واشنگٹن: امریکہ کے نو منتخب صدرجوبائیڈن نے واضح طور پر کہا ہے کہ ایران کو صرف مذاکرات کی میز تک لانے کے لیے امریکہ اس پر عائد معاشی پابندیاں ختم نہیں ہٹائیں گے ۔ اگرتہران نے یورینیم کی افزودگی روک دی تو پابندیاں ہٹادی جائیں گی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کے مطابق اسرائیل کے مؤقر اخبار ہیرٹز نے امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس کو دیے جانے والے ایک انٹرویو کے حوالے سے بتایا ہے کہ جوبائیڈن نے کہا کہ امریکہ ایران پر عائد پابندیاں صرف اس لیے ختم نہیں کرے گا کہ اسے مذاکرات کی میز پر لایا جاسکے۔ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی میز پر ایران کو لانے کا مقصد یہ ہے کہ ماضی میں ہونے والی ڈیل پر ازسر نو بات چیت کی جائے۔سی بی ایس کی جانب سے جب یہ استفسار کیا گیا کہ کیا بات چیت کے لیے ممکن ہے کہ امریکہ عائد پابندیاں پہلے ختم کردے؟ تو انہوں نے صاف الفاظ میں منع کردیا۔
ایک ایسے وقت میں جب امریکی صدر جوبائیڈن نے مذاکرات کی میز تک ایران کو لانے کے لیے اس پر عائد معاشی پابندیاں ختم کرنے سے انکار کردیا ہے تو ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ایرانی ایئر فورس کمانڈرز سے خطاب میں کہا ہے کہ امریکہ اگر ایران سے جوہری معاہدے کی پاسداری چاہتا ہے تو اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ ایران پر عائد پابندیاں عملی طور پر ختم کرے۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اس ضمن میں واضح طور پر کہا کہ امریکہ کی جانب سے عائد پابندیوں کے ختم ہونے تک ایران جوہری معاہدے پر دوبارہ عمل پیرا نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کو عملاً پابندیاں ختم کرنا ہوں گی۔

جنوبی وزیرستان: سرکاری اسپتال میں سہولیات نہ ہونے پر 7 سالہ بچی انتقال کرگئی
- 2 hours ago

بھارت کسی خود فریبی یا گمان کا شکار نہ رہے، اگلی بار جواب اس سے بھی برق رفتار اور شدید ہو گا،فیلڈ مارشل
- 3 hours ago

جی ایچ کیومیں چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر کے اعزاز میں گارڈ آف آنر کی تقریب
- 4 hours ago

پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب ، جرمانے بھی معطل
- 2 hours ago

فلم ’نیلوفر‘میں رونے والے وائرل کلپ پر تنقیدکے حوالےسے ماہرہ خان کا ردعمل آگیا
- an hour ago

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان ایک بار پھرسرحدی جھڑپیں شروع،کشیدگی میں اضافے کا خدشہ
- 2 hours ago

لندن میں پی ایس ایل کا کامیاب روڈ شو ، دنیا کی نمبر ون لیگ بنانا چاہتے ہیں، چئیرمین پی سی بی
- 2 hours ago

سینٹ انتخاباب: مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی بلا مقابلہ سینٹیر منتخب
- 4 hours ago

اولمپک ریکارڈ ہولڈر ارشد ندیم نے مسلسل دوسری بار نیشنل گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا
- 3 hours ago

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 hours ago

انڈونیشین صدر کی دو روزہ دورے پر پاکستان آمد، پرتپاک استقبال، 21 توپوں کی سلامی
- 4 hours ago
سال 2025 میں پاکستان میں انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ کیا سرچ کیا گیا؟
- an hour ago













