جی این این سوشل

صحت

صوبہ پنجاب میں ڈینگی کے بڑھتے ہوئے کیسز، مزید 16 کیسز رپورٹ

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں لاہور سے1، راولپنڈی سے 13، فیصل آباد سے1 اور لیہ سے1 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے، محکمہ صحت

پر شائع ہوا

کی طرف سے

صوبہ پنجاب میں ڈینگی کے بڑھتے ہوئے کیسز، مزید 16 کیسز رپورٹ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

صوبہ پنجاب میں ڈینگی کے بڑھتے ہوئے کیسز، مزید 16 کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب بھر میں ڈینگی کے اعدادو شمار جاری کردیے ،ایک ہفتہ میں 69 کیسز جبکہ رواں سال اب تک ڈینگی کے 368 کیسز رپورٹ ہوئے ۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں لاہور سے1، راولپنڈی سے 13، فیصل آباد سے1 اور لیہ سے1 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے، محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں۔

 ترجمان محکمہ صحت کے مطابق تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز صوبہ میں ڈینگی کے9کیسز جبکہ ایک ہفتہ میں 57 کیسز رپورٹ ہوئے تھے 

تجارت

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 9 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی

تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ لیبیا میں جاری تنازع کے حل میں پیشرفت ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں  9 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 5 فیصد کمی کے بعد 9 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہیں اور قیمت 73.71 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق تیل کی قیمتوں میں ہونے والی اس حالیہ کمی کی وجہ لیبیا میں پیداوار اور برآمدات پر عائد پابندی اور اس حوالے سے جاری تنازع کے حل میں پیشرفت ہے۔

برینٹ کروڈ کی قیمت 4.9فیصد یا 3.8ڈالر فی بیرل کمی کے بعد 73.71ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گئیں جو گزشتہ سال دسمبر کے بعد تیل کی سب سے کم قیمت ہے۔اس کے علاوہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ کی قیمت بھی 4.2فیصد یا 3.25ڈالر فی بیرل کمی کے بعد 70.3 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گئی ہے جو جنوری کے بعد اس کی سب سے کم قیمت ہے۔

ان قیمتوں میں کمی کی وجہ لیبیا میں جاری تنازع کا حل ہے جس کے لیے لیبیا کے قانون ساز اداروں نے 30دن کے اندر سینٹرل بینک کا نیا گورنر مقرر کرنے پر رضامندی ظاہر کی، لیبیا کے حریف گروپوں میں مفاہمت کی پیشرفت پر تیل کی عالمی قیمت میں کمی واقع ہوئی اور تنازع حل ہونے کے بعد لیبیا میں تیل کی پیداوار اور برآمدات شروع ہوسکیں گی۔

جیسے ہی مفاہمت کی خبریں آنا شروع ہوئیں تیل کی قیمتوں میں تیزی سے کمی آنا شروع ہوئی اور دن کے اختتام پر فی بیرل قیمت 73.71 کی سطح پر آ گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج طلب

مولانا عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت ماہ ربیع الاول 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس آج (4 ستمبر) کو اسلام آباد میں ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج طلب

ماہ ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت ماہ ربیع الاول 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس آج (4 ستمبر) کو اسلام آباد میں ہوگا۔

اجلاس میں علماء کرام، وزارتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، محکمہ موسمیات اور سپارکو کے نمائندے شریک ہوں گے۔

اس حوالے سے زونل رویت ہلال کمیٹیز کے اجلاس صوبائی ہیڈکوارٹرز میں ہوں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکی کانگریس کے رکن ٹام سوازی پاکستان کاکس کے نئے چیئرمین منتخب

پاکستان کاکس کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے انتہائی پُرجوش ہوں، نام سوازی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکی کانگریس کے رکن ٹام سوازی پاکستان کاکس کے نئے چیئرمین منتخب

امریکی کانگریس کے رکن ٹام سوازی پاکستان کاکس کے نئے چیئرمین منتخب ہوگئے، وہ نومبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی کانگریس کے رکن ٹام سوازی کو پاکستان کاکس کا نیا چیئرمین منتخب کرلیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کاکس کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے انتہائی پُرجوش ہوں، پاک امریکا تعلقات کو زید مستحکم بنانے کے لیے کوشاں رہوں گا۔

چیئرمین پاکستان کاکس ٹام سوازی آئندہ ماہ نومبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے، ٹام سوازی نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

واشنگٹن میں تعینات پاکستانی سفیر رضوان سعید اور ٹام سوازی کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی جس میں پاک امریکا تعلقات، دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال ہوا۔

اس موقع پر پاکستانی سفیر نے ٹام سوازی کو پاکستان کاکس کا نیا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی جبکہ ٹام سوازی نے پاک امریکا تعلقات بہتر کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll