ٹیکنالوجی
ایلون مسک نے خلا میں بھی پوزیشن مضبوط کرلی
تیز رفتار انٹرنیٹ اور ٹیلی فون کنیکٹیویٹی فراہم کرنے والا سٹار لنک کانسٹیلیشن 102 ملکوں میں فعال ہے اور اِس کے صارفین کی تعداد 30 لاکھ سے زیادہ ہے
ٹیسلا، سپیس ایکس اور ایکس کے مالک ایلون مسک نے زمین کے ساتھ ساتھ خلا میں بھی اپنی پوزیشن مضبوط کرلی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ وہ اس وقت زمین کے مدار میں گردش کرنے والے دو تہائی مصنوعی سیاروں کو کنٹرول کر رہے ہیں۔
مصنوعی سیاروں سے متعلق معلومات رکھنے والے گروپ سیلس ٹریک نے تبایا ہے کہ ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس 62 فیصد فعال سیٹلائٹس کو کنٹرول کر رہی ہے۔ ان کی تعداد 6370 ہے۔
اسپیس ایکس نے 2019 میں اپنا پہلا سیٹلائٹ لانچ کیا۔ اس کے بعد سے وہ یومیہ 3 کے اوسط سے مصنوعی سیارے زمین کے مدار میں بھیج رہی ہے۔ایلون مسک کے زیرِتصرف مصنوعی سیاروں کی تعداد برطانوی حریف ادارے وین ویب کے مصنوعی سیاروں کی تعداد سے 10 گنا ہے۔
تیز رفتار انٹرنیٹ اور ٹیلی فون کنیکٹیویٹی فراہم کرنے والا سٹار لنک کانسٹیلیشن 102 ملکوں میں فعال ہے اور اِس کے صارفین کی تعداد 30 لاکھ سے زیادہ ہے۔
سپیس ایکس 42 ہزار سیٹلائٹس لانچ کرنا چاہتا ہے۔ اقتصادی اور انٹرنیٹ سے متعلق پابندیوں کے باعث ایران، شمالی کوریا، چین، افغانستان، روس اور شام کو سپیس ایکس کی فہرست سے فی الحال باہر رکھا گیا ہے۔
پاکستان
علیمہ خان اورعظمیٰ خان ایک روز ہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
ملزمان کے وکلا نے مؤقف اپنایا گرفتاری کے دو روز بعد مقدمہ درج کیا گیاہے اس سے پہلے ہماری درخواست پر دونوں بہنوں کی بازیابی کیلئے بیلف بھی مقرر کیا گیا تھا
اسلام آباد : انسداد دِہشت گردی عدالت اسلام آباد نے علیمہ خان اورعظمیٰ خان کو ایک ایک روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے بانی پی ٹی آئی کی دونوں بہنوں کو کل دن گیارہ بجے دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
اسلام آباد کی انسداد دِہشت گردی عدالت میں بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی بہنوں علیمہ اور عظمیٰ خان کو عدالت میں پیش کیا گیا تو کمرہ عدالت میں شور بپا ہو گیا جج طاہرعباس سپرا نے برہمی کا اظہار کیا میڈیا کے سوا تمام غیرمتعلقہ لوگوں کو بار بھیجنےکا حکم دیدیا ۔
علیمہ خان نے روسٹرم پر آ کر کہا گرفتاری کےبعد ہمیں دس گھنٹے ایک تھانے میں بٹھایا گیا پھر پولیس لائن لے گئے ہمارے ساتھ گرفتار 80 ، 80 سال کی 2 خواتین بھی تھیں جو رات کو بیمار ہو گئیں فریقین کا مؤقف سننے کے بعد عدالت نے علیمہ اور عظمیٰ خان کا ایک ایک دن جبکہ اسد قیصر کے بھائی عدنان خان کا سات روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ۔
ملزمان کے وکلا نے مؤقف اپنایا گرفتاری کے دو روز بعد مقدمہ درج کیا گیاہے اس سے پہلے ہماری درخواست پر دونوں بہنوں کی بازیابی کیلئے بیلف بھی مقرر کیا گیا تھا ۔ علیمہ اور عظمیٰ خان کو کیس سے ڈسچارج کرتے ہوئے غیرقانونی گرفتاری کے خلاف کارروائی بھی کی جائے ۔
راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے تھانہ ٹیکسلا میں درج مقدمے میں گرفتار 63 پی ٹی آئی کارکنان کا 8روزہ جسمانی منظور کر لیا ۔ 38 ملزمان کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بجھوانے کا حکم دے دیا گیا ہے4 ملزمان کومقدمہ سے ڈسچارج کر دیا گیا ۔
عدالت کا تھانہ ترنول کی حدود سے گرفتار 19 پی ٹی آئی کارکن 7 روز کیلئے پولیس کے حوالے کرنےکا حکم دے دیا دیگر تھانوں میں درج مقدمات میں ملوث 87 ورکرزکو شناخت پریڈ پر جیل بھیج دیا اور 21 اکتوبرکو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ۔
پاکستان
فلسطینیوں نے 50 ہزار قربانیاں دے کر مسجد اقصیٰ کے موقف کو زندہ رکھا، مولانا فضل الرحمن
انہوں نے کہا کہ آج فلسطین میں نسل کشی ہو رہی ہے،ہولوکاسٹ کا بدلہ فلسطینیوں سے لیا جارہا ہے
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ غزہ کے بچوں بزرگوں نے 50 ہزار قربانیاں دے کر مسجد اقصیٰ کے موقف کو زندہ رکھا،آج اسرائیل ہار گیا ہے۔
کراچی میں’قومی فلسطین کانفرنس‘ سے خطاب کرتے ہوئے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جہاں تک اسرائیل کا تعلق ہے،امریکا ہو یا اسرائیل ،ہم ان کے خلاف کھڑے ہیں،ہم فلسطینوں کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں،ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم فلسطینوں کے ساتھ ساتھ ہیں، جمعیت علمائے اسلام کا ہمیشہ سے ایک نقطہ نظر رہا ہے،جب لوگ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں کر رہے تھے تو ہم نے فلسطین کے موقف کو زندہ رکھا،ہم نے اس نظریہ کو سبوتاژ کیا،آج حماس کے جوانوں، غزہ کے بچوں بزرگوں نے 50 ہزار قربانیاں دے کر مسجد اقصیٰ کے موقف کو زندہ رکھا،آج اسرائیل ہار گیا ہے، ان کا پول کھل چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج فلسطین میں نسل کشی ہو رہی ہے،ہولوکاسٹ کا بدلہ فلسطینیوں سے لیا جارہا ہے،آج7 اکتوبر ہے،7اکتوبر کو وہاں حملہ ہوا تو 14 اکتوبر کو پشاور میں مارچ تھا،ہم نے مارچ کو طوفان الاقصی میں تبدیل کردیا تھا،ہم 50سال پہلے بھی فلسطین کے ساتھ تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج آسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس میں کہا کہ فلسطین ایک قرارداد کے انتظار میں نہیں،میں نے تجویز دی کہ ایک گروپ بنائیں،تمام اسلامی دنیا کو اکٹھا کریں،آج کا یہ اجتماع پاکستان کی نمائندگی کر رہا ہے،یہ اجتماع ہمارے مؤقف کی تائید کرے گا،میں نے یہ بھی کہا ہے کہ ایک سال سے حکمرانوں کی خاموشی سوالیہ نشان ہے،ہمیں اپنے گریباں میں جھانکنا چاہیے،کیا ہم فلسطینوں کے ساتھ ہیں،ہم کیوں اور کس بنیاد پر خاموش ہیں،اسلامی دنیا کے حکمرانوں پاکستان کا عوام اس اجتماع سے پکار کر کہہ رہے ہے کہ تم یہودیوں کے پیروکار بنے ہوئے ہو،آج فلسطینی اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں،اس زمین پر اسرائیل نے قبضہ کیا ہوا ہے۔
مولانا فضل الرحمان کامزیدکہنا تھاکہ اقوام متحدہ میں بھی اس جنگ کے خلاف بات ہوئی،اسرائیل کو پیچھے ہٹنے کو کہا گیا،اگر اقوام متحدہ کا سیکرٹری جنرل اسرائیل جانا چاہتا ہے تو اسرائیل اس پر پابندی عائد کرتا ہے،اگر تم نے افغانستان، عراق، شام، لبنان، لبیا، فلسطین کے مسلمانوں کو غلام بنانے کی کوشش کی تو ہماری تاریخ بھری ہوئی ہے،اس برصغیر میں50 ہزار علمائے کرام پھانسیوں پر لٹکائے گئےلیکن آزادی کا جذبہ پھر بھی جاری تھا، ہم ان کی اولاد ہیں،ہم میدان میں کھڑے ہیں۔
پاکستان
پاکستان ایس سی او اجلاس کی میزبانی کیلئے پوری طرح تیار ہے، دفتر خارجہ
ترجمان نے کہاکہ اجلاس میں معیشت، تجارت، ماحول، سماجی وثقافتی روابط کے شعبوں میں تعاون پرغور ہوگا اور تنظیم کی کارکردگی کا جائزہ لیاجائے گا
دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کے اجلاس کی میزبانی کیلئے تیار ہے جواس ماہ کی پندرہ اور سولہ تاریخ کو اسلام آباد میں ہوگا ۔
دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے آج(پیرکو) اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں کہاکہ وزیراعظم شہبازشریف اجلاس کی صدارت کریںگے ۔
انہوں نے کہاکہ حکومت معزز مہمانوں کی حفاظت اور سلامتی یقینی بنائے گی ۔
ترجمان نے کہاکہ اجلاس میں معیشت، تجارت، ماحول، سماجی وثقافتی روابط کے شعبوں میں تعاون پرغور ہوگا اور تنظیم کی کارکردگی کا جائزہ لیاجائے گا ۔
ترجمان نے کہاکہ سعودی عرب کے سرمایہ کاری کے وزیر انجینئر خالد بن عبدالعزیز AL FALIH کی قیادت میں اعلی سطح کا ایک سعودی وفد بدھ سے پاکستان کا تین روزہ دورہ کررہا ہے۔
جب ترجمان سے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بھارتی وزیرخارجہ کی شرکت کے حوالے سے پوچھاگیا توانہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ پاکستان کو اس حوالے سے اطلاع موصول ہوچکی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ سعودی وفد صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کرے گا ۔اس دورے کا مقصد دوطرفہ تعاون اور باہمی مفاد پرمبنی اقتصادی شراکت داری کو فروغ دینا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وفد کثیر تعداد میں سرکاری اور نجی اداروں کے نمائندوں پر مشتمل ہوگا ۔
-
تجارت 10 گھنٹے پہلے
پی آئی اے کا بین الاقوامی کرایوں میں کمی کا اعلان
-
علاقائی 2 دن پہلے
پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں رینجرز طلب
-
پاکستان 13 گھنٹے پہلے
سی ڈی اے کا بڑا ایکشن، خیبرپختونخواہ ہاؤس سیل کرنے کا عمل شروع
-
پاکستان ایک دن پہلے
شہید پولیس کانسٹیبل عبدالحمیدشاہ کی نمازِ جنازہ ڈی چوک اسلام آباد میں ادا
-
پاکستان ایک دن پہلے
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پولیس سمیت کسی ادارے کی حراست میں نہیں، محسن نقوی
-
جرم 2 دن پہلے
سی ٹی ڈی کی مختلف شہروں میں کارروائیاں ، 18 دہشت گردگرفتار
-
پاکستان 17 گھنٹے پہلے
5 اکتوبر کو لاہور میں احتجاج کے دوران گرفتارپی ٹی آئی رہنما مقدمے سے ڈسچارج
-
تجارت 18 گھنٹے پہلے
ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر تین فیصد کمی