- Home
- News
ملک بھر میں مون سون کے نئے سپیل کی آمد، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ اور وسطی میدانی علاقوں میں طغیانی اور اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے،محکمہ موسمیات
لاہور : ملک بھر میں مون سون کی بارشوں کا نیا دور شروع ہونے جا رہا ہے۔پنجاب، بلوچستان اور اندرون سندھ میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی تازہ پیشگوئی کے مطابق خلیج بنگال سے آنے والی ہواؤں کے باعث آج اور کل بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پنجاب، بلوچستان اور اندرون سندھ میں بھی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ چارسدہ، ہنگو، کرم، جنوبی و شمالی وزیرستان، بنوں اور ڈی آئی خان میں موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ اور وسطی میدانی علاقوں میں طغیانی اور اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔
موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ بارشوں سے موسم خوشگوار رہے گا تاہم شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے تمام ضلعی انتظامیہ کو موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دوسری جانب سمندری طوفان اسنیٰ گوادر سے دور ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے ٹراپیکل سائیکلون کا دسواں الرٹ جاری کر دیا ہے۔ شمال مغربی بحیرہ عرب میں موجود ایک اور سمندری طوفان کے پیش نظر بلوچستان کے ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سندھ کے ماہی گیروں کو سمندر میں جانے کی اجازت مل گئی ہے۔ تاہم کراچی میں حالیہ بارشوں کے بعد سیوریج کا نظام اور سڑکیں تباہ ہو گئی ہیں۔ شاہراہوں پر جگہ جگہ گڑھے پڑ گئے ہیں اور سیوریج اور بارش کا پانی سڑکوں پر موجود ہے۔
جنوبی وزیرستان چیک پوسٹ پرحملہ، 16جوان شہید جبکہ8خوارجی جہنم واصل
- 2 گھنٹے قبل
ضلع کرم کی مرکزی شاہراہ بند ہونے سے انسانی المیہ جنم لینے لگا
- 20 منٹ قبل
لاہور میں دھند کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ
- 2 گھنٹے قبل
مدارس رجسٹریشن کے معاملے پر حکومت اور جے یو آئی کے درمیان معاملات طے
- ایک گھنٹہ قبل
امریکا نے غلطی سے بحیرہ احمر میں اپنا ہی لڑاکا طیارہ مار گرایا
- 31 منٹ قبل
پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے حکومتی اتحاد پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی تشکیل
- 16 منٹ قبل