جی این این سوشل

تجارت

سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا!

سونے کی فی تولہ سونے کی قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ ہوا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا!
سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا!

کراچی : ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور آج ایک بار پھر سونے کی قیمت میں تاریخی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں بڑی چھلانگ لگی ہے جس کے نتیجے میں ایک تولہ سونا 2 لاکھ 64 ہزار روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 23 ڈالر فی اونس کے اضافے سے 2524 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔ عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اس اضافے کا اثر مقامی مارکیٹ پر بھی دیکھا گیا ہے اور فی تولہ سونے کی قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 1972 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 26 ہزار 337 روپے ہو گئی ہے۔ 

واضح رہے کہ منگل کو بھی سونے کی قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ ہوا تھا اور یہ 2 لاکھ 61 ہزار 700 روپے کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دریں اثناء چاندی کی قیمت میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی اور یہ 2900 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔

پاکستان

آمنہ بلوچ پاکستان کی 33 ویں سیکرٹری خارجہ بن گئی ہیں

 وہ چین کے شہرچینگڈو میں پاکستانی قونصل جنرل ملائیشیا کی ہائی کمشنر اور یورپی یونین بلجیم اور لکسمبرگ میں پاکستان کی سفیر رہ چکی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آمنہ بلوچ پاکستان کی 33 ویں سیکرٹری خارجہ بن گئی ہیں

آمنہ بلوچ پاکستان کی 33 ویں سیکرٹری خارجہ بن گئی ہیں۔

انہوں نے موجودہ سیکرٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی کی ریٹائرمنٹ کے بعد اپنا عہدہ سنبھالا ، واضح رہے کہ دفتر خارجہ کے مطابق آمنہ بلوچ ایک تجربہ کار سفارتکار ہیں جو پاکستان کے اندر اور باہر مختلف اہم عہدوں پر فائزرہی ہیں۔

 وہ چین کے شہرچینگڈو میں پاکستانی قونصل جنرل ملائیشیا کی ہائی کمشنر اور یورپی یونین بلجیم اور لکسمبرگ میں پاکستان کی سفیر رہ چکی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی میں پاکستان کی پہلی کامیابی، جاپان کو شکست

چین کے شہر ہولن بئیر میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے جاپان کو 1-2 سے شکست دیکر ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی میں پاکستان کی  پہلی کامیابی، جاپان کو شکست

ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی میں پاکستان نے اپنے تیسرے میچ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے شہر ہولن بئیر میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے جاپان کو 1-2 سے شکست دیکر ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی ۔

قومی ٹیم  کی جانب سے ندیم احمد نے پہلے کوارٹر میں گول کرکے پاکستان کو برتری دلائی تاہم جاپان دوسرے کوارٹر میں میچ برابر کردیا۔

دوسرے کوارٹر کے 10ویں منٹ میں سفیان خان نے گول کر کے پاکستان کو ایک بار پھر سے برتری دلادی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

اس سے قبل ایونٹ میں قومی ٹیم کے ابتدائی دو میچز ڈرا ہو گئے تھے، پاکستان نے پہلے میچ میں جنوبی کوریا کے خلاف مقابلہ 2-2 سے جبکہ ملائیشیا کے خلاف میچ بھی 2-2 سے برابر کیا تھا۔

پاکستانی ٹیم اپنا چوتھا میچ کل میزبان چین کے خلاف کھیلے گی جبکہ اپنا آخری میچ 14 ستمبر 2024 کو پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 12 بجے روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔

مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ 2024 کا سیمی فائنل 16 ستمبر اور فائنل 17 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

تاجر برادری کی حکومت کو5 ہزار روپے کا نوٹ بند کرنے کی تجویز

نقد لین دین کی روک تھام کے لیے 5 ہزار روپے کے نوٹ کو بند کردیا جائے، اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تاجر برادری کی  حکومت کو5 ہزار  روپے کا نوٹ بند کرنے کی تجویز

اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس(او آئی سی سی)  کی جانب سے حکومت کو 5 ہزار روپے کا نوٹ بند کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

او آئی سی سی آئی کی جانب سے حکومت کو دی گئی تجاویز میں کہا گیا ہے کہ 5 ہزار روپے کا نوٹ بند اور ودہولڈنگ ٹیکس عائد نہ کیا جائے۔ ٹیکس کا ہدف حاصل کرنے کے لیے ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ سے معیشت کو نقصان ہوگا۔ نقد لین دین کی روک تھام کے لیے 5 ہزار روپے کے نوٹ کو بند کردیا جائے۔ ٹیکس نظام کی بہتری کے لیے ایف بی آر اور نادرا میں تعاون ضروری ہے۔ ایف بی آر اور نادرا مل کر آرٹیفیشل انٹیلی جنس سسٹم کا استعمال کریں۔

اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس کا کہنا ہے کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی 9 فیصد شرح میں اضافہ ڈیجیٹل پےمنٹ سسٹم سےممکن ہوگا۔ ٹیکس نیٹ میں شامل نہ ہونے والوں کا ڈیٹا ایف بی آر ٹیکنالوجی کی مدد سے اکھٹا کرکے کارروائی کرے۔ نقد لین دین کی حوصلہ شکنی کی جائے ۔ ڈیجیٹل لین دین کو فروغ دیا جائے۔ فن ٹیک خدمات فراہم کرنے والوں کو مراعات دی جائیں اور صنعتوں کو سستی بجلی گیس مہیا کی جائے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll