جی این این سوشل

کھیل

پی ایس ایل 6 میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے ،پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے لیے آخری موقع

ابوظہبی : پاکستان سپر لیگ 6 ( پی ایس ایل ) کا ایونٹ سنسی خیز مرحلے میں داخل ہوگیا ہے ، سیزن 6 کے ایونٹ میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ایس ایل 6 میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے ،پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے لیے آخری موقع
پی ایس ایل 6 میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے ،پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے لیے آخری موقع

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (  پی ایس ایل ) سیزن 6 کے آج کے ایونٹ میں پہلا میچ کوالیفائر میچ ہوگا ، جو اسلام آباد یونائٹڈ اور ملتان سطانز کے مابین کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا میچ ایلیمنیٹر پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے مابین کھیلا جائیگا۔ اس میچ میں ہارنے والی ٹیم کو گھر واپس جانا ہوگا۔

پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے پاس غلطی کی گنجائش نہیں ہے ۔ پشاور زلمی پوانئٹنس ٹیبل پر دس میچز میں سے پانچ میں فتح یاب ہو کر اور 5میں ناکام ہو کر دس پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے ۔کراچی کنگز بھی دس میچز کھیل کر پانچ جیت چکی ہے جبکہ پانچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

کراچی کنگز کے بھی دس پوائنٹس ہیں مگر نیٹ رن ریٹ کے باعث یہ چوتھی پوزیشن پر ہے ۔ آج رات گیارہ بجے دونوں ٹیموں کے مابین شروع ہونے والے معرکے کے بعد شکست کھانے والی ٹیم واپسی کی ٹکٹ کٹوائے گی جبکہ جیتنے والی ٹیم کوالیفائر راؤنڈ میں چلی جائے گی ۔

پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے مابین مقابلہ ہوگا۔ جیتنے والی ٹیم فائنل میں پہنچ جائیگی ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ دس میچز کھیل کر صرف دو میں ناکام رہی اور آٹھ میچز کھیل کر 16 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر براجمان ہے ، جبکہ ملتان سلطانز دس میچز کھیل کر پانچ میں فاتح رہی جبکہ پانچ میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ، مگر نیٹ رن ریٹ کی بنا پر پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے پوزیشن پر ہے ۔

ان دونوں ٹیموں میں سے جیتنے والی ٹیم فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائیگی  جبکہ ہارنے والی ٹیم ، پشاور زلی اور کراچی کنگز کے میچ میں سے جیتنے والی ٹیم فائنل کے لی کوالیفائر راؤنڈ میں مقابلہ کریگی اور وہاں سے جیتنے والی ٹیم فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم ہوگی ۔

دنیا

اسرائیل نے مزید جوابی کارروائی کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا، ایران

ایران نے اسرائیل کے خلاف اپنے دفاع کا استعمال کیا، ایرانی وزیر خارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل نے مزید جوابی کارروائی کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا، ایران

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراغچی نے کہا کہ اسرائیل پر ایران کا حملہ مکمل ہوگیا ہے، اسرائیل نے مزید جوابی کارروائی کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹویٹ میں اسرائیل پر ایرانی میزائل حملوں پر اپنے بیان میں عباس عراغچی کا کہنا تھا کہ ایران نے اسرائیل کے خلاف اپنے دفاع کا استعمال کیا اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کو استعمال کرتے ہوئے غزہ اور لبنان میں نسل کشی کے الزام میں صرف فوجی اور سکیورٹی سائٹس کو نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنا جوابی حملہ کرنے سے قبل دوماہ تک انتظار کیا کہ شاید غزہ میں جنگ بندی ہو جائے۔ ایران کی کارروائی ختم ہو چکی ہے تاہم اگر اسرائیل مزید جوابی کارروائی کرتا ہے تو اس کا جواب بھرپور اور اس سے بھی زیادہ طاقت سے دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ ایران نے منگل کو اسرائیل پر حملہ کردیا اور کئی بیلسٹک میزائل داغ دیے۔اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ ایران سے اسرائیل کی جانب کم از کم 102 میزائل فائر کئے گئے ہیں جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس میں سائرن بجنے لگے۔

ایرانی پاسداران انقلاب گارڈ نے کہا کہ اسرائیل پر حملہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ کی شہادت کا بدلہ ہے۔ان حملوں کی تفصیلات بعد میں بتائیں جائیں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ایران نے اسرائیل کی جانب 100 میزائل داغ دیے

اسرائیلی نے جنگی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا جبکہ امریکی صدر نے بھی قومی سلامتی ٹیم کی بھی میٹنگ بلالی۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایران نے اسرائیل کی جانب 100 میزائل داغ دیے

ایران نے اسرائیل پر حملہ کردیا۔ اسرائیلی فوج نے ایران کی جانب سے میزائل فائر کیے جانے کا دعویٰ کردیا، جبکہ بتایا جارہا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر 400 میزائل فائر کیے جبکہ اسکا ہدف تل ابیب ہے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق ایران کی جانب سے داغے گئے میزائل کا ہدف تل ابیب تھا۔ مقبوضہ بیت المقدس سمیت پورے اسرائیل میں سائرن بجنے لگے ہیں۔  

عرب میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر 400 میزائل داغ دیے۔

اسرائیلی نے جنگی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا جبکہ امریکی صدر نے بھی قومی سلامتی ٹیم کی بھی میٹنگ بلالی۔ 

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنے اسرائیل میں امریکی سفارتکاروں کو بم شیلٹر کے قریب رہنے کا حکم دے دیا گیا۔

واضح رہے کہ امریکی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا  تھا کہ ایران آئندہ 12 گھنٹوں میں اسرائیل پر حملہ کرسکتا ہے۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

سیالکوٹ ائیرپورٹ نے رن وے کی بحالی ریکارڈ مدت 13 دنوں میں اپنے وسائل پر مکمل کیا

 ریکارڈ وقت کے اندر یہ منصوبہ مکمل کرنا ادارے کی آپریشنل کارکردگی، صلاحیت اور جدت کا منہ بولتا ثبوت ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیالکوٹ ائیرپورٹ نے رن وے کی بحالی ریکارڈ مدت 13 دنوں میں اپنے وسائل پر مکمل کیا

سیالکوٹ :  رواں سال سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ نےمیں اپنی اہم ترین کامیابیوں و اہداف میں سے ایک نہایت اہم ترین منصوبہ جو رن وے کی بحالی کا تھا ریکارڈ مدت صرف 13 دنوں میں مکمل کیا۔ سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ کا رن وے 79,000 مربع فٹ پر محیط ہے۔ اس کی بروقت بحالی ایک ناقابل یقین کارنامہ ہے جس پر کئے جانے والے تمام تر اقدامات،  وسائل اور انتظامات سیال کے اپنے تھے۔ 

 ریکارڈ وقت کے اندر یہ منصوبہ مکمل کرنا ادارے کی آپریشنل کارکردگی، صلاحیت اور جدت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ 
یہ سنگ میل سیال کے عملے اور انجینئرز  کے ٹیم ورک اور عزم کا ثبوت ہے جنہوں نے اس منصوبے کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے چوبیس گھنٹے کام کیا۔ بحالی کی پیچیدگی اور اس کے وسیع پیمانے کے باوجود، پراجیکٹ پر تیزی سے عملدرآمد نے  بین الاقوامی معیار اور حفاظتی اصولوں کے عین مطابق فلائٹ آپریشن میں کم سے کم رکاوٹ کو یقینی بنایا۔

چیئرمین سیال، حسن علی بھٹی نے کہا، "اتنے مختصر مدت میں اتنے بڑے پیمانے پر بحالی کے منصوبے کو مکمل کرنا ہماری ٹیم کے لیے ایک قابل ذکر کامیابی ہے۔

سی ای او سیال، ائیر وائس مارشل(ریٹائرڈ) تنویر اشرف بھٹی نے کہا کہ "اس منصوبے کی بروقت تکمیل نے عالمی معیار کا بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنے کے لئے ہمارے عزم کو ظاہر کرتا ہے جو بین الاقوامی ہوابازی کے معیار پر پورا اترتا ہے، ایئر لائنز کے لیے ہموار آپریشنز اور ہمارے مسافروں کے لیے بہتر تجربہ کو یقینی بناتا ہے۔

رن وے کی بحالی کی کامیابی سے تکمیل سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو پاکستان کے ایوی ایشن سیکٹر میں ایک اہم مثبت اور اہم حیثیت حاصل ہوئی، جس سے ہوائی اڈے کے آپریشنز کی حفاظت اور بھروسے کو یقینی بناتے ہوئے ہوائی ٹریفک کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کیا جا سکتا ہے۔سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ پاکستان میں ہوائی اڈوں کے انتظامات اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں بہترین کارکردگی کے نئے معیار قائم کرتے ہوئے مسلسل بہتری اور ترقی کے اپنے مشن پر گامزن ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll