جی این این سوشل

صحت

ہنگو سمیت اورکزئی ایجنسی میں سخت سکیورٹی میں پولیو مہم جاری ، 1124 جوان تعینات

مہم کے دوران 716 ٹیمیں ڈیڑھ لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے پر مامور ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ہنگو سمیت اورکزئی ایجنسی میں سخت سکیورٹی میں  پولیو مہم جاری ، 1124 جوان تعینات
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ملک کے دیگر اضلاع کی طرح ہنگو اور اورکزئی میں بھی سخت سکیورٹی میں قومی انسداد پولیو مہم جاری ہے، اس مہم کے دوران 716 ٹیمیں ڈیڑھ لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے پر مامور ہیں۔

ہنگو اور اورکزئی کے اضلاع میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران مجموعی طور پر 5 سال سے کم عمر کے ایک لاکھ 51 ہزار 976  بچوں کو پولیو قطرے پلانے کا عمل سخت سیکورٹی میں جاری ہے۔

اس مقصد کے لیے 1124 سکیورٹی جوانوں کو ڈیوٹی پر مامور کیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشیر (اے سی) ہنگو اسفند یار خالد کے مطابق سول سوسائٹی پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہیں۔

ضلع ہنگو میں 456 جبکہ اورکزئی میں 260 مختلف نوعیت کی پولیو ٹیمیں ٹارگٹ کے حصول کے لیے کوشاں ہیں جبکہ مانیٹرنگ کے فرائض ڈی سی اورکزئی عرفان الدین اور ڈی سی ہنگو گوہر خان وزیر ادا کر رہے ہیں۔

دونوں اضلاع میں قومی پولیو مہم بغیر کسی وقفے کے 13 ستمبر تک جاری رہے گی۔

صحت

پنجاب سے پولیو کے سو فیصد خاتمے کا ہدف حاصل کر لیا جائے گا ،وزیر اعلی پنجاب

وزیراعلیٰ نے مہم کی کامیابی کیلئے مربوط کوششوں کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہو گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب سے پولیو کے سو فیصد خاتمے کا ہدف حاصل کر لیا جائے گا ،وزیر اعلی پنجاب

پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے اعتماد ظاہر کیا ہے کہ پنجاب سے پولیو کے سو فیصد خاتمے کا ہدف حاصل کر لیا جائے گا۔

انسدادِ پولیو مہم کے آغاز پر اپنے پیغام میں انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کیلئے انتظامیہ سے تعاون کریں۔

وزیراعلیٰ نے مہم کی کامیابی کیلئے مربوط کوششوں کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہو گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

شانگلہ کی تحصیل چکیسر میں جیپ کھائی میں گرگئی، 4 افراد جاں بحق

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو چکیسر تحصیل اسپتال منتقل کر دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شانگلہ کی تحصیل چکیسر میں جیپ کھائی میں گرگئی، 4 افراد جاں بحق

شانگلہ کی تحصیل چکیسر کے علاقے خدنگ میں جیپ کہائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو چکیسر تحصیل اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جیپ کے کھائی میں گرنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی، تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا میں دھماکہ، 6 پولیس اہلکار سمیت 13 افراد زخمی

جنوبی وزیرستان کے علاقے رستم بازار میں کاری کوٹ روڈ پر 2 پولیس وینز پولیو ٹیموں کو سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے جا رہی تھیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا میں دھماکہ، 6 پولیس اہلکار سمیت 13 افراد زخمی

جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا میں دھماکے کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار اور 7 شہری زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق صبح کے وقت جنوبی وزیرستان کے علاقے رستم بازار میں کاری کوٹ روڈ پر 2 پولیس وینز پولیو ٹیموں کو سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے جا رہی تھیں، جب انہیں نشانہ بنایا گیا۔

حملے میں دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد (آئی ای ڈی) استعمال کیا گیا،  صبح تقریباً 8 بج کر 30 منٹ پر دو پولیس وینز کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب اہلکار ویکسینیشن مہم کے پہلے دن پولیو ٹیموں کو سیکیورٹی فراہم کرنے جا رہے تھے۔

وانا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حماد محمود نے تصدیق کی کہ زخمیوں میں 6 پولیس اہلکار اور 7 شہری شامل ہیں، انہوں نے بتایا کہ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

دوسری طرف پولیس کے مطابق رات گئے مسلح افراد نے ڈیرہ اسمعٰیل خان کی زرعی یونیورسٹی، لکی مروت یونیورسٹی اور گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر شکیب اللہ کی گاڑی پر فائرنگ کی۔

حکام کے مطابق اس سے پہلے پشاور کے نواحی علاقے میں دہشت گرد ایکسائز پولیس کی چیک پوسٹ دیکھ کر خودکش جیکٹ چھوڑ گئے تھے، جس کا وزن تقریباً سات کلوگرام تھا۔

ایکسائز پولیس کے کچھ اہلکار جمیل چوک کے علاقے سے گزرنے والوں کی تلاشی لے رہے تھے جب 2 دہشت گرد موٹر سائیکل پر سوار ہو کر وہاں سے گزرے، خودکش جیکٹ پھینکی اور تیزی سے فرار ہو گئے۔

گل بہار پولیس کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او ) نعمان خان نے ڈان کو بتایا کہ بم ڈسپوزل یونٹ (بی ڈی یو) کے اہلکاروں نے دھماکا خیز مواد کو ناکارہ بنا دیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll