جی این این سوشل

کھیل

برازیل میں میچ کے دوران 27 سالہ فٹبالر کا دل کا دوہ پڑنے سے انتقال

ایمبولینس کے ذریعے ایزکویردو کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

برازیل میں میچ کے دوران 27 سالہ فٹبالر کا دل کا دوہ پڑنے سے انتقال
برازیل میں میچ کے دوران 27 سالہ فٹبالر کا دل کا دوہ پڑنے سے انتقال

برازیل:یوراگوئے کے ایک باصلاحیت فٹبالر جون ایزکویردو کا ایک فٹبال میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا ہے۔ 27 سالہ ایزکویردو گزشتہ ہفتے ساؤ پاؤلو میں کھیل رہے تھے جب اچانک میدان پر گر پڑے۔

میچ کو فوری طور پر روک دیا گیا اور طبی امداد طلب کی گئی۔ ایمبولینس کے ذریعے ایزکویردو کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ ہسپتال کے حکام کے مطابق ان کی موت دل کی دھڑکن میں بے قاعدگی کی وجہ سے ہوئی۔

یہ واقعہ فٹبال کی دنیا میں صدمے اور افسوس کا باعث بنا ہے۔ ایزکویردو شادی شدہ تھے اور ان کے دو بچے تھے۔ ان کا چھوٹا بیٹا اگست کے شروع میں پیدا ہوا تھا۔

ایزکویردو کی غیر متوقع موت نے فٹبال کی دنیا کو صدمے میں ڈال دیا ہے۔ ان کے ساتھی کھلاڑیوں، کوچز اور مداحوں نے سوشل میڈیا پر ان کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ فٹبال فیڈریشنز اور کلبس نے بھی اس حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

علاقائی

لاہور میں مزید 5 نئی تحصیلوں کا اضافہ کر دیا گیا

تحصیلوں کے اعتبار سے لاہور پنجاب کا سب سے بڑا شہر بن گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور میں مزید 5 نئی تحصیلوں کا اضافہ کر دیا گیا

لاہور : پنجاب حکومت نے لاہور شہر کی انتظامی تقسیم میں ایک تاریخی فیصلہ کرتے ہوئے پانچ نئی تحصیلوں کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔تحصیلوں کے اعتبار سے لاہور پنجاب کا سب سے بڑا شہر بن گیا۔

مجموعی طور پر ضلع لاہور کی دس تحصیلیں ہوگئیں، وزیر اعلی پنجاب نے لاہور کی نئی پانچ تحصیلوں کی منظوری دی تھی۔ پانچ نئی تحصیلوں کیلئے 5 اسسٹنٹ کمشنرز کی خدمات کمشنر لاہور کے سپرد کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد بورڈ آف ریونیو نے نئی تحصیلوں کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئی تحصیلوں میں نشتر، واہگہ، اقبال ٹاون، راوی اور صدر شامل ہیں۔ ان نئی انتظامی اکائیوں کے لیے 5 اسسٹنٹ کمشنرز کو تعینات کر دیا گیا ہے جو کمشنر لاہور کو رپورٹ کریں گے۔ 

اس سے قبل لاہور میں رائیونڈ، ماڈل ٹاون، لاہور کینٹ، لاہور سٹی اور شالیمار تحصیلیں موجود تھیں۔ نئی تحصیلوں کے قیام سے شہر کی انتظامی تقسیم میں بہتری آئے گی اور عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

شہریوں نے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ نئی تحصیلوں کے قیام سے ان کے مسائل حل ہوں گے اور انہیں بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔

پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ نئی تحصیلوں کے قیام کا مقصد شہریوں کو بہتر خدمات فراہم کرنا اور شہر کی ترقی کو یقینی بنانا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

ایکس کی سروس میں تقریباً ایک گھنٹے کی خرابی کے بعد بحال

خرابی کے دوران امریکہ، برطانیہ اور کینیڈا میں لاکھوں صارفین متاثر ہوئے تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایکس کی سروس میں تقریباً ایک گھنٹے کی خرابی کے بعد بحال

دنیا بھر میں مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی سروس میں تقریباً ایک گھنٹے کی خرابی کے بعد بحال ہو گئی ہے۔ اس دوران امریکہ، برطانیہ اور کینیڈا میں لاکھوں صارفین متاثر ہوئے تھے۔

آؤٹج ٹریکنگ ویب سائٹس کے مطابق امریکہ میں سب سے زیادہ 36,500 سے زائد ایکس بندش کی شکایات رپورٹ ہوئیں، جبکہ کینیڈا میں 3,300 سے زائد اور برطانیہ میں 1,600 سے زائد شکایات سامنے آئیں۔ 

اس خرابی کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکی ہے۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کسی تکنیکی خرابی یا سسٹم میں خرابی کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں ایکس کی سروس کو حکومت کی جانب سے بند کر رکھا ہے۔ اس کے باوجود ملک میں لاکھوں لوگ وی پی این کا استعمال کرتے ہوئے ایکس اور دیگر سوشل میڈیا سروسز تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی

سندھ، جنوبی پنجاب اور مشرقی و جنوبی بلوچستان میں کہیں کہیں آندھی چلنے اور موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی

لاہور : محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس دوران سندھ، جنوبی پنجاب اور مشرقی و جنوبی بلوچستان میں کہیں کہیں آندھی چلنے اور موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا انتباہ جاری کرتے ہوئے کہنا ہے کہ 31 اگست تک شدید بارشوں کے باعث سندھ، بلوچستان اورجنوبی پنجاب کے نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خطرہ ہے۔ ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں، کراچی، حیدر آباد، دادو، قلات، خضدار، جعفر آباد، سبی، نصیر آباد، بارکھان، لورالائی، آواران، پنجگور، واشک، مستونگ اور لسبیلہ کے مقامی نالوں / ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

موسلادھار بارش کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

ملتان، ساہیوال، لاہور، شیخوپورہ، قصور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد جبکہ 29 سے 31 اگست کے دوران اسلام آباد/راولپنڈی، نوشہرہ، صوابی اور پشاور کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ اس دوران خضدار، قلات، لسبیلہ، آواران، نصیر آباد، سبی، جعفرآباد، کوہلو، بو لان، جھل مگسی اور پنجگور میں موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔

تھرپارکر، نگرپارکر، اسلام کوٹ، مٹھی، میرپور خاص، عمرکوٹ، ٹنڈو اللہ یار، ٹنڈو محمد خان، مٹیاری، سانگھڑ، کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، شہید بینظیر آباد، جامشورو، سکھر، گھوٹکی، شکارپور، کشمور، خیرپور، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو اور نوشہروفیروز میں تیز ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ کہیں کہیں شدید بارش ہونے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll