جی این این سوشل

جرم

ہنگو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، مولانا فدا الرحمان جاں بحق

فائرنگ کےبعد فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہنگومنتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لا سکے اور چل بسے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ہنگو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، مولانا فدا الرحمان جاں بحق
ہنگو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، مولانا فدا الرحمان جاں بحق

ہنگو: خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو کے علاقے خیساری بانڈہ میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک مذہبی سکالر مولانا فدا الرحمان کو قتل کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق مولانا فدا الرحمان رات کے وقت مسجد سے گھر جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔ انہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہنگومنتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لا سکے اور چل بسے۔

 

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرگرم عمل ہو گئی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور ابتدائی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔مولانا فدا الرحمان ایک معروف سوشل ورکر تھے۔

علاقائی

نبی اکرمؐ نے سب سے پہلے انسانی حقوق کی بنیاد رکھی، مریم نواز

عشق رسول ﷺ ہماری رگوں میں خون کی طرح دوڑتا ہے اور یہ کسی کم ظرف کے لیے نہیں ہے، سیرت النبیﷺ کانفرنس سے خطاب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نبی اکرمؐ نے سب سے پہلے انسانی حقوق کی بنیاد رکھی، مریم نواز

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں منعقدہ سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک انسانی حقوق کی بات کرتے ہیں لیکن سب سے پہلے انسانی حقوق کی بنیاد مسجد نبوی میں رکھی گئی۔ 

انہوں نے کہا کہ عشق رسول ﷺ ہماری رگوں میں خون کی طرح دوڑتا ہے اور یہ کسی کم ظرف کے لیے نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کا ذکر آج بھی بلند ہے اور ہمیشہ بلند رہے گا۔

لاہور میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہمارے پیارے نبی ﷺ خاتمُ النّبیّین، رحمۃ للعالمین ہیں، نبی ﷺ کو اللہ تعالیٰ نے اپنا محبوب کہا ہے، ان سے محبت کی ہے، آج ہم ربیع الاول کے مبارک مہینے میں یہاں جمع ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انسانیت کا پہلا چارٹر نبی اکرمﷺ نے دیا، عورت کی حقوق کی بہت بات ہوتی ہے تو عورت کو جو حق اسلام نے دیا وہ کسی نے نہیں دیا، جو حقوق اللہ تعالی نے عورت کو دیے وہ کہیں نہیں نظر آتے، نبیﷺ نے حضرت فاطمہ کے بارے میں فرمایا کہ یہ میرے دل کا ٹکڑا ہے تو بیٹیوں کا جو احترام کا درس ہمیں ان سے ملا ہے کیا وہ ہم اپنی زندگیوں میں اپناتے ہیں؟

مریم نوازنے کہا کہ بچیوں کی تعلیم پر بہت فتوے آرہے ہیں تو ہمارے نبی اکرمﷺ نے فرمایا کہ تعلیم حاصل کرو چاہے تمہیں چین کیوں نہ جانا پڑے، اس میں لڑکا لڑکی کی تفریق نہیں ہے، ہمیں ان چیزوں پر عمل کرنا چاہیے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے تاکید کی کہ والدین اپنے بچوں کو حیات طیبہﷺ سے متعلق آگاہی دیں، جو انسان گھر سے سیکھتا ہے وہ اس دنیا اور دوسری دنیا میں بھی کام آتی ہیں۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آئی ایم ایف کا 25 ستمبر کواجلاس ، پاکستان کا ایجنڈہ باقاعدہ شامل

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 7ارب ڈالر قرض کی منظوری پر غور ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی ایم ایف کا 25 ستمبر کواجلاس ، پاکستان کا ایجنڈہ باقاعدہ شامل

آئی ایم ایف نے ایگزیکٹو بورڈ کے 25 ستمبر کو ہونے والےاجلاس کا کیلنڈر جاری کر دیا۔

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے 25 ستمبر کے اجلاس میں پاکستان کا ایجنڈہ باقاعدہ شامل کرلیا گیا ہے، پاکستان کی توسیعی فنڈ سہولت کے تحت قرض کی درخواست ہے، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 7ارب ڈالر قرض کی منظوری پر غور ہوگا۔

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ مطمئن ہوا تو پاکستان کو اقساط شروع ہو جائیں گی، قرض منظوری کی صورت میں پاکستان کو قرض کی پہلی قسط کا اجرا ہوگا ، پاکستان ایگزیکٹو بورڈ سے قرض منظوری کے لیے مکمل پر امید ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات خوش اسلوبی سے طے پا چکے ہیں، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان12جولائی تو سٹینڈ بائی معاہدہ طے پایا تھا، پاکستان اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان قرض معاہدہ 37ماہ کے لیے ہوگا۔    

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

سندھ میں گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفرکے لیے بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار

مالکان بائیو میٹرک تصدیق کے عمل کیلئے نادرا ای سہولت مراکز یا کسی بھی ایکسائز آفس سے رجوع کر سکتے ہیں، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سندھ میں گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفرکے لیے بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار

سندھ میں گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفرکے لیے بائیو میٹرک تصدیق لازمی قراردیدی گئی ہے۔

صوبائی وزیرٹرانسپورٹ شرجیل میمن کا کہنا ہے نئی اور پرانی گاڑیوں کی رجسٹریشن یا ٹرانسفر کےلیے بائیو میٹرک تصدیق ضروری ہوگی،نئی پالیسی کے تحت تبدیلی 3مراحل میں نافذ کی جائے گی۔

یکم جولائی سے پہلے مرحلے میں رجسٹریشن کے لیے بائیو میٹرک تصدیق لازمی ہوگی،دوسرے مرحلے میں یکم نومبر سے گاڑیاں خریدنے والوں کی بائیو میٹرک تصدیق ہوگی۔

تیسرے مرحلے میں گاڑی فروخت کنندہ اور خرید کنندہ کی بائیو میٹرک تصدیق کی جائے گی،بائیو میٹرک تصدیق سے شہری دھوکہ دہی سے بچ سکیں گے۔

مالکان بائیو میٹرک تصدیق کے عمل کیلئے نادرا ای سہولت مراکز یا کسی بھی ایکسائز آفس سے رجوع کر سکتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll