جی این این سوشل

کھیل

چیمپئن ٹرافی کے انتظامات کیلئے اعلیٰ سطحی وفد آئندہ ہفتے پاکستان کادورہ کرےگا

آئی سی سی کی انسپکشن ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول، پریکٹس میچز ، وینیوز اور ٹکٹنگ پر بھی تبادلہ خیال کرے گی جبکہ پی سی بی حکام وینیوز کی اپ گریڈیشن پر تفصیلی بریفنگ دیں گے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

چیمپئن ٹرافی کے انتظامات کیلئے اعلیٰ سطحی  وفد آئندہ ہفتے پاکستان کادورہ کرےگا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کاجائزہ لینےکے لئے آئی سی سی کااعلیٰ سطح کا وفد آئندہ ہفتے پاکستان کادورہ کرےگا۔

میڈیا ذرائع  کے مطابق آئی سی سی کے وفد میں مختلف شعبوں کے سربراہان اور نمائندے شامل ہوں گے، آئی سی سی وفد لاہور، راولپنڈی اور کراچی کا دورہ کرے گا اور چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لے گا۔ آئی سی سی اگلے ایک دو روز میں پی سی بی سے شیڈول شئیر کرے گی۔

آئی سی سی کی انسپکشن ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول، پریکٹس میچز ، وینیوز اور ٹکٹنگ پر بھی تبادلہ خیال کرے گی جبکہ پی سی بی حکام وینیوز کی اپ گریڈیشن پر تفصیلی بریفنگ دیں گے۔

کھیل

بیلاروس کی ارینا سابانکا نے یو ایس اوپن کا ٹائٹل جیت لیا

ورلڈ نمبر ٹو ارینا سابالنکا نے رواں برس آسٹریلین اوپن میں بھی کامیابی حاصل کی تھی جبکہ مینز ٹائٹل کے لیے ورلڈ نمبر ون یانک سنر اور ٹیلر فرٹز کے درمیان مقابلہ آج ہو گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بیلاروس کی ارینا سابانکا نے یو ایس اوپن کا ٹائٹل جیت لیا

سال کا آخری ٹینس گرینڈ سلام بیلاروس کی ارینا سابالنکا نے جیت لیا،بیلا روس کی کھلاڑی نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ اپنے نام کیا۔
نیویارک میں ہونے والے فائنل میں ارینا سابالنکا نےامریکا کی جیسیکا پیگولا کو 7-5، 7-5 سے شکست دی، انہوں  نے پہلی مرتبہ یو ایس اوپن گرینڈ سلم میں کامیابی حاصل کی ہے، ارینا سابالنکا کا یہ تیسرا گرینڈ سلم ٹائٹل ہے۔
خیال رہے کہ ورلڈ نمبر ٹو ارینا سابالنکا نے رواں برس آسٹریلین اوپن میں بھی کامیابی حاصل کی تھی جبکہ مینز ٹائٹل کے لیے ورلڈ نمبر ون یانک سنر اور ٹیلر فرٹز کے درمیان مقابلہ آج ہو گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

راستوں کی بندش کے باعث پی ٹی آئی جلسہ تاخیر کا شکار

دوسری جانب شاہ اللہ دتہ کے مقام پر پی ٹی آئی کارکنوں نے کنٹینرز ہٹا دیئے، گاڑیوں کی ٹکر سے کنٹینرز سڑک سے نیچے گرا دیئے، کنٹینرز سڑک سے ہٹا کر مارگلہ ایوینیو کھول دیا گیا، مارگلہ ایوینیو سے ٹریفک سنگجانی کی جانب رواں دواں ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

راستوں کی بندش کے باعث پی ٹی آئی جلسہ تاخیر کا شکار

 اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں پاکستان تحریک انصاف کا پنڈال سج گیا، راستوں کی بندش کے باعث جلسہ تاخیر کا شکار جبکہ موبائل فون اور انٹر نیٹ سروس معطل کی گئی ۔
اسلام آباد پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، وفاقی دارالحکومت کے مختلف داخلی اور خارجی راستے کنٹینرز لگا کر بند کردیے گئے۔
جلسہ گاہ کی سکیورٹی کے لیے موبائل فون اورانٹرنیٹ کی سروس کو ڈاؤن کردیا گیاجبکہ میٹرو بس بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب شاہ اللہ دتہ کے مقام پر پی ٹی آئی کارکنوں نے کنٹینرز ہٹا دیئے، گاڑیوں کی ٹکر سے کنٹینرز سڑک سے نیچے گرا دیئے، کنٹینرز سڑک سے ہٹا کر مارگلہ ایوینیو کھول دیا گیا، مارگلہ ایوینیو سے ٹریفک سنگجانی کی جانب رواں دواں ہے۔


پی ٹی آئی قیادت کو راستے میں رکاوٹوں کے باعث جلسہ گاہ پہنچنے میں تاخیر کا سامنا ہے، کارکنان ہزاروں کی تعداد میں موجود ہیں۔
بیرسٹر گوہر علی کا کہنا تھا کہ آج کا جلسہ تاریخی ہونے جا رہا ہے، جلسہ ایک گھنٹے تک شروع ہو جائے گا۔

پشاور روڈ پر 26 نمبر چونگی تھوڑی دیر کھولنے کے بعد پھر بند کردی گئی، موٹروے سے آنے والی ٹریفک کا 26 نمبر چونگی سے اسلام آباد داخلہ بند ہے، فیض آباد، راولپنڈی سٹیڈیم روڈ اور آئی جی پی سے نائنتھ ایونیو بھی تاحال بند ہے۔
آئی جے پی روڈ سے متصل داخلی گلیوں پر رکاوٹیں کھڑی کردی گئیں، بعض مقامات پر شہریوں نے کنٹینرز پیچھے دھکیل دیئے ،راستوں کی بندش کے باعث جڑواں شہروں میں لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور بھی پشاور سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گئے، وزیر اعلیٰ قافلوں کے پیچھے پیچھے جارہے ہیں۔
پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ جلسہ گاہ کے قریب سے بارودی مواد برآمد ہوا جو کہ بم ڈسپوزل سکواڈ نے قبضے میں لے لیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

اسلام آباد میں مونکی پاکس کے مزید 2کیسز رپورٹ

ذرائع نے بتایا کہ ممکنہ طور پر دونوں ایم پاکس سے متاثرہ ہیں ، 27 سالہ نوجوان کا تعلق فیصل آباد اور 35 سالہ شہری گوجر خان کا رہائشی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد میں مونکی پاکس کے مزید 2کیسز رپورٹ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پمز اسپتال میں مونکی پاکس کے مزید 2 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

اسپتال ذرائع کے مطابق دونوں افراد گزشتہ رات خلیجی ملک سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچے تھے جنہیں بارڈر ہیلتھ مینجمنٹ اسٹاف نے جسم پر خراش کی علامات پر پمز اسپتال بھجوادیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ممکنہ طور پر دونوں ایم پاکس سے متاثرہ ہیں ، 27 سالہ نوجوان کا تعلق فیصل آباد اور 35 سالہ شہری گوجر خان کا رہائشی ہے۔

یاد رہے کہ دونوں افراد کے نمونے ٹیسٹ کیلئے قومی ادارہ صحت بھجوا دیئے گئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll