- Home
- News
کینیڈا میں مقیم پاکستانی نوجوان داعش کی مدد کی کوشش کے الزام میں گرفتار
شاہزیب نے دو انڈر کور اہلکاروں کے سامنے اعتراف کیا تھا کہ وہ اور امریکہ میں مقیم داعش کا ایک حامی اس حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے،اٹارنی جنرل گارلینڈکا دعویٰ
ٹورنٹو: کینیڈا میں مقیم 20 سالہ پاکستانی نوجوان محمد شاہزیب خان کو نیویارک میں ایک بڑے پیمانے پر دہشت گردانہ حملے کی سازش کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
امریکی اٹارنی جنرل میریک گارلینڈ نے دعویٰ کیا کہ شاہزیب نیویارک کے یہودی مرکز میں لوگوں کو نشانہ بنانے کی سازش کر رہا تھا۔ کینیڈا میں مقیم پاکستانی نوجوان محمد شاہزیب خان داعش کی مدد کرنے کی کوشش کی۔
امریکی حکام کے مطابق شاہزیب خان نے 7 ستمبر کو نیویارک میں یہودیوں کے ایک بڑے گروہ کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی۔ تاہم ایف بی آئی اور کینیڈین حکام کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں اس کی سازش ناکام بنا دی گئی۔
اٹارنی جنرل دعویٰ کیا کہ شاہزیب نے دو انڈر کور اہلکاروں کے سامنے اعتراف کیا تھا کہ وہ اور امریکہ میں مقیم داعش کا ایک حامی اس حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ حملہ کامیاب ہو جاتا تو یہ 11 ستمبر کے بعد امریکہ میں سب سے بڑا دہشت گردانہ حملہ ہوتا۔
شاہزیب نے کینیڈا سے امریکی سرحد پار کرنے کے لیے تین گاڑیاں بدلی تھیں، لیکن امریکی سرحد سے 12 میل کے فاصلے پر واقع اورمز ٹاؤن میں اسے گرفتار کر لیا گیا۔
سال کا سب سے مختصر دن اور طویل رات کوکونسی ہے؟
- 3 hours ago
مداراس رجسٹریشن بل: حکومت نے اتحاد تنظیم المدارس دینیہ کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے
- 3 hours ago
آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے اثرات، گوگل نے ایک دفعہ پھر ہزاروں ملازمیں کو نوکری سے نکال دیا
- an hour ago
9 مئی واقعات کے ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی کو کیفر کردار تک پہنچا کر جشن منائیں گے،عطا تارڑ
- 3 hours ago
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول کیا ہو گا؟
- 4 hours ago
مسلسل دو روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں ایک دفعہ پھر اضافہ
- 4 hours ago