متعین کردہ راستوں کو بند کرکے کارکنوں کو اشتعال دلانے کی بھی کوشش کی گئی، بیرسٹر سیف


پی ٹی آئی رہنما اور مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ جعلی حکومت نے کل پھر 9 مئی کا پلان بنایا تھا مگر ہمارے پرامن کارکنوں نے ناکام بنادیا۔
اپنے پیغام میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ پرامن کارکنوں پر شیلنگ کی گئی اور لاٹھیاں برسائی گئی،متعین کردہ راستوں کو بند کرکے کارکنوں کو اشتعال دلانے کی بھی کوشش کی گئی، پولیس پر پتھراؤ کی جھوٹی کہانی بھی گھڑی گئی جبکہ پی ٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا۔
مشیر اطلاعات کے پی کا کہنا تھا کہ اشتعال دلانے کا مقصد پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں پر جھوٹی ایف آئی آرز اور آئندہ این او سی نہ دینے کا بہانہ بنانا تھا، میں نے ہفتے کے دن صبح ہی کارکنوں کو جلسے کی کامیابی کی مبارکباد دی تھی کیونکہ جعلی حکومت پر شدید خوف طاری تھا۔ کل کے جلسے سے ثابت ہوا کہ جعلی حکومت کتنی حواس باختہ ہوچکی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام کا سمندر جعلی حکومت کے خلاف ریفرنڈم تھا، تمام تر رکاوٹوں کے باوجود عوام نے جلسے میں بھرپور شرکت کی۔ متعین کردہ راستوں کی بندش کیوجہ سے ہزاروں کی تعداد میں کارکن جلسہ گاہ نہیں پہنچے، یہ جعلی حکومت اپنی نااہلی کیوجہ سے گرے گی،عوام کا سمندر دیکھ کر جعلی حکومت کے اوسان خطا ہوگئے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ وزیراعلٰی گنڈا پور عظیم الشان قافلے کے ساتھ جلسے میں شریک ہوئے، علی امین گنڈاپور کی قیادت میں خیبر پختونخوا سے کثیر تعداد میں عوام نے جلسے میں شرکت کی۔

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- ایک دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 5 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- ایک دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 5 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 دن قبل





