جرم

کچے میں آپریشن : صدر مملکت نے وزیر داخلہ سندھ کو طلب کرلیا

وزیر داخلہ سندھ کراچی میں ہونے والے اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کریں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 ماہ قبل پر ستمبر 6 2024، 11:17 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
کچے میں آپریشن : صدر مملکت  نے وزیر داخلہ سندھ کو طلب کرلیا

کراچی: کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف ہونے والے آپریشن پر صدر مملکت آصف زرداری نے وزیر داخلہ سندھ کو طلب کرلیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار کو بلاول ہاؤس طلب کرلیا ہے، ضیاء لنجار صدر مملکت کو صوبے میں امن و امان پر بریفنگ دیں گے۔

وزیر داخلہ سندھ کراچی میں ہونے والے اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کریں گے جب کہ کچے میں ڈاکوں کے خلاف ہونے والے آپریشن میں ہونے والی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں ضیاء لنجار صدر مملکت کو صوبے میں قانون سازی سے بھی آگاہ کریں گے، صدر زرداری کراچی میں صوبے کے امن و امان پر اجلاس کریں گے۔