پی ڈی ایم سے کوئی رابطہ نہیں، سیاسی معاملات سے دور رکھا جائے: ترجمان پاک فوج
لاہور: پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ پاک فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، پی ڈی ایم سے کوئی بیک ڈور رابطہ نہیں، کسی کے پاس ثبوت ہیں تو سامنے لے آئے، مسلح افواج کو سیاسی معاملات سے دور رکھا جائے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل بابر افتخار نے اپنے بیان میں کہاکہ پاکستان نے کورونا سے نمٹنے کے لیے بہترین اقدامات کیے جبکہ چین کی جانب سے افواج پاکستان کو کورونا ویکسین کا عطیہ دیا گیا ہم کورونا ویکسین کے عطیہ پر چینی قیادت کے مشکور ہیں۔ ہمارے اصل ہیروز فرنٹ لائن ورکرز ہیں۔
پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ پی ڈی ایم سے متعلق کچھ چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں، پچھلی بار بھی کہا تھا فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں اور فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے۔ ہم اپنے کاموں میں مصروف ہیں، سیکیورٹی بڑا فریضہ ہے جو سرانجام دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بغیر تصدیق کے قیاس آرائیاں بند ہونی چاہیئیں اور اگر ثبوت ہیں تو سامنے لائیں۔کسی کے ساتھ کسی قسم کے بیک ڈور رابطے نہیں ہو رہے اور بغیر تحقیق اس بارے میں بات کرنا کسی کو بھی زیب نہیں دیتا۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارت سازشوں اور منفی منصوبوں میں ناکام ہو گیا ہے جبکہ پاکستان نے اقوام متحدہ (یو این) میں بھارتی سازشوں کا ڈوزیئر پیش کیا۔ ڈس انفو لیب رپورٹ میں تو بھارتی منصوبے بے نقاب ہو گئے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ علی سدپارہ قومی ہیرو اور اثاثہ ہیں اور ہماری دعا ہے علی سد پارہ خیریت سے ہوں۔ علی سد پارہ اور ان کی ٹیم کی تلاش کے لیے فضآئی آپریشن جاری ہے جبکہ گزشتہ روز بھی موسم خرابی کے باوجود سرچ آپریشن کیا گیا۔
اس سے قبل افواج پاکستان نے چین سے موصول ہونے والی ویکسین طبی عملہ کو دیدی، چین نےافواج پاکستان کےلیے ویکسین کا عطیہ دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پیپلز لبریشن آرمی کی طرف سے ویکسین پاک فوج کو عطیہ کی گئی ۔ پاک فضائیہ کا الیوشن 78 ٹرانسپورٹ طیارہ ویکسین پاکستان لایا اور پاک فوج چین کی طرف سے ویکسین لینے والی پہلی فوج ہے۔پاک فوج چین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے۔
ترجمان کے مطابق پیپلز لبریشن آرمی کی طرف سے ویکسین پاک فوج کے حوالے کی گئی۔ ویکسین حوالے کرنے کی تقریب میں سرجن جنرل پاکستان آرمی لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر پاکستان کے چین میں ڈیفنس اتاشی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔پاک فوج نے چین سے ملنے والی ویکسین ڈاکٹروں کے نام کر دی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کورونا ویکسین فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو فراہم کی جائے گی اور فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز ہمارے اصل ہیرو ہیں۔

تیراہ میں کوئی آپریشن نہیں ہو رہا،کے پی حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ فوج اور آپریشن پر ڈالنا چاہتی ہے،وزیر دفاع
- 2 دن قبل
.jpg&w=3840&q=75)
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل

سانحہ گل پلازہ: سندھ کابینہ نے شہدا ءکے اہلخانہ کو ایک کروڑ روپے فی کس دینے کی منظوری دیدی
- 2 دن قبل

انڈر 19 ورلڈ کپ:پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا،قومی ٹیم کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا امکان
- ایک دن قبل

وزیراعظم سے چیئرمین قومی احتساب بیورو کی ملاقات،مصنوعی ذہانت ، ای آفس نظام، نیب کی کارکردگی کوسراہا
- ایک دن قبل
اگر دباؤ ڈالا گیا تو ایران ایسا ردعمل دے گا جو پہلے کبھی نہیں دیا: ایرانی مشن
- 11 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ
- 16 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 16 گھنٹے قبل
بھارت: طیارے حادثے میں مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ سمیت چار افراد ہلاک
- 16 گھنٹے قبل

حکومت قومی و اقتصادی ترقی کے لیے نئی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،شہباز شریف
- ایک دن قبل
بابراعظم پر سوال مت کریں، وہ اپنا رول اچھی طرح نبھا رہا ہے، سلمان آغا
- 14 گھنٹے قبل
پاکستانی اداکارہ لائبہ خان کامدینہ میں نکاح
- 15 گھنٹے قبل








