جی این این سوشل

تفریح

پاکستان کی معروف اداکارہ جویریہ عباسی رشتہ ازدواج میں منسلک

جویریہ عباسی نے اپنی دوسری شادی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کردیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان کی معروف اداکارہ جویریہ عباسی رشتہ ازدواج  میں منسلک
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان کی معروف اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنی دوسری شادی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کردیں۔

اداکارہ نے منگل کی شب انسٹاگرام پر اپنے دوسرے نکاح کی تصویریں اور ویڈیوز پوسٹ کیں ، ایک ویڈیو میں جویریہ عباسی کو ہاتھ میں گجرے پہنائے جارہے ہیں اور دوسری ویڈیو میں اداکارہ کا نکاح پڑھایا جارہا ہے۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Juvaria Abbasi (@juvariaabbasi)

جویریہ عباسی نے عدیل حیدر نامی  شخص سے شادی کی ہے جو اپنے شوق کے اعتبار سے فوٹوگرافر بھی ہیں۔

سوشل میڈیا پر جویریہ عباسی اور ان کے دوسرے شوہر کی ایک تصویر بھی خاصی وائرل ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ جویریہ عباسی نے مئی میں سوشل میڈیا پر اپنی منگنی کا اعلان ایک ویڈیو کے ذریعے کیا تھا جس کے کچھ دن بعد ہی اداکارہ نے ایک ٹی وی شو کے دوران اپنی دوسری شادی کی تصدیق بھی کردی تھی۔

علاقائی

اسلام آباد سمیت پنڈی میں 5 روز کیلئے شادی ہال،کیفے اور ریسٹورینٹس بندکرنےکاحکم

شنگھائی تعاون تنظیم کانفرس کے  پیش نظر 12 سے 16 اکتوبر کے دوران  شادی ہال،کیفے، ریسٹورینٹ اور اسنوکرکلب بند رہے گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد  سمیت پنڈی میں 5 روز کیلئے شادی ہال،کیفے اور ریسٹورینٹس بندکرنےکاحکم

وفاقی دارالحکومت سمیت پنڈی میں 5 روز کیلئے شادی ہال،کیفے اور ریسٹورینٹس بند کرنےکا حکم، ایس ای او سربراہ اجلاس کے دوران جڑواں شہروں میں سکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

اسلام آباد اور راولپنڈی  میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کانفرس کے  پیش نظر 12 سے 16 اکتوبر کے دوران  شادی ہال،کیفے، ریسٹورینٹ اور اسنوکرکلب بندکرنےکاحکم دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ایس ای او سربراہ اجلاس کے دوران جڑواں شہروں میں سکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت 12 سے 16 اکتوبر کے دوران شادی ہال،کیفے، ریسٹورینٹ اور اسنوکرکلب بندکرنےکا حکم بھی دیا گیا ہے۔

پولیس نے تاجروں، ہوٹل اور ریسٹورینٹ مالکان کو نوٹسز جاری کردیے ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ دوسری جانب  پولیس نے تاجروں اور ہوٹل مالکان سے شورٹی بانڈز طلب کرلیے ہیں جب کہ دونوں شہروں میں 14 سے 16 اکتوبر تک عام تعطیل کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی سربراہی میں ایس ای او سربراہ اجلاس 16 اور 17 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہورہا ہے جس میں چین کے وزیراعظم لی چیانگ سمیت مختلف ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آرمی چیف سے سعودی وزیر سرمایہ کاری کی وفد کے ہمراہ ملاقات

ملاقات میں مختلف شعبوں میں برادرانہ تعاون کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر بات چیت بھی کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آرمی چیف  سے سعودی وزیر سرمایہ کاری کی  وفد کے ہمراہ ملاقات

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)  کے مطابق آرمی چیف اور سعودی وزیر سرمایہ کاری کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا جب کہ اس دوران مختلف شعبوں میں برادرانہ تعاون کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر بات چیت بھی کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سعودی فرماں روا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کی پاکستان کےلیے غیر متزلزل حمایت پر شکریہ اداکیا۔

آرمی چیف نے وفد کو پاکستان کی مکمل حمایت اور عزم کی مزید یقین دہانی کرائی  اور دونوں ممالک کو حاصل ہونے والے امید افزا نتائج کے بارے میں امید ظاہر کی۔

جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ بڑے تجارتی وفد کا دورہ پاک، سعودی پائیدار اور برادرانہ تعلقات کی تصدیق کرتا ہے، پاکستانی عوام سعودی عرب کے لیے گہری عزت اور محبت رکھتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ کا خیبرپختونخوا ہاؤس ڈی سیل کرنے کا حکم

ایک صوبے کا ہاؤس ہے سیل کرنا شرمندگی والا کام ہے، چیف جسٹس عامر فاروق

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد ہائیکورٹ کا خیبرپختونخوا ہاؤس ڈی سیل کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا ہاؤس ڈی سیل کرنے کا حکم دیدیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے خیبرپختونخوا حکومت کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں سی ڈی اے کے وکیل نے دلائل دیے۔

دوران سماعت سی ڈی اے کے وکیل نے کہا کہ غیرقانونی کنسٹرکشن ہوئی ہے اور کچھ واجبات بھی باقی ہیں، اس سلسلے میں2014 میں پہلا نوٹس دیا تھا۔

اس پر جسٹس عامر فاروق نے سی ڈی اے کے وکیل سے مکالمہ کیا کہ آپ قانون قاعدے کے مطابق یہ کرسکتے ہیں،اگر کچھ ہے تو نوٹس کریں وہ اس کو دیکھ لیں گے، اس طرح نا کریں کہ لگے آپ کسی کو ٹارگٹ کررہے ہیں، آج ہی آرڈر پاس کردوں گا کے پی ہاؤس ڈی سیل کریں۔

سی ڈی اے کے وکیل نے کہا کہ کے پی ہاؤس کی لیز 2014 میں ختم ہو چکی ہے، اس پر چیف جسٹس نے پوچھا کہ سی ڈی اے نے نوٹس کب جاری کیے تھے؟ ایک نوٹس ہاؤس سیل کرنے سے پہلے بھی جاری کردینا تھا نا،ایک صوبے کا ہاؤس ہے سیل کرنا شرمندگی والا کام ہے، میں کے پی ہاؤس ڈی سیل کرنے کا آرڈر کررہا ہوں۔

بعد ازاں عدالت نے خیبرپختونخوا ہاؤس کو ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll