- Home
- News
بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچا دی، ٹریفک معطل
سبی میں سیلاب کے پانی میں ایک گاڑی بہہ جانے سے دو افراد جاں بحق ہو گئے
کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف شہروں میں گزشتہ چند روز سے جاری مون سون کی بارشوں نے تباہی مچا دی ہے۔ سیلابی ریلوں نے گھروں، فصلوں اور سڑکوں کو بہا لیا ہے جبکہ متعدد افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔
جعفرآباد اور نصیرآباد کے متاثرہ علاقوں میں صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔ متاثرین کھلے آسمان تلے پناہ لینے پر مجبور ہیں اور انہیں خوراک اور پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق متاثرہ علاقوں میں تین روز سے امدادی کاموں میں سست روی کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے لوگوں میں مایوسی پھیل رہی ہے۔ طبی سہولیات کی عدم دستیابی بھی ایک بڑی مسئلہ ہے۔
جھل مگسی میں بھی سیلاب کی وجہ سے رابطہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ہیں۔ قلعہ عبداللہ کی ماچکہ ندی میں طغیانی سے باغات، فصلیں اور مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ قلعہ سیف اللہ اور زیارت میں بھی کئی سڑکیں، پل اور گھر بہہ گئے ہیں۔
زیارت کوئٹہ شاہراہ پر سیلاب کی وجہ سے ٹریفک معطل ہو گئی ہے جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری جانب سبی میں سیلاب کے پانی میں ایک گاڑی بہہ جانے سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔
متاثرین نے حکومت سے فوری امدادی کاموں میں تیزی لانے اور متاثرہ علاقوں میں خوراک، پانی اور طبی سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔
سال کا سب سے مختصر دن اور طویل رات کوکونسی ہے؟
- 4 hours ago
9 مئی واقعات کے ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی کو کیفر کردار تک پہنچا کر جشن منائیں گے،عطا تارڑ
- 4 hours ago
مداراس رجسٹریشن بل: حکومت نے اتحاد تنظیم المدارس دینیہ کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے
- 5 hours ago
مسلسل دو روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں ایک دفعہ پھر اضافہ
- 6 hours ago
آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے اثرات، گوگل نے ایک دفعہ پھر ہزاروں ملازمیں کو نوکری سے نکال دیا
- 3 hours ago
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول کیا ہو گا؟
- 5 hours ago