سوشل میڈیا پر ’’ پاووری ہورہی ہے‘‘ سے شہرت پانے والی یوٹیوبر دنانیر مبین اب اکثر سوشل میڈیا پر متحرک نظر آتی ہیں، اپنی تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرکے مداحوں کو اپنی مصروفیات سے آگاہ رکھتی ہیں، اس بار دنا نیر نے اپنی ایک انڈین گانا گاتے ہوئے ویڈیو شیئر کی۔

پاکستانی لڑکی دنا نیر کی یہ ہماری کار ہے, یہ ہم ہیں اور ہماری پاوری (پارٹی) ہو رہی ہے‘ کے الفاظ پر مشتمل 5 سیکنڈز کی ویڈیو اس قدر مقبول ہوئی جس پر ان کو خود بھی یقین نہیں تھا کہ انکی قسمت بدل جائے گی اور وہ مشہور ہوجائیں گی، اس ویڈیو کے بعد سے شوخ چنچل پاکستانی لڑکی دنانیر کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے، دنانیر مبین کے سوشل میڈیا پر فالوورز کی تعداد کر 14 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔
View this post on Instagram
اب حال ہی میں پاوری گرل دنا نیر نے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر موجود اپنے آفیشل اکاﺅنٹ پر اپنی نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی سُریلی آواز میں معروف بھارتی گانا "آنکھوں میں تیری عجب سی عجب سے ادائیں ہیں" گا رہی ہیں۔
اس ویڈیو کے ساتھ دنا نیر نے پیغام میں لکھا اس ٹرینڈ کو نظر انداز کرنا بہت مشکل تھا، اس لیے اس میں چھلانگ لگا رہی ہوں ، میں جیون ساتھی پر یقین رکھتی ہوں۔
View this post on Instagram
یا درہے کہ ماہ رمضان میں پاوری گرل دنا نیر نےگلوکار عاطف اسلم کی جانب سے جاری کیے گئے کلام 'مصطفیٰ جان رحمت' کو اپنی آواز میں پڑھنے کی ویڈیو شیئر کی تھی، دنانیر کی جانب سے عاجزانہ کلام کو شیئر کیے جانے کے بعد اداکارہ ہانیہ عامر اور عاشر وجاہت سمیت دیگر شخصیات نے بھی ان کی تعریف کی۔

پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کے ریسکیو کیلئے جدید ایئر لفٹ ڈرون سروس متعارف کرا دی
- 13 گھنٹے قبل

ماڈل ٹاؤن میں خاوند نے اپنی بیوی کے 3 کروڑ کے طلائی زیورات چوری کر لیے، ملزم گرفتار
- 13 گھنٹے قبل

ایشیا کپ 2025: بھارت نے یو اے ای کو 57 رنز پر ڈھیر کر دیا
- 9 گھنٹے قبل

ٹرمپ نے تجارتی رکاوٹیں دور کرنے کیلئے بھارت سے مذاکرات کا اعلان کر دیا
- 10 گھنٹے قبل

یمن پر اسرائیلی فضائی حملے، 9 افراد شہید، 118 زخمی
- 7 گھنٹے قبل

سیلاب سے معیشت کو دھچکا، شرح سود 9 فیصد پر لانے کی تجویز
- 10 گھنٹے قبل

لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین نیب نذیر احمد بٹ کو توہینِ عدالت کیس میں 15 ستمبر کو طلب کر لیا
- 14 گھنٹے قبل

لاس اینجلس میں امریکی ریپر ڈیوڈ انتھونی برک کی گاڑی سے مسخ شدہ لاش برآمد
- 10 گھنٹے قبل

ملتان میں سیلاب کی شدت برقرار، شہر کو بچانے کے لیے اوچ شریف روڈ پر شگاف ڈالنے کا فیصلہ
- 8 گھنٹے قبل

اداکارہ حمیرا اصغرکی فائنل میڈیکولیگل رپورٹ تیار، موت پر مزید شکوک و شبہات
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان، قطر پر اسرائیلی حملے کے خلاف سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کے لیے متحرک
- 8 گھنٹے قبل

محسن نقوی سے مصافحہ، بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو تنقید کی زد میں
- 13 گھنٹے قبل