علاقائی
پشاور ہائیکورٹ: وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا کی راہداری ضمانت منظور
علی امین گنڈا پور نے اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں عدالتی احکامات پر گرفتاری سے بچنے کیلئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا
پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی راہداری ضمانت کی درخواست منظور کر لی۔ علی امین گنڈا پور نے اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں عدالتی احکامات پر گرفتاری سے بچنے کیلئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔
دوران سماعت عدالت نے کہا کہ درخواست کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائے، درخواست گزار متعلقہ عدالتوں سے رجوع کریں، کسی بھی مقدمے میں درخواست گزار کو گرفتار نہ کیا جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جج شائستہ خان کنڈی نے اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں مسلسل غیر حاضری پر علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔
اس کے علاوہ علی امین گنڈاپور نے جوڈیشل مجسٹریٹ کےآرڈر کے خلاف سیشن عدالت اسلام آباد سے بھی رجوع کیا ہے۔
جرم
گوجرانوالہ میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے 4 افراد قتل
ملزمان میں مقتولین کا ایک بھائی اورچچا کے بیٹے شامل ہیں، پولیس
گوجرانوالہ : گوجرانوالہ کے علاقے اقبال ٹاؤن میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کا دلخراش واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد کو قتل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے گھر میں سوئے ہوئے افراد پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو سگے بھائی اور دو کزن موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ ملزمان میں مقتولین کا ایک بھائی اورچچا کے بیٹے شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق دونوں خاندانوں میں کافی عرصے سے جھگڑہ چل رہا تھا ۔ پولیس نے واقعے کی جائے وقوع کو گھیرے میں لے لیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرگرم عمل ہے۔
تفریح
چوری شدہ پینٹنگ کا معاملہ، ڈراما انتظامیہ کا اظہار لاتعلقی
2016 میں جامعہ جامشورو میں اپنی پینٹنگز بنائیں تھیں اور 2017 میں کراچی میں ایک نمائش میں پیش کی تھیں، صفدر علی
کراچی : حال ہی میں ایک ڈرامے میں سندھ کے مصور صفدر علی کو 7سال بعد دو گمشدہ فن پارے مل گئے ہیں، تاہم ڈراما پروڈکشن ’بگ بینگ انٹرٹینمنٹ‘ نے معاملے پر اظہار لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔
حالیہ دنوں نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والا اداکار فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر کا ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ شائقین میں انتہائی مقبول ہورہا ہے۔
سندھ کے ایک نوجوان مصور صفدر علی کو اپنے دو گمشدہ فن پارے ایک مقبول ٹی وی ڈرامے میں دیکھ کر دھچکا لگا۔ صفدر علی کا کہنا ہے کہ انہوں نے 2016 میں جامعہ جامشورو میں اپنی پینٹنگز بنائیں تھیں اور 2017 میں کراچی میں ایک نمائش میں پیش کی تھیں۔ تاہم، نمائش کے بعد انہیں بتایا گیا تھا کہ ان کی پینٹنگز گم ہو چکی ہیں۔
حالیہ دنوں جب وہ ایک مقبول ٹی وی ڈرامے "کبھی میں کبھی تم" دیکھ رہے تھے تو انہوں نے حیران کن طور پر اپنی گمشدہ پینٹنگز ڈرامے کے ایک سین میں بیک ڈراپ کے طور پر استعمال ہوتی ہوئی دیکھی اور انہوں نے ڈرامے کی پروڈکشن کمپنی "بگ بینگ انٹرٹینمنٹ" سے وضاحت طلب کی ہے۔
ڈرامے کی پروڈکشن کمپنی نے اس معاملے پر اظہار لاتعلقی کیا ہے اور کہا ہے کہ انہیں اس بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے۔ تاہم مصور کا کہنا ہے کہ اس واقعے سے واضح ہے کہ ان کی پینٹنگز کو بغیر اجازت کے استعمال کیا گیا ہے۔
تجارت
عوام کو بڑا ریلیف! پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کی کمی کر دی جس کے بعد پٹرول 249.10 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے
اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو بڑی خوشخبری دیتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کی کمی کر دی جس کے بعد پٹرول 249.10 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 6 پیسے کی کمی کرکے 249.69 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں 11 روپے 15 پیسے کی کمی کرکے 158.47 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 12 روپے 12 پیسے کی کمی کرکے 141.93 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔
نئی قیمتیں رات 12 بجے سے لاگو ہو گئیں۔ قیمتوں کا اعلان آئندہ 15 روز کے لیے کیا گیا ہے ۔
وزارت خزانہ کی جانب سے اعلامیے کے مطابق عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے پیش نظر آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی ہے۔
-
دنیا 2 دن پہلے
رشوت کا الزام ثابت ہونے پرسابق آئی جی کو 20 سال قید
-
پاکستان ایک دن پہلے
آج کا بل قانون کی خلاف ورزی ہو گی ، بیرسٹر گوہر
-
جرم 3 گھنٹے پہلے
ہنگو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، مولانا فدا الرحمان جاں بحق
-
تجارت 23 گھنٹے پہلے
آئی پی پیزکا کیپسیٹی چارجز سمیت بجلی کے نرخوں میں کمی سے انکار
-
جرم ایک دن پہلے
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے داعش کے 2 دہشتگردوں کو سزائیں سنا دیں
-
جرم ایک دن پہلے
کچلاک :پولیس موبائل کے قریب دھماکا، 2اہلکار شہید
-
پاکستان 2 دن پہلے
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے افغانستان آصف درانی مستعفی
-
پاکستان ایک دن پہلے
عدالت کا پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کو فوری رہا کرنے کا حکم