کنٹرولڈ ایکسس پراجیکٹ کے اہم داخلی و خارجی راستے پر بابو صابو انٹرچینج کی ری ماڈلنگ بھی مکمل ہوگئی ہے


لاہور:-وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور کے دو میگا پراجیکٹس کا افتتاح کر دیا-ایم پی اے سمیع اللہ خان اور غزالی بٹ بھی ہمراہ تھے-کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ پیکج ٹو اور راوی برج توسیعی منصوبے کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا-
کنٹرولڈ ایکسس پراجیکٹ کے اہم داخلی و خارجی راستے پر بابو صابو انٹرچینج کی ری ماڈلنگ بھی مکمل ہوگئی ہے-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اطراف کی آبادیوں کی سہولت کے پیش نظر بند روڈ سروس لین کی مزید توسیع کا حکم دیا - وزیراعلی مریم نواز شریف نے بند روڈ پراجیکٹ پر پودا بھی لگایا-وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے بند روڈ کوریڈور ا اور راوی برج کا دورہ بھی کیا اور سروس روڈ کا بھی جائزہ لیا ۔
''نیازی انٹرچینج تا سگیاں '' اور''سگیاں تا بابوصابوانٹرچینج'' پراجیکٹ پر تعمیرات مکمل ہے-7.5 کلومیٹر پر محیط کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ پراجیکٹ کی دونوں اطراف میں سروس لائن روڈ بھی کھول دی گئی- ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق اور چیف انجینئر اسرار سعید نے پراجیکٹس پر بریفنگ دی-
بریفنگ کے دوران بتایاگیاکہ سروس روڈ کی تعمیر کے ساتھ ساتھ ڈرین کی مرمت و بحالی کا بھی کام کیا گیا ہے۔بند روڈ سروس روڈ پر 5 وہیکلر اور 4 پیڈسٹرین سب ویز بنائے گئے ہیں۔ بابو صابو چوک پر 1.5 ارب سے زائد مالیت کی 16 کنال 6 مرلہ اراضی پر تجاوزات ختم کرکے گرین بیلٹ اور پارک بھی بنایاگیا۔دریائے راوی پر 540 میٹر طویل چار لین پر مشتمل برج تعمیر کیا گیا ہے۔
راوی برج منصوبے سے شاہدرہ،کوٹ عبدالمالک،شیخوپورہ، کالاشاہ کاکو،لاہو ررنگ روڈ ودیگرملحقہ آبادیاں مستفید ہونگی۔ کنٹرولڈ ایکسس کوریڈورسے گلشن راوی،ساندہ، چوہان روڈ، سگیاں، شیراکوٹ، شفیق آباد، رسول پورہ، بلال گنج، منشی ہسپتال، امین پارک ودیگرملحقہ آبادیاں مستفید ہونگی۔ سینئر منسٹر مریم اورنگزیب، ایم پی اے ثانیہ عاشق، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد،چیئرمین پی ایچ اے غزالی سلیم بٹ،معاون خصوصی ذیشان ملک،راشد نصر اللہ، حافظ نعمان، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان،سیکرٹری ہاؤسنگ اسد اللہ خان،سی سی پی او، سی ٹی او اور دیگر بھی موجود تھے-
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور
- 3 دن قبل

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر
- 2 دن قبل

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں
- ایک دن قبل

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی
- ایک دن قبل

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق
- 2 دن قبل

دسویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو 14 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگی
- 3 دن قبل

گرین ٹریکٹرز پروگرام زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، عاشق کرمانی
- 3 دن قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- 3 دن قبل

پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے نئے چہروں کی تلاش شروع
- 3 دن قبل

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا
- ایک دن قبل

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج
- ایک دن قبل






