جی این این سوشل

جرم

طیفی بٹ کے بھائی اظہر گلشن کو لاہور پولیس نے حراست میں لے لیا

آرگنائزڈکرائم یونٹ کی جانب سے   اظہر گلشن کی گرفتاری کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

طیفی بٹ کے بھائی اظہر گلشن کو لاہور پولیس نے حراست میں لے لیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کو گینگ وار کا ذمہ دار ٹھرانے پر طیفی بٹ کے بھائی اظہر گلشن کو حراست میں   لے لیا گیا ۔ 

ذرائع کے مطابق   اظہر گلشن کو اسکی رہائش گاہ  سے حراست میں لیا گیا ،جاوید بٹ کے جنازے کے موقع پر اظہر گلشن نے لاہور پولیس کے سربراہ کے خلاف بیان دیا تھا،بیان میں اظہر گلشن نے گینگ وار کی وجہ سی سی پی او لاہور کو قرار دیا تھا۔  

ذرائع کا کہنا ہے اظہر گلشن  نے جاوید بٹ کے قتل کے حوالے سے آئندہ چند روز میں پریس کانفرنس بھی کرنا  تھی ، اظہر گلشن طیفی بٹ کا بڑا بھائی ہے جو ویلنشیا ٹاؤن  رہائش پذیر تھا۔ 

آرگنائزڈکرائم یونٹ کی جانب سے   اظہر گلشن کی گرفتاری کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا گیا ہے۔  

پاکستان

پاکستان میں ربیع الاول کا چاند نظر نہیں

مرکزی رویت ہلال  کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کوہسار بلاک اسلام آباد میں ہوا جس کی صدارت مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان میں ربیع الاول کا چاند نظر نہیں

ملک میں ربیع الاول 1446 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا۔

مرکزی رویت ہلال  کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کوہسار بلاک اسلام آباد میں ہوا جس کی صدارت مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔

ملک کے کسی بھی حصے سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں جس کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ یکم ربیع الاول 6 ستمبر جمعہ کو ہوگی اور 12 ربیع الاول منگل 17  ستمبر کو ہوگی۔   

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

این ٹی ڈی سی کے زیراہتمام انٹر پرائز ریسورس پلاننگ سے متعلق ایک روزہ آگہی ورکشاپ کا انعقاد

ورکشاپ کا مقصد این ٹی ڈی سی کیلئے آئی سی ٹی اور ای آر پی کے نفاذ کی تزویراتی اہمیت اور فوائد کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ اس پروگرام کو ادارے میں نافذ کرنے کیلئے درپیش اہم چیلنجز کی نشاندہی کرنا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

این ٹی ڈی سی کے زیراہتمام انٹر پرائز ریسورس پلاننگ سے متعلق ایک روزہ آگہی ورکشاپ کا انعقاد
لاہور : نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کی مینجمنٹ اور سینئر افسران کو آئی سی ٹی (انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی) اور ای آر پی (انٹرپرائز ریسورس پلاننگ) پروگرام سے متعلق آگہی فراہم کرنے کےلئے لرننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے مقامی ہوٹل میں ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
ورکشاپ کا مقصد این ٹی ڈی سی کیلئے آئی سی ٹی اور ای آر پی کے نفاذ کی تزویراتی اہمیت اور فوائد کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ اس پروگرام کو ادارے میں نافذ کرنے کیلئے درپیش اہم چیلنجز کی نشاندہی کرنا تھا۔
ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (اے ڈی اینڈ ایم) انجینئر رشید اے بھٹو نے ادارے کے مختلف افعال کو ڈیجیٹلائز کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ای آر پی وقت کی ضرورت ہے اور این ٹی ڈی سی مینجمنٹ اس کیلئے درکار تمام ضروریات کو پورا کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (پی اینڈ ای) انجینئر قیصر خان نے بھی آگہی سیشن کے انعقاد پر ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کو سراہتے ہوئے ہوئے منصوبے کو مقررہ اوقات کار کے اندر مکمل کرنے پر زور دیا تاکہ جدید دورکے تقاضوں سے ہم آہنگ ہوکر ماڈرن ڈیجیٹلائزیشن ٹولز سے فائدہ اٹھایا جاسکے۔
آگہی ورکشاپ کے دوران جنرل منیجر (ہیومن ریسورس) انجینئر سہیل ممتاز باجوہ، جنرل منیجر (ٹیکنیکل) انجینئر ڈاکٹر خواجہ رفعت حسن اور چیف فنانشل آفیسر وسیم سادات نے بھی آئی سی ٹی ماڈرنائزیشن اور ای آر پی کے نفاذ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ چیف انفارمیشن آفیسر خالد محمود نے پروگرام کا تعارف اور ابتک کی پیش رفت کا جائزہ پیش کیا جس میں کہا گیا کہ این ٹی ڈی سی کے 130 دفاتر کو آپس میں منسلک کیا جا چکا ہے۔
پراجیکٹ کنٹریکٹرز سیمنز، سسٹم لمیٹڈ، سی ایم سی اور پی ٹی سی ایل کے ملکی وغیر ملکی ماہرین نے ورکشاپ کے شرکاءکو پراجیکٹ کی افادیت سمیت مختلف تکنیکی امور پر بریفنگ دی۔ بعد ازاں، سوال و جواب کا تفصیلی سیشن ہوا جس میں این ٹی ڈی سی افسران نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
واضح رہے کہ ورکشاپ میں جنرل منیجرز، چیف انجینئرز، سی سوٹ آفیسرز، منتخب چینج چیمپئنز اور دیگر سینئر افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اے این پی کے سینئر رہنما زاہد خان کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

سیاست میں پیسہ ملوث ہوگیا ہے،ہم نے کبھی پیسے کے لیے سیاست نہیں کی، زاہد خان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اے این پی کے سینئر رہنما زاہد خان کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی) کے سینئر رہنما زاہد خان نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

اے این پی کے سابق سیکریٹری اطلاعات زاہد خان سیاست سے کنارہ کش ہوگئے۔ سابق سینیٹر نے بیان میں کہا کہ حالات ایسے بن گئے ہیں کہ سیاست سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔

زاہد خان کا مزید کہنا تھا کہ سیاست میں پیسہ ملوث ہوگیا ہے۔ ہم نے کبھی پیسے کے لیے سیاست نہیں کی۔ نئی قیادت کی ترجیحات میں ہم نہیں رہے اس لیے خاموشی سے ایک طرف ہوگئے ہیں۔ اس سے قبل اے این پی رہنما حاجی غلام احمد بلور نے بھی انتخابی سیاست سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll