Advertisement

صیہوبی فورسز کی حماس کے ساتھ جھڑپ، خاتون فوجی سمیت 4 اہلکار جاں بحق

23 سالہ ڈپٹی کمانڈر ڈینیئل میمون ٹواف، 20 سالہ اسٹاف سارجنٹ اگم نعیم، 21 سالہ امیت بکری اور 21 سالہ دوتن شمعون ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں، ترجمان اسرائیلی فوج

GNN Web Desk
شائع شدہ 9 months ago پر Sep 18th 2024, 7:10 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
صیہوبی فورسز کی حماس کے ساتھ جھڑپ، خاتون فوجی  سمیت 4 اہلکار جاں بحق

صیہوبی فورسز کی حماس ساتھ جھڑپ کے نتیجے میں خاتون فوجی سمیت 4 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوجی کے ترجمان نے ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 23 سالہ ڈپٹی کمانڈر ڈینیئل میمون ٹواف، 20 سالہ اسٹاف سارجنٹ اگم نعیم، 21 سالہ امیت بکری اور 21 سالہ دوتن شمعون ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس واقعے میں ایک افسر اور 4 سپاہی شدید زخمی ہوگئے جن میں سے افسر اور دو سپاہیوں کی حالت نازک ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

بیان کے مطابق حماس نے ایسا ظاہر کیا کہ وہ بھاری اسلحے کے ساتھ ایک عمارت میں چھپے ہوئے ہیں۔ جن کی گرفتاری کے لیے جانے والی ٹیم جیسے ہی عمارت میں داخل ہوئی، حماس نے عمارت کو دھماکے سے اُڑا دیا۔

ممکنہ طور پر اسرائیل نے اس عمارت میں بارودی مواد چھپایا ہوا تھا اور جیسے ہی اسرائیلی فوجی اندر داخل ہوئے۔ حماس نے دھماکا کردیا۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون فوجی بھی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ 7 اکتوبر کو حماس نے اسرائیل میں گھس کر حملہ کیا تھا جس میں 1500 اسرائیلی ہلاک اور 250 کو یرغمال بنالیا گیا تھا۔جس کے جواب میں اسرائیل نے غزہ پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ شروع کیا جو تاحال جاری ہے۔

غزہ میں داخل ہونے کے بعد سے اسرائیل کی برّی فوج اور حماس کے جنگجوؤں کے درمیان دوبدو جنگ جاری ہے جن میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 348 ہوگئی۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے اسرائیل نے غزہ میں وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس میں 41 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 92 ہزار کے قریب زخمی ہوچکے ہیں۔

Advertisement
پاکستان ریلویز کا  عیدالاضحیٰ کے موقع پر مسافروں کے لیے خوشخبری، کرایوں میں 20 فیصد رعایت

پاکستان ریلویز کا عیدالاضحیٰ کے موقع پر مسافروں کے لیے خوشخبری، کرایوں میں 20 فیصد رعایت

  • 8 hours ago
قومی اقتصادی کونسل  کی جانب سے 1ہزار ارب کاترقیاتی بجٹ منظور

قومی اقتصادی کونسل کی جانب سے 1ہزار ارب کاترقیاتی بجٹ منظور

  • 2 hours ago
ایلون مسک کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیکس کٹوتی اخراجات بل پر شدید تنقید

ایلون مسک کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیکس کٹوتی اخراجات بل پر شدید تنقید

  • 8 hours ago
بجٹ مذاکرات،آئی ایم ایف نےاخراجات میں کمی کی تحریری ضمانت مانگ لی

بجٹ مذاکرات،آئی ایم ایف نےاخراجات میں کمی کی تحریری ضمانت مانگ لی

  • 3 hours ago
راولپنڈی پریس کلب میں ڈرامہ  " خالی اسٹیج " پیش ، شائقین  نے ڈرامہ کو بہترین قرار دے دیا

راولپنڈی پریس کلب میں ڈرامہ  " خالی اسٹیج " پیش ، شائقین نے ڈرامہ کو بہترین قرار دے دیا

  • 4 hours ago
پاکستان  میں گدھوں سمیت دیگر مویشیوں کی تعداد میں اضافہ

پاکستان میں گدھوں سمیت دیگر مویشیوں کی تعداد میں اضافہ

  • 4 hours ago
آئی پی ایل،رائل چیلنجرز کی جیت پرجشن میں   بد امنی سے 11 افراد ہلاک،25 زخمی

آئی پی ایل،رائل چیلنجرز کی جیت پرجشن میں بد امنی سے 11 افراد ہلاک،25 زخمی

  • 2 hours ago
ابھی تو میں جوان ہوں،، اداکار ہمایوں سعید نے اپنی جوانی کا راز بتا دیا

ابھی تو میں جوان ہوں،، اداکار ہمایوں سعید نے اپنی جوانی کا راز بتا دیا

  • 4 hours ago
نئے چیف الیکشن کمشنر کے تقررکیلئے مشاورت،وزیر اعظم نے   اپوزیشن لیڈر کومدعو کرلیا

نئے چیف الیکشن کمشنر کے تقررکیلئے مشاورت،وزیر اعظم نے اپوزیشن لیڈر کومدعو کرلیا

  • 7 hours ago
وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کل سعودی عرب روانہ ہوں گے

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کل سعودی عرب روانہ ہوں گے

  • 3 hours ago
خطے میں امن کے لیے جنگ بندی قبول کی،وزیراعظم

خطے میں امن کے لیے جنگ بندی قبول کی،وزیراعظم

  • an hour ago
سونے کی فی تولہ قیمت برقرار

سونے کی فی تولہ قیمت برقرار

  • 3 hours ago
Advertisement