علی امین گنڈا پور کو سکیورٹی فراہم نہ کرنے پر صوبائی حکومت کا پنجاب حکومت کو خط
فیصل آباد پولیس نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے ساتھ عام شہریوں کی طرح برتاؤ کیا، خط


وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو فیصل آباد دورہ کے موقع پر سکیورٹی فراہم نہ کرنے پر صوبائی حکومت نے پنجاب حکومت کو خط لکھ دیا۔
خط میں کہا گیا کہ فیصل آباد پولیس نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے ساتھ عام شہریوں کی طرح برتاؤ کیا اور فیصل آباد میں وزیر اعلیٰ کو کسی قسم کی سکیورٹی بھی فراہم نہ کی گئی۔
سکیورٹی فراہم نہ کرنے پر خیبرپختونخوا حکومت نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری نے خط لکھ دیا، خط وزیر اعلیٰ پنچاب مریم نواز کے پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر کو لکھا گیا ہے۔خط میں شدید ناپسندیدگی اور غیر ذمہ داری کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے فیصل جانے کے لئے ایک دن قبل خط لکھا کیا گیا جس میں درخواست کی گئی تھی کہ وزیر اعلیٰ کو سکیورٹی فراہم کی جائے۔
پرنسپل سیکرٹری نے خط میں کہا ہے کہ جس طرح خیبرپختونخوا میں پنچاب اور وفاقی وزراء اور افسران کو سکیورٹی فراہم کی جاتی ہے اسی طرح فیصل آباد میں خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ کو بھی سکیورٹی فراہم کرنی چاہیے تھی۔ سکیورٹی فراہم نہ کرنے سے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی زندگی کو خطرہ ہوسکتا تھا، درخواست کرتے ہیں کہ ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد کے خلاف کارروائی کی جائے۔

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- a day ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- a day ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- a day ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- a day ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- a day ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- a day ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- a day ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 days ago





