ٹیکنالوجی

گوگل کروم میں صارفین کیلئے ’’اے آئی‘‘ اسسٹنٹ دستیاب

اس نئے فیچر کے ذریعے گوگل کا مقصد جیمنائی اے آئی اسسٹنٹ کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے تاکہ وہ اس سے فائدہ اٹھا سکیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 ماہ قبل پر ستمبر 8 2024، 3:51 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
گوگل کروم میں صارفین کیلئے ’’اے آئی‘‘ اسسٹنٹ دستیاب

کراچی : گوگل نے اپنی مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی جیمنائی کو مزید عام کرنے کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے اسے گوگل کروم میں شامل کر لیا ہے۔ دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے اس ویب براؤزر میں اب صارفین براؤزر بار میں gemini @ٹائپ کر کے براہ راست جیمنائی سے سوالات پوچھ سکیں گے۔

اس نئے فیچر کے ذریعے گوگل کا مقصد جیمنائی اے آئی اسسٹنٹ کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے تاکہ وہ اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔ جیمنائی مختلف زبانوں میں سوالوں کے جوابات دے سکتا ہے، معلومات تلاش کر سکتا ہے اور یہاں تک کہ تخلیقی کام بھی انجام دے سکتا ہے۔


گوگل واحد کمپنی نہیں جو اپنے براؤزر میں اے آئی اسسٹنٹ کو شامل کر رہی ہے۔ مائیکرو سافٹ نے بھی اپنے ایج براؤزر میں کو پائلٹ اے آئی اسسٹنٹ کو شامل کر لیا ہے۔ اس سے قبل گوگل نے جیمنائی پر مبنی ویژول سرچز کو گوگل لینس کے ذریعے کروم کا حصہ بنایا تھا۔

اس نئی پیشرفت سے  صارفین اب کروم میں براؤز کرتے ہوئے آسانی سے جیمنائی سے معلومات حاصل کر سکیں گے۔