکی پاکس کے پھیلاؤ کو قابو میں رکھنے کا دعویٰ کیا ہے۔ وزارت کے مطابق ملک میں اب تک صرف دو کیسز کی تصدیق ہوئی ہے اور صورتحال پر سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔

وزارت کے ترجمان ساجد شاہ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں مشکوک مریضوں کی اسکریننگ مکمل کر لی گئی ہے اور علامات ظاہر ہونے والوں کو ہسپتالوں کے آئسولیشن وارڈز میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ وفاقی حکومت نے ایئرپورٹس پر سخت نگرانی کے انتظامات کیے ہیں اور ہیلتھ سیکرٹری ندیم محبوب خود اس عمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔

ساجد شاہ نے بتایا کہ اسلام آباد، پشاور اور لاہور ایئرپورٹس پر مشکوک مریضوں کی اسکریننگ کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں بارڈر ہیلتھ سروسز اسٹاف کو بھی اس حوالے سے بریفنگ دی گئی ہے۔

ہیلتھ سیکرٹری ندیم محبوب نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے جاری کی گئی گائڈلائنز پر سختی سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وزارت قومی صحت خدمات صورتحال کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کر رہی ہے اور پاکستان کا بیماریوں سے متعلق نگرانی کا نظام مؤثر اور مضبوط ہے۔

علاقائی

اسلام آباد : فیکٹری کی چھت گرنے سے5 مزدور ملبے تلے دب کر جاں بحق

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچے اور ملبے کو ہٹانے کا عمل شروع کر دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد : فیکٹری کی چھت گرنے سے5 مزدور  ملبے تلے دب کر جاں بحق

اسلام آباد : اسلام آباد کے علاقے ہمک میں واقع ایک فیکٹری کی چھت اچانک گرنے سے ایک دلخراش حادثہ پیش آیا ہے جس میں کم از کم 7مزدور ملبے تلے دب گئے۔ 5 مزدور جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 مزدوروں کو بچا لیا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچے اور ملبے کو ہٹانے کا عمل شروع کر دیا۔ کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد ریسکیو ٹیموں نے ملبے تلے دبے 2مزدوروں کو نکال لیا۔

 

زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ تاہم دو زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ 

اس وقت تک حادثے کی اصل وجوہات کا تعین نہیں ہو سکا ہے۔

 ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق مزدوروں میں 4 تونسہ شریف  اور ایک  کا تعلق  کراچی سے تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی میں اختلاف شدت اختیار کر گئے، عاطف خان اور شیر علی عہدوں سے فارغ

وزیراعلیٰ نے عاطف خان کی جگہ ارباب عاصم کو پی ٹی آئی پشاور ریجن کا صدر مقرر کر دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی میں اختلاف شدت اختیار کر گئے، عاطف خان اور شیر علی عہدوں سے فارغ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا میں اختلافات شدت اختیار کر گئے۔ 

خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی جانب سے حالیہ فیصلے نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔انہوں نے اراکین اسمبلی عاطف خان اور شیرعلی ارباب کو پارٹی عہدوں سے ہٹا دیا۔ 

 

وزیراعلیٰ نے عاطف خان کی جگہ ارباب عاصم کو پی ٹی آئی پشاور ریجن کا صدر مقرر کر دیا۔مزید برآں عرفان سلیم کو پی ٹی آئی ضلع پشاور کا صدر اور شہاب ایڈووکیٹ کو جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیاہے۔

یہ اقدام خاص طور پر اس وقت سامنے آیا جب عاطف خان نے برطرف وزیر شکیل خان کے حق میں ایک بیان دیا، جبکہ شیرعلی ارباب نے وزیراعلیٰ پر اعتماد سے متعلق اقرار نامے پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

سندھ میں مفرور اساتذہ کیخلاف کریک ڈاؤن، نوکریوں سے برطرفی کا فیصلہ

سندھ کے سرکاری سکولوں میں تعینات مفرور اساتذہ کیخلاف محکمہ تعلیم نے سخت کارروائی کا آغاز کردیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سندھ میں مفرور اساتذہ کیخلاف کریک ڈاؤن، نوکریوں سے برطرفی کا فیصلہ

کراچی: سندھ کے سرکاری سکولوں میں تعینات مفرور اساتذہ کیخلاف محکمہ تعلیم نے سخت کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ محکمہ تعلیم سندھ نے ان اساتذہ کو نوکری سے برطرف کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جو سالوں سے فرائض انجام دینے کے بجائے گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کررہے تھے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق مفرور اساتذہ کی حتمی فہرست تیار کی جارہی ہے اور تمام ڈسٹرکٹ اور متعلقہ تعلیمی افسران کو دو روز کے اندر اندر حتمی ڈیٹا فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے محکمہ تعلیم کو بیرون ملک مقیم اساتذہ کا ڈیٹا فراہم کیا تھا۔ یہ اساتذہ سالوں سے جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹس جمع کروا کر گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کررہے تھے۔

محکمہ تعلیم کے مانیٹرنگ سیل اور ایف آئی اے کی مشترکہ کوششوں سے مفرور اساتذہ کا پتہ لگایا گیا ہے۔ ان اساتذہ کو بارہ بار وارننگ دینے کے باوجود متعلقہ افسران سے رابطہ نہیں کیا۔

اساتذہ کی یونین نے اس فیصلے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے تعلیمی نظام مزید بگڑے گا۔ یونین کے مطابق کچھ اساتذہ بیماری کی وجہ سے کام پر نہیں آسکتے اور انہیں برطرف کرنا انصاف کے خلاف ہے۔

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو اساتذہ اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کریں گے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ اس کارروائی سے تعلیمی نظام میں بہتری آئے گی اور طلبہ کو بہتر تعلیم مل سکے گی۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ بے گناہ اساتذہ کو نقصان نہ پہنچے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll