جیکب آباد میں خاتون پولیو ورکر سے دوران ڈیوٹی مبینہ طور پر زیادتی، وزیر اعلیٰ کو نوٹس
مراد علی شاہ نے گرفتار ملزمان کے خلاف تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی


صوبہ سندھ کے ضلع جیکب آباد میں خاتون پولیو ورکر کو دوران ڈیوٹی مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جس کا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نوٹس لے لیا۔
پولیو کے خاتمے کے لیے ملک گیر جاری مہم کے دوران ڈیوٹی پر مامور خاتون ورکر کو ضلع جیکب آباد میں زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ایس ایس پی جیکب آباد سمیر نور چنا کے مطابق خاتون پولیو ورکر کے ساتھ زیادتی کا واقعہ گاؤں اللہ بخش جاکھرانی میں انسداد پولیو مہم کے دوران پیش آیا۔متاثرہ خاتون پولیس کے پاس پہنچی جسے میڈیکل کے لیے ہسپتال بھیج دیا گیا اور میڈیکل رپورٹ آنے پر کارروائی کی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر جیکب آباد ظہور مری نے ہسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خاتون سمیت دو پولیو ورکرز کو اغوا کیا گیا تھا، موبائل فون بند ہونے پر لوکیشن ٹریس کرکے کارروائی کی گئی اور اور پولیو ورکز کو بازیاب کروا لیا گیا۔ ملزمان فرار ہوگئے لیکن واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر جیکب آباد ظہور مری نے بتایا کہ خاتون پولیو ورکر کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور جیکب آباد پولیس کے ہمراہ جائے واردات پر پہنچ کر مغوی خاتون کو بازیاب کرا لیا ہے۔ متاثرہ پولیو ورکر کو سخت سکیورٹی میں جمس ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور ان کا میڈیکل چیک اپ کیا جارہا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جیکب آباد میں خاتون پولیو ورکر سے مبینہ زیادتی کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر اور ڈی آئی جی لاڑکانہ سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
مراد علی شاہ نے گرفتار ملزمان کے خلاف تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ پولیو ورکر کی بھرپور مدد کی جائے۔
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 19 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 5 منٹ قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 21 گھنٹے قبل





