جی این این سوشل

پاکستان

سندھ اسمبلی اجلاس میں ارسا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف قرارداد پیش

وزیرداخلہ سندھ و وزیر پارلیمانی امور ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ پانی سندھ کی لائف لائن ہے ،  پانی سے زیادہ کوئی اہم ایشو نہیں ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سندھ اسمبلی اجلاس میں ارسا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف قرارداد پیش
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سندھ اسمبلی اجلاس میں ارسا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف قرارداد پیش کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی اجلاس   میں ارسا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف قرارداد پیش  کی گئی جس میں کہا گیا کہ  ارسا ایکٹ میں ترمیم سندھ کے عوام کو قبول نہیں  ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر  نثار کھوڑو نے کہا کہ  پانی پر جنگ ہوجاتی ہے، پانی زندگی ہے ۔ پانی کی تقسیم کے معاہدے اور ارسا ایکٹ میں ترمیم قابل قبول نہیں  ہے۔

وزیرداخلہ سندھ و وزیر پارلیمانی امور ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ پانی سندھ کی لائف لائن ہے ،  پانی سے زیادہ کوئی اہم ایشو نہیں ہے ۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ  پانی کی تقسیم کا طریقہ کار طے ہوا، ارسا اکارڈ کے تحت ہر صوبے کو اپنا پانی جمع کرنی کی اجازت دی گئی۔اتنا سارا پانی ملنے کے باوجود میرے سندھ کی زمینیں غیر آباد ہوں۔

انہوں نے کہا کہ  ہمارے کتنے ایسے علاقے ہیں جہاں پانی روٹیشن پر ملتا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدرنثار کھوڑو نے مزید کہا کہ سندھ اسمبلی نے تاریخی کردار ادا کیا ،پاکستان اور سندھ کو بچایا۔کالا باغ ڈیم کے مسئلے پر بلوچستان اور کے پی نے بھی ہمارا ساتھ دیا اور انہوں نے قراردادیں پاس کیں۔

 

دنیا

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن آج برطانیہ کا 2 روزہ دورہ کریں گے

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق  امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اعلیٰ سرکاری حکام سے ملاقات کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن آج برطانیہ کا 2 روزہ دورہ کریں گے

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن آج برطانیہ کا 2 روزہ دورہ کریں گے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق  امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اعلیٰ سرکاری حکام سے ملاقات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی صورت حال اور روس یوکرین جنگ میں روس کے خلاف یوکرین کی حمایت کے لیے اجتماعی کوششوں سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

اس دورے کے دوران انٹونی بلنکن امریکہ اور برطانیہ کے درمیان اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا آغاز کریں گے۔

یاد رہے کہ  گزشتہ ہفتے برطانیہ نے فلسطین کے خلاف جاری جنگ میں اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرنے سے منع کر دیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نیب نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نیا توشہ خانہ کیس واپس لے لیا

نیب ترامیم کی بحالی کے بعد نیا توشہ خانہ ریفرنس نیب کے دائرہ اختیار سے نکل چکا ہے، نیب پراسیکیوٹر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیب نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نیا توشہ خانہ کیس واپس لے لیا

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف دائر نیا توشہ خانہ کیس احتساب عدالت سے واپس لے لیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کے خلاف نئے توشہ خانہ ریفرنس میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ جس میں وکیل بانی پی ٹی آئی سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ نیب ترامیم بحالی کے بعد نیا توشہ خانہ کیس بنتا ہی نہیں، اس وقت جو قانون ہے اس کے تحت جرم بنتا ہی نہیں۔

نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دیئے کہ نیب ترامیم کی بحالی کے بعد نیا توشہ خانہ ریفرنس نیب کے دائرہ اختیار سے نکل چکا ہے۔

جس کے بعد نیب نے نیا توشہ خانہ کیس احتساب عدالت سے واپس لے لیا۔

احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے سماعت میں تین گھنٹے کا وقفہ کیا اور بعد ازاں نیا توشہ خانہ ریفرنس اسپیشل جج سینٹرل کو منتقل کرنے کا فیصلہ سنایا۔

احتساب عدالت نے حکم دیا کہ نئے توشہ خانہ کیس میں ضمانت کی درخواستیں متعلقہ عدالت ہی سنے گی، نئے توشہ خانہ کیس کی سماعت 10ستمبر کو متعلقہ عدالت کرے گی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

کارساز حادثہ کیس، ملزمہ نتاشہ کی منشیات کیس میں درخواست ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے فیصلہ سناتے ہوئے درخواست ضمانت مسترد کردی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کارساز حادثہ کیس، ملزمہ نتاشہ  کی  منشیات کیس میں درخواست ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج

کارساز حادثہ کیس کی ملزمہ کے وکیل نے انسداد منشیات کیس میں درخواست ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کردیا۔

ملزمہ کے وکیل نے انسداد منشیات کیس میں ضمانت کی درخواست جوڈیشل مجسٹریٹ  شرقی کی عدالت میں دائر کی تھی جس پر سماعت کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے درخواست ضمانت مسترد کردی۔ 

بعد ازاں ملزمہ کے وکیل نے فیصلہ سیشن عدالت میں چیلنج کردیا اور درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے درخواست ضمانت میں اہم شواہد کو نظر انداز کیا۔ 

یاد رہے کہ کارساز حادثہ کیس کی ملزمہ کے خلاف پولیس نے امتناع منشیات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا جب کہ کارساز ٹریفک حادثہ کیس میں فریقین کے درمیان معاملات طے پانے کے بعد عدالت نے ملزمہ کی ضمانت منظور کرلی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll