جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

آئی فون 16 سیریز کی ڈیوائسز کی تاریخ رونمائی کا اعلان

دنیا میں ویسے تو متعدد کمپنیاں سمارٹ فونز تیار کرتی ہیں مگر ایپل کے آئی فونز کو دنیا میں سب سے زیادہ خاص سمجھا جاتا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آئی فون 16 سیریز کی ڈیوائسز کی تاریخ رونمائی کا اعلان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سمارٹ فونز بنانے والی کمپنی  ایپل نے آئی فون 16 سیریز کی ڈیوائسز کی تاریخ رونمائی کا اعلان کر دیا ہے۔

دنیا میں ویسے تو متعدد کمپنیاں سمارٹ فونز تیار کرتی ہیں مگر ایپل کے آئی فونز کو دنیا میں سب سے زیادہ خاص سمجھا جاتا ہے،اسی وجہ سے ہر سال دنیا میں کروڑوں لوگ نئے آئی فونز کی لانچنگ کا بے صبری سے انتظار کرتے رہتےہیں۔
اس سال 2024میں ایپل کی طرف سےآئی فون16سیریز کو متعارف کیا جانا ہےاور اب اسکی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی ہے،عالمی میڈیا کے مطابق ایپل کے نئے آئی فونز  9 ستمبر 2024کو ایک ایونٹ کے دوران متعارف کرائے جائیں گے۔
واضح رہے کہ کمپنی کی جانب سے 9 ستمبر کو ایک ایونٹ کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے جسے گلو ٹائم  کا نام دیا گیا ہے، ایپل نے ایونٹ کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔

پاکستان

پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر کےلئے  نشان امتیاز(ملٹری )کا اعزاز

چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر بری افواج کو نشان امتیاز (ملٹری) دینے کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر   کےلئے   نشان امتیاز(ملٹری )کا اعزاز

صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر جنرل لی چیاؤمنگ کو  نشان امتیاز(ملٹری )نواز دیا۔

چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر بری افواج کو نشان امتیاز (ملٹری) دینے کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی،وزیر اعظم شہباز شریف و دیگر وزرا نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

اس سے قبل آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے پیپلز لبریشن آرمی گراؤنڈ فورسز کے کمانڈر نے ملاقات کی تھی اور دوران ملاقات آرمی چیف نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ فوجی تعاون کو اجاگر کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ آرمی چیف نے پاک فوج اور پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان مضبوط تعلقات پر زور دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چینی بری فوج کے کمانڈر اور جنرل عاصم منیر کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی، فوجی تربیت اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

کل ملک بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہو گی، صدر آل پاکستان انجمن تاجران

انہوں نے کہا کہ چند حکومتی ہم خیال تاجر نمائندے حکومت کی زبان بول رہے ہیں، حکومت تاجر دوست ٹیکس اسکیم کا قانون واپس لے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کل ملک بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہو گی، صدر آل پاکستان انجمن تاجران

صدر آل پاکستان انجمن تاجران کا کہنا ہے کہ کل ملک بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہو گی۔
صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ ملک بھر کے تاجر ظالمانہ ٹیکس کے خلاف کل کاروبار بند رکھیں گے۔

اجمل بلوچ نے کہا کہ حکومت سے مذاکرات نہیں ہو رہے، مذاکرات ہڑتال کے بعد ہوں گے، مذاکرات کے نام پر ہڑتال روکنے کے ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چند حکومتی ہم خیال تاجر نمائندے حکومت کی زبان بول رہے ہیں، حکومت تاجر دوست ٹیکس اسکیم کا قانون واپس لے۔

اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ ٹیکس کا قانون واپس ںہ لیا تو 2 دن کی ہڑتال کا اعلان کر دیں گے، خرید و فروخت میں 70 فیصد کمی ہو چکی ہے تاجر اتنا ٹیکس کہاں سے دیں؟

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سینیٹ میں الیکشن ایکٹ میں مزید ترمیم کا بل کثرت رائے سے منظور

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے الیکشن ایکٹ میں مزید ترمیم کا بل ایوان میں پیش کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سینیٹ میں الیکشن ایکٹ میں مزید ترمیم کا بل کثرت رائے سے  منظور

سینٹ میں الیکشن ایکٹ میں مزید ترمیم کا بل متفقہ منظور کرلیا گیا ہے۔

چیئرمین سینیٹ کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے الیکشن ایکٹ میں مزید ترمیم کا بل ایوان میں پیش کیا۔ جس پر چیئرمین نے ووٹنگ کروائی۔

ایوان نے الیکشن ایکٹ میں مزید ترمیم کا بل متفقہ طور پر ایوان سے منظور کیا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2024 بھی ایوان سے پاس ہوا، قومی اسمبلی پہلے ہی یہ بل منظور کرچکی ہے۔

اپوزیشن کی جانب سے بل کی مخالفت کی گئی، اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ نہ کہا جائے قومی اسمبلی سے منظور ہوگیا ہے تو ہم بھی کردیں، یہ لوگ کوئی بھیڑ بکریاں نہیں ہیں، یہ قانون بدنیتی پر مبنی ہے، ایوان کا مذاق مت اڑائیں، سینیٹ کے ممبران کا حق ہے وہ بل کا جائزہ لیں، اس بل کو قائمہ کمیٹی بھجوائے بغیر منظور نہ کیا جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll