لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش جاری ، ساجد سدپارہ نے والد کے زندہ بچنے کی امید چھوڑ دی
اسکردو : کے ٹو پر لاپتہ قومی کوہ پیما علی سدپارہ اور ان کی ٹیم کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن آج بھی جاری رہے گا،علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ نے کوہ پیماؤں کی خیریت سے واپسی کے امکانات کو معدوم قرار دیا تھا۔

جی این این کے مطابق قومی ہیرو علی سدپارہ اور ان کی ٹیم کو دنیا کے دوسرے بلند ترین پہاڑ کے ٹو پر لاپتہ ہوئے 4 روز گزر گئے مگر کوئی سراغ نہ مل سکا۔ پاک آرمی کے ہیلی کاپٹر آج تیسرے روز بھی قومی ہیرو اور اس کی ٹیم کو تلاش کر رہے ہیں، تاہم خراب موسم کے باعث آج بھی تلاش میں مشکلات کا سامنا ہے۔
دوسری جانب علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ نے والد کے زندہ بچ جانے کی امید چھوڑ دی گزشتہ روز انہوں نے اسکردو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب ان کے والد کے زندہ بچنے کے چانسز نہ ہونے کے برابر ہیں۔ امکان ہے کوہ پیماؤں نے کے ٹو سر کر لیا لیکن واپسی پر کوئی حادثہ پیش آ گیا۔
ساجد سد پارہ نے بتایا کہ آخری بار والد کو 8200 کی بلندی پر دیکھا تھا، دوپہر12بجے کے قریب میں نیچے آیا تھا۔ جب میں نیچے آیا تب علی سدپارہ اور ٹیم اوپر چڑھ رہے تھے، جہاں تک مجھے لگتا ہے والد نے کے ٹو سر کر لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آکسیجن سلینڈر کا استعمال پریشر کے مطابق ہوتا ہے، اگر2 آکسیجن سلینڈر موجود ہوں تو کم از کم2دن گزار سکتے ہیں، تمام چیزیں مد نظر رکھتے ہوئے لگتا ہے والد کے بچنے کے چانسز کم ہیں۔
قومی کوہ پیما نذیر صابر نے جی این این سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے ٹو دنیا کا خطرناک ترین پہاڑ ہے، اسے سرما میں سر کرنا آسان نہیں،، سدپارہ اور ٹیم جہاں سے لاپتہ ہوئی اسے ڈیتھ زون کہا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ پاک فوج کے پہلی کاپٹروں نے گزشتہ روز 7800 میٹر تک پرواز کر کے کوہ پیماؤں کی تلاش کی لیکن کامیابی نہیں ملی تھی۔

زمان پارک حملہ کیس: شبلی فراز کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ،عدالت پیش کرنے کا حکم
- 3 گھنٹے قبل

ای سی سی کا آج اہم اجلاس: سستے گھر اسکیم، گھی کی قیمتوں اور نوجوانوں کیلئے اسکل بانڈ پر اہم فیصلے متوقع
- 2 گھنٹے قبل

معروف ہالی ووڈکامیڈین ساشا بیرن کوہن کا جسمانی تبدیلی کیلئے دوا کے استعمال کا اعتراف
- 2 گھنٹے قبل

ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز: قومی اسکواڈ کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان کا سوشل میڈیا کمپنیوں سے دہشت گردوں کے اکاؤنٹس فوری بلاک کرنے کا مطالبہ
- ایک گھنٹہ قبل

علیمہ خان کا عمران خان سے پاور آف اٹارنی پر دستخط کی اجازت کیلئے عدالت سے رجوع
- 2 گھنٹے قبل

چینی کی قیمتیں اب بھی کنٹرول سے باہر، زیادہ سے زیادہ قیمت 200 روپے فی کلو برقرار
- ایک گھنٹہ قبل

عدالت کی مداخلت پر سینیٹ میں ہنگامہ، اٹارنی جنرل کو طلب کرنے کا مطالبہ
- 2 گھنٹے قبل

سابق صوبائی وزیر اور سنئیر سیاستدان حبیب الرحمان تنولی انتقال کر گئے
- 16 منٹ قبل

سینیٹ میں اسرائیلی پارلیمان کے خلاف مذمتی قرارداد منظور
- ایک گھنٹہ قبل
زمان پارک حملہ کیس: بانی پی ٹی آئی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
- 2 گھنٹے قبل

پاک بھارت تجارتی کشیدگی: افغان برآمدات کے لیے واہگہ بارڈر بند
- 31 منٹ قبل