موسم
محکمہ موسمیات کی ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی
آئندہ چند دنوں میں ملک کے بیشتر حصوں میں موسم بدلنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
آئندہ چند دنوں میں ملک کے بیشتر حصوں میں موسم بدلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں مزید آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بارش کا امکان ہے۔ شیخوپورہ، لاہور، قصور، ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
ڈی جی خان، بہاولپور، لیہ اور بھکر کے علاوہ مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، تلہ گنگ، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، تھل، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، گجرات ،حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بارش متوقع ہے۔ چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ،ایبٹ آباد،ہری پور میں بارش کا امکان ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
پاکستان
سی ڈی اے کا بڑا ایکشن، خیبرپختونخواہ ہاؤس سیل کرنے کا عمل شروع
بلڈنگ رولر کی خلاف ورزی پر کے پی ہاؤس سیل کیا جا رہا ہے، سی ڈی اے
کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کا بڑا ایکشن، خیبرپختونخواہ ہاؤس سیل کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ۔
سی ڈی اے نے خیبر پختونخواہ ہاؤس کے متعدد بلاک سیل کر دیے گئے ۔
سی ڈی اے زرائع کے مطابق بلڈنگ رولر کی خلاف ورزی پر کے پی ہاؤس سیل کیا جا رہا ہے۔
سپیشل مجسٹریٹ سردار محمد آصف کے پی ہاوس سیل کر رہے ہیں ۔اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ بھی سی ڈی اے ٹیم کے ہمراہ ہیں
تجارت
پی آئی اے کا بین الاقوامی کرایوں میں کمی کا اعلان
کینیڈا جانے والے مسافر 15 اکتوبر سے پہلے پی آئی اے کی آفر سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں
کراچی : پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز نے پاکستان نے ٹورنٹو کینیڈا کی پروازون کیلئے ٹکٹ کرایوں میں 15 فیصد کمی کا اعلان کردیا ۔
کینیڈا جانے والے مسافر 15 اکتوبر سے پہلے پی آئی اے کی آفر سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔
کرایوں میں کمی کا مقصد پاکستان سے کینیڈا جانےوالےمسافروں کو ریلیف فراہم کرنا اور دو ملکوں کے درمیان مسافروں کی تعداد میں اضافہ کرنا مقصود ہے ۔
پاکستان
فلسطینیوں نے 50 ہزار قربانیاں دے کر مسجد اقصیٰ کے موقف کو زندہ رکھا، مولانا فضل الرحمن
انہوں نے کہا کہ آج فلسطین میں نسل کشی ہو رہی ہے،ہولوکاسٹ کا بدلہ فلسطینیوں سے لیا جارہا ہے
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ غزہ کے بچوں بزرگوں نے 50 ہزار قربانیاں دے کر مسجد اقصیٰ کے موقف کو زندہ رکھا،آج اسرائیل ہار گیا ہے۔
کراچی میں’قومی فلسطین کانفرنس‘ سے خطاب کرتے ہوئے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جہاں تک اسرائیل کا تعلق ہے،امریکا ہو یا اسرائیل ،ہم ان کے خلاف کھڑے ہیں،ہم فلسطینوں کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں،ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم فلسطینوں کے ساتھ ساتھ ہیں، جمعیت علمائے اسلام کا ہمیشہ سے ایک نقطہ نظر رہا ہے،جب لوگ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں کر رہے تھے تو ہم نے فلسطین کے موقف کو زندہ رکھا،ہم نے اس نظریہ کو سبوتاژ کیا،آج حماس کے جوانوں، غزہ کے بچوں بزرگوں نے 50 ہزار قربانیاں دے کر مسجد اقصیٰ کے موقف کو زندہ رکھا،آج اسرائیل ہار گیا ہے، ان کا پول کھل چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج فلسطین میں نسل کشی ہو رہی ہے،ہولوکاسٹ کا بدلہ فلسطینیوں سے لیا جارہا ہے،آج7 اکتوبر ہے،7اکتوبر کو وہاں حملہ ہوا تو 14 اکتوبر کو پشاور میں مارچ تھا،ہم نے مارچ کو طوفان الاقصی میں تبدیل کردیا تھا،ہم 50سال پہلے بھی فلسطین کے ساتھ تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج آسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس میں کہا کہ فلسطین ایک قرارداد کے انتظار میں نہیں،میں نے تجویز دی کہ ایک گروپ بنائیں،تمام اسلامی دنیا کو اکٹھا کریں،آج کا یہ اجتماع پاکستان کی نمائندگی کر رہا ہے،یہ اجتماع ہمارے مؤقف کی تائید کرے گا،میں نے یہ بھی کہا ہے کہ ایک سال سے حکمرانوں کی خاموشی سوالیہ نشان ہے،ہمیں اپنے گریباں میں جھانکنا چاہیے،کیا ہم فلسطینوں کے ساتھ ہیں،ہم کیوں اور کس بنیاد پر خاموش ہیں،اسلامی دنیا کے حکمرانوں پاکستان کا عوام اس اجتماع سے پکار کر کہہ رہے ہے کہ تم یہودیوں کے پیروکار بنے ہوئے ہو،آج فلسطینی اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں،اس زمین پر اسرائیل نے قبضہ کیا ہوا ہے۔
مولانا فضل الرحمان کامزیدکہنا تھاکہ اقوام متحدہ میں بھی اس جنگ کے خلاف بات ہوئی،اسرائیل کو پیچھے ہٹنے کو کہا گیا،اگر اقوام متحدہ کا سیکرٹری جنرل اسرائیل جانا چاہتا ہے تو اسرائیل اس پر پابندی عائد کرتا ہے،اگر تم نے افغانستان، عراق، شام، لبنان، لبیا، فلسطین کے مسلمانوں کو غلام بنانے کی کوشش کی تو ہماری تاریخ بھری ہوئی ہے،اس برصغیر میں50 ہزار علمائے کرام پھانسیوں پر لٹکائے گئےلیکن آزادی کا جذبہ پھر بھی جاری تھا، ہم ان کی اولاد ہیں،ہم میدان میں کھڑے ہیں۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
وزیر اعلی کے پی کے علی امین گنڈا پور خیبر پختونخوا اسمبلی واپس پہنچ گئے
-
پاکستان 15 گھنٹے پہلے
اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین سمیت تمام قیدیوں سے 18 اکتوبر تک ملاقات پر پابندی
-
علاقائی 2 دن پہلے
پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں رینجرز طلب
-
پاکستان ایک دن پہلے
شہید پولیس کانسٹیبل عبدالحمیدشاہ کی نمازِ جنازہ ڈی چوک اسلام آباد میں ادا
-
پاکستان ایک دن پہلے
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پولیس سمیت کسی ادارے کی حراست میں نہیں، محسن نقوی
-
دنیا 10 گھنٹے پہلے
بنگلہ دیش میں سیلاب اور بارشوں کے باعث 8 افراد جاں بحق
-
جرم 2 دن پہلے
سی ٹی ڈی کی مختلف شہروں میں کارروائیاں ، 18 دہشت گردگرفتار
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کمی