علاقائی

مردان: مکان میں آگ لگنے سے 5 افراد جھلس گئے

آگ کے درمیان سے مکان میں جھلسنے والے پانچ افراد کو باہر نکال کر نیچے منتقل کر دیا گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 ماہ قبل پر ستمبر 14 2024، 10:23 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
مردان: مکان میں آگ لگنے سے 5 افراد جھلس گئے

مردان : مردان میں ایک افسوسناک واقعہ میں ایک ہی گھر کے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق مردان کے علاقے باغ جبران میں واقع ایک پہاڑی پر قائم درگاہ کے مریدوں کے ٹھکانے میں آگ لگنے سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ 

واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے ریسکیو حکام نے بتایا کہ بونیر روڈ پر واقع اس پہاڑی پر کچے مکان پر آگ لگنے کی اطلاع ملنے پر فائر فائیٹر اور میڈیکل ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچی۔ تاہم، پہاڑی کی اونچائی اور مکان کی کچی ساخت کی وجہ سے آگ پر قابو پانا مشکل ہوا۔ 

ریسکیو اہلکاروں نے سخت محنت کے بعد آگ کے شعلوں سے گھرا ہوا مکان توڑ کر اندر سے 5 افراد کو نکالا جنہیں پہلے ہی آگ کی لپٹوں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

واقعے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی اور پولیس اس حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے۔