جی این این سوشل

علاقائی

خیبر پختونخوا کابینہ میں تبدیلی بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے حکم پر ہورہی ہے، علی امین گنڈاپور

شکیل خان کو میں نے نہیں بلکہ عمران خان کی بنائی گئی کمیٹی نے نکالا ہے، وزیراعٰلی خیبرپختونخوا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

خیبر پختونخوا کابینہ میں تبدیلی بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے  حکم پر ہورہی ہے، علی امین گنڈاپور
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزیراعٰلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کابینہ میں تبدیلی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے حکم پر ہورہی ہے۔

وزیراعٰلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 8 ستمبر کو جلسہ منسوحی کے حوالے سے کسی کی بات نہیں سنوں گا۔جلسے کی اجازت نہیں دی تو میں خود این او سی ہوں، جلسہ ہوکر رہے گا، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں بتایا کہ جلسے کے بعد اگلی ملاقات ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ سابق صوبائی وزیر شکیل خان کو میں نے نہیں بلکہ عمران خان کی بنائی گئی کمیٹی نے نکالا ہے اور جو لوگ سازش کرکے مجھے بلیک میل کررہے ان کو سبق سکھاؤں گا۔ایک تو چوری اوپر سے سینہ زوری، سازشی عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دوں گا۔

وزیر اعلیٰ گنڈاپور کا کہنا تھا کہ فیصل کریم کنڈی کو یقین نہیں آرہا کہ وہ گورنر بن گیا ہے، گورنر خیبرپختونخوا کو اسلام آباد کے پی ہاؤس اور نتھیا گلی سے نکالا، اور اب یہ مجھے مجبور کررہا ہے کہ اس گورنر ہاؤس سے بھی نکالو ، یہ دو ٹکے کا آدمی ہے۔ میرے اور بھی بہت کام ہے، صوبے کے معاملات چلانا ہے، صوبے میں امن وامان پر توجہ دے رہا ہوں۔

 

علاقائی

پشاور ہائیکورٹ: وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا کی راہداری ضمانت منظور

علی امین گنڈا پور نے اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں عدالتی احکامات پر گرفتاری سے بچنے کیلئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پشاور ہائیکورٹ: وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا کی راہداری ضمانت منظور

پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی راہداری ضمانت کی درخواست منظور کر لی۔ علی امین گنڈا پور نے اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں عدالتی احکامات پر گرفتاری سے بچنے کیلئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

دوران سماعت عدالت نے کہا کہ درخواست کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائے، درخواست گزار متعلقہ عدالتوں سے رجوع کریں، کسی بھی مقدمے میں درخواست گزار کو گرفتار نہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جج شائستہ خان کنڈی نے اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں مسلسل غیر حاضری پر علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔

اس کے علاوہ علی امین گنڈاپور نے جوڈیشل مجسٹریٹ کےآرڈر کے خلاف سیشن عدالت اسلام آباد سے بھی رجوع کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صدر مملکت دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

صدرپاکستان آصف علی زرداری لاہور میں مصروف ترین دن گزاریں گے اور صدر مملکت مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے پاور شیئرنگ پر ہونے والے اجلاس کا جائزہ لیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

لاہور: صدر آصف علی زردای دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے ہیں۔

صدر آصف زردای لاہور پہنچ کر بلوچستان میں شہید ہونے والے کیپٹن احمد قریشی شہید کی رہائش گاہ بھی جائیں گے جب کہ شہید محمد علی قریشی  کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کریں گے۔

صدرپاکستان آصف علی زرداری لاہور میں مصروف ترین دن گزاریں گے اور صدر مملکت مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے پاور شیئرنگ پر ہونے والے اجلاس کا جائزہ لیں گے۔

واضح رہے کہ  صدر پاکستان آصف علی زرداری پیپلز پارٹی کی تنظیم نو کا جائزہ بھی لیں گے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

گوجرانوالہ: سرکاری سکول میں 5 طالبات سے زیادتی کا ملزم گرفتار

ابتدائی تحقیقات کے مطابق بچیوں کے میڈیکل معائنے میں زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گوجرانوالہ: سرکاری سکول میں 5 طالبات سے زیادتی کا ملزم گرفتار

گوجرانوالہ : گوجرانوالہ میں سرکاری سکول میں 5 طالبات کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے سکول ٹیچر کے شوہر کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کےمطابق واقع تھیڑی سانسی میں واقع گورنمنٹ نان فارمل ایجوکیشن سکول میں پیش آیا ہے۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے متاثرہ بچیوں سے زیادتی کے دوران ویڈیوز بھی بنارکھی تھیں، جس کی وجہ سے متاثرہ بچیاں ڈر کے مارے خاموش رہیں۔ ملزم کئی سالوں سے سکول میں آکر بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا۔

متاثرہ بچیوں کے والدین کی شکایت پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا اور 5 الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔ 

ابتدائی تحقیقات کے مطابق بچیوں کے میڈیکل معائنے میں زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔ ملزم نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ واقعہ کے بعد سکول کو سیل کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق متاثرہ طالبات کی عمریں 11 سے 14 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔ پولیس معاملے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll