اگر دونوں سفیر میکسیکو کی خود مختاری کے لیے ضروری احترام کا مظاہرہ کریں گے تو تعلقات پہلے کی طرح جاری رہیں گے، صدر مملکت


میکسیکو کے صدر اندریس مانوئل نے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے نتیجے میں امریکا اور کینیڈا کے سفیروں کے ساتھ تعلقات معطل کر دیئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو سٹی کے سرکاری محل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اوبرادور نے اعلان کیا کہ امریکا اور کینیڈا کے سفیروں کے ساتھ تعلقات فی الحال معطل کر دیئے گئے ہیں کیونکہ انہوں نے ہماری عدالتی اصلاحات پر تنقید کی تھی ۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ کسی بھی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے، امریکی سفیر کین سلازار کے ساتھ ہمارے تعلقات اچھے ہیں لیکن فی الحال معطل ہیں، انہیں میکسیکو کی خودمختاری کا احترام کرنے کی ضرورت ہے البتہ ہم انہیں یہ نہیں بتائیں گے کہ کیا صحیح ہے اور کیا غلط ہے ، ہم ان سے احترام اور افہام و تفہیم کی توقع ضرور کرتے ہیں۔
صدر اوبرادور نے کہا کہ امریکا اور کینیڈا کے سفیروں کے ساتھ معطل شدہ تعلقات کا ان کی مرکزی حکومتوں سے کوئی تعلق نہیں ، اگر دونوں سفیر میکسیکو کی خود مختاری کے لیے ضروری احترام کا مظاہرہ کریں گے تو تعلقات پہلے کی طرح جاری رہیں گے۔

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- ایک دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- ایک دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 3 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- ایک دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- ایک دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- ایک دن قبل




