جی این این سوشل

صحت

وفاقی دارالحکومت میں 16 سال کے بعد پولیو کیس رپورٹ

اسلام آباد کی یونین کونسل 4 میں ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وفاقی دارالحکومت میں 16 سال کے بعد  پولیو کیس رپورٹ
وفاقی دارالحکومت میں 16 سال کے بعد پولیو کیس رپورٹ

وفاقی دارالحکومت میں 16 سال کے بعد پولیو کیس رپورٹ ہوا۔

وفاقی دارالحکومت کی یونین کونسل 4 میں ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد اسلام آباد میں 16 سال کے بعد یہ پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے جب کہ ملک بھر میں یہ رواں سال کا 17 واں پولیو کیس سامنے آیا ہے۔

وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ایک اور پاکستانی بچہ پولیو سے متاثر ہوا۔ حکومت نے پولیو کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جامع روڈ میپ بنایا ہے۔ 9 ستمبر سے 115 اضلاع میں پولیو مہم شروع ہوگی، 3 کروڑ بچوں کو ویکسین پلانے کا ہدف ہے۔ 
 
کوآرڈینیٹر نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر انوار الحق کا کہنا ہے کہ ہم ہر بچے تک پولیو ویکسین پہنچانے کی کوششیں تیز کر رہے ہیں۔

پاکستان

آئینی ترامیم: قومی اسمبلی، سینیٹ اور کابینہ کے اجلاس دوبارہ طلب

گزشتہ روز وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا تھا اور اس حوالے سے وزراء کو آگاہ بھی کیا گیا تھا تاہم آج یہ اجلاس دوبارہ ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئینی ترامیم: قومی اسمبلی، سینیٹ اور کابینہ کے اجلاس دوبارہ طلب

اسلام آباد : مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے سے قومی اسمبلی، سینیٹ اور وفاقی کابینہ کے اجلاس آج دوبارہ طلب کر لیے گئے ہیں۔ گزشتہ روز وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا تھا اور اس حوالے سے وزراء کو آگاہ بھی کیا گیا تھا۔ تاہم آج یہ اجلاس دوبارہ ہوگا۔

گزشتہ روز قومی اسمبلی کا اجلاس بھی مختصر کارروائی کے بعد ملتوی کر دیا گیا تھا۔ آج دن ساڑھے 12 بجے دوبارہ قومی اسمبلی کا اجلاس ہوگا۔ سینیٹ کا اجلاس بھی آج ساڑھے 12 بجے تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا تھا، جو اب آج دن ساڑھے 12 بجے دوبارہ شروع ہوگا۔

ذرائع کےم طابق پارلیمان کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں اپوزیشن اور حکومتی جماعتوں نے آئینی عدالت کی مشروط حمایت کردی ہے۔ تاہم مولانا فضل الرحمان نے مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر حکومت کا ساتھ دینے سے انکار کر دیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اہلیہ کو تحفے کی تفصیلات چھپانے کا الزام، برطانوی وزیراعظم کیخلاف تحقیقات شروع

 اہلیہ کو تحفے میں ملے کپڑے ڈکلیئر نہ کرنے پر برطانوی وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر کیخلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اہلیہ کو تحفے کی تفصیلات چھپانے کا الزام، برطانوی وزیراعظم کیخلاف تحقیقات شروع

لندن : برطانوی وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر اپنی اہلیہ کو تحفے میں ملنے والے کپڑوں کی تفصیلات چھپانے کے الزام میں پھنس گئے ہیں۔ اہلیہ کو تحفے میں ملے کپڑے ڈکلیئر نہ کرنے پر برطانوی وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر کیخلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ایک معروف کاروباری شخصیت وحید علی نے وزیراعظم کی اہلیہ کے لیے کپڑے خریدے اور ان میں تبدیلیاں کرائیں لیکن اس حوالے سے کوئی سرکاری ریکارڈ نہیں پایا گیا۔ 

پارلیمانی قوانین کے مطابق منتخب نمائندوں کو اپنے اور اپنے اہل خانہ کو ملنے والے تحائف کی تفصیلات ظاہر کرنا ضروری ہے۔ اس معاملے پر کنزرویٹو پارٹی نے بھی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ سر کئیر اسٹارمر نے رواں سال جولائی میں ہونے والے عام انتخابات میں تاریخی فتح حاصل کی تھی اور برطانیہ کا ایک پسندیدہ اور مقبول وزیراعظم قرار پائے تھے۔ لیکن اب اس انکشاف نے ان کی ساکھ پر سوال اٹھا دیے ہیں۔

یہ معاملہ جنوبی ایشیا کے ممالک کے لیے بھی ایک اہم مثال ہے جہاں اکثر حکمرانوں اور سیاستدانوں پر اپنے اثاثوں اور آمدن کو چھپانے کے الزامات لگتے ہیں۔ برطانیہ جیسے ترقی یافتہ ملک میں بھی اگر ایسا ہو سکتا ہے تو پھر ترقی پذیر ممالک میں اس طرح کے واقعات کی توقع کی جا سکتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

گوجرانوالہ میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے 4 افراد قتل

ملزمان میں مقتولین کا ایک بھائی اورچچا کے بیٹے شامل ہیں، پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گوجرانوالہ میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے 4 افراد قتل

گوجرانوالہ : گوجرانوالہ کے علاقے اقبال ٹاؤن میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کا دلخراش واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد کو قتل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے گھر میں سوئے ہوئے افراد پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو سگے بھائی اور دو کزن موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ ملزمان میں مقتولین کا ایک بھائی اورچچا کے بیٹے شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق دونوں خاندانوں میں کافی عرصے سے جھگڑہ چل رہا تھا ۔ پولیس نے واقعے کی جائے وقوع کو گھیرے میں لے لیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرگرم عمل ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll