جی این این سوشل

صحت

اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 7  کیسز رپورٹ

7 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد رواں سیزن میں اب تک کیسز کی تعداد 111 ہو گئی 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 7  کیسز رپورٹ
اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 7  کیسز رپورٹ

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 7 مریض سامنے آئے ہیں۔

حکام کے مطابق اسلام آباد میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے اور 24 گھنٹوں کے دوران 7 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد رواں سیزن میں اب تک کیسز کی تعداد 111 ہو گئی ہے۔

دارالحکومت کے دیہی علاقوں سے 79 اور شہری علاقوں سے 32 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسی طرح پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں 17 اور کیپیٹل ہسپتال میں 5 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے گزشتہ روز پنجاب میں ڈینگی سے متعلق اعداد و شمار جاری کیے تھے جس کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 27 کیسز سامنے آئے جب کہ ایک ہفتے کے دوران 81 کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس طرح رواں سال اب تک ڈینگی کے 447 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

پاکستان

سپریم کورٹ سے لاکھوں روپے مالیت کے 2کمپیوٹر زچوری، مقدمہ درج

کمپیوٹر تیسری منزل کے ایک کمرے میں رکھے گئے تھے جہاں سے انہیں چوری کیا گیا، ایف آئی آرکا متن

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سپریم کورٹ سے لاکھوں روپے مالیت کے 2کمپیوٹر زچوری، مقدمہ درج

اسلام آباد : ملک کی اعلیٰ عدالت سپریم کورٹ آف پاکستان سے لاکھوں روپے مالیت کے دو جدید کمپیوٹر سسٹم چوری ہو گئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر آئی ٹی سپریم کورٹ کی درخواست پر تھانہ سیکرٹریٹ میں کمپیوٹر سسٹم چوری ہونے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق یہ کمپیوٹر تیسری منزل کے ایک کمرے میں رکھے گئے تھے جہاں سے انہیں چوری کیا گیا۔ 

سی سی ٹی وی فوٹیج سے دو ملازمین فیصل اور زاہد کو مشکوک حالت میں دیکھا گیا ہے ۔ چوری شدہ دونوں کمپیوٹرز میں جدید ترین سی پی یو اور ایل سی ڈیز لگے ہوئے تھے جن کی مجموعی قیمت تقریباً 6 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ 

پولیس نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر کارروائی شروع کر دی ہے ۔ سپریم کورٹ انتظامیہ نے بھی اس واقعے کی سخت مذمت کی ہے اور متعلقہ حکام کو اس معاملے کی مکمل تحقیقات کرنے کے لیے ہدایت کی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی فی تولہ قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی

آج سونے کی فی تولہ قیمت 1100 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 60 ہزار 400 روپے ہو گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی فی تولہ قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی

کراچی : پاکستان اور عالمی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی دیکھی گئی ہے۔ 

پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 1100 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 60 ہزار 400 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 943 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 23 ہزار 291 روپے ہو گئی ہے۔ صرف دو دنوں میں سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے سے زائد کی کمی ہو چکی ہے۔

عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے اور 7 ڈالر فی اونس کم ہوکر 2490 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔ 

اس کے علاوہ مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں بھی 50 روپے کی کمی ہوئی ہے اور یہ اب 2850 روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پولیس کی پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف جلسے میں شرائط کی خلاف ورزی پر مقدمے کی تیاری

وفاقی حکومت کی جانب سے حال ہی میں بنائے گئے پرامن اجتماع اور امن عامہ کے قانون کے تحت پہلا مقدمہ درج کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پولیس کی  پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف  جلسے میں شرائط کی خلاف ورزی پر مقدمے کی تیاری

وفاقی پولیس نے پی ٹی آئی جلسے میں شرائط کی خلاف ورزیوں پر پُرامن اجتماع اور امن عامہ بل کے تحت پاکستان تحریک اںصاف کے رہنماں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی تیاری کر لی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے حال ہی میں بنائے گئے پرامن اجتماع اور امن عامہ کے قانون کے تحت پہلا مقدمہ درج کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، اسلام آباد پولیس نے مذکورہ قانون کے تحت پی ٹی آئی کی جانب سے خلاف ورزی پر استغاثہ تیار کرلیا۔گزشتہ روز سنگجانی کے مقام پر ہونے والے پی ٹی آئی جلسے میں شرائط کی خلاف ورزی پر عمر ایوب سمیت 28 پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

شرائط کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ اعلیٰ افسران کی منظوری کے بعد تھانہ نون ایس ایچ او کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔استغاثہ کے مطابق پولیس نے روٹ کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کارکنوں کو روکا جس پر کارکنوں نے پتھروں اور ڈنڈوں سے اہلکاروں پر حملہ کیا، جس کے باعث ایس ایس پی سمیت متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ پولیس نے شیلنگ کی اور موقع سے 17 مظاہرین کو گرفتار بھی کیا۔

استغاثہ کے مطابق، مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب، عامر مغل، زرتاج گل اور شعیب شاہین کو بھی نامزد کیا جائے گا، جبکہ متعدد نامعلوم افراد کو بھی مقدمے میں نامزد کرنے کا کہا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ہفتے کے روز صدر مملکت آصف علی زرداری نے پرامن احتجاج اور امن عامہ سے متعلق ایکٹ 2024 منظور کیا تھا، جس کے بعد اسلام آباد میں جلسے یا جلوس کے لیے ضابطہ اخلاق بھی تبدیل ہوگیا تھا۔

ایکٹ کے مطابق اسلام آباد میں بلا اجازت جلسہ کرنے پر 3 سال قید، دوسری بار غیرقانونی جلسے پر 10 سال قید ہوگی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll