جدہ: سعودی عرب میں نیشنل واٹر کمپنی نے سمارٹ موبائلز پر ایپ جاری کی ہے ، اس میں 30 سے زیادہ سہولتیں ہیں اور استعمال میں آسان ہے ۔

نیشنل واٹر کمپنی نے بیان میں کہا ہے کہ اپنی خدمات تک رسائی کو آسان بنانے کے لیے سپیشل ایپ تیار کی ہے۔ اس کی بدولت صارفین گھر بیٹھے واٹر ٹینکر طلب کرسکتے ہیں جبکہ ایپ کے ذریعے میٹر بند بھی کیا جاسکتا ہے ۔ اور کھولا بھی جاسکتا ہے ۔
نیشنل واٹر کمپنی کی اس ایپ سے بل کی ادائیگی میں بھی سہولت ہوگی ۔ اس حوالے سے صارفین اس کی مدد سے دریافت کرسکیں گے کہ انہوں نے کتنا پانی خرچ کرلیا اور ان کے ذمے کتنا بل ہے ۔
بل میں ممکنہ غلطی پر شکایت بھی درج کراسکیں گے ۔ اگر ان کے ریکارڈ پر کوئی خلاف ورزی آرہی ہوگی اور انہیں وہ غلط لگ رہی ہوگی تو وہ اپنا اعتراض ریکارڈ کروا سکیں گے جبکہ واٹر نیٹ ورک سے رساؤ یا پانی سے منقطع ہونے وغیرہ کی رپورٹیں بھی کرسکیں گے ۔
ایپ میں یہ بھی فیچر شامل کیا گیا ہے کہ صارفین کے لیے یہ سہولت بھی ہوگی کہ آئندہ انہیں کتنا پانی چاہیے ۔ زیادہ پانی کے استعمال پر صارف کو پیغام بھی آئیگاتاکہ وہ پانی کی جتنی ہوسکے بچت کرسکے ۔
اس کے علاوہ اس ایپ میں کئی طرح کی سہولیات اور فیچرز شامل کیے گئے ہیں ۔

جنوبی امریکا کے ملک ایکواڈورکی جیل میں ہونے والے ہنگاموں سے 31 افراد ہلاک
- 4 گھنٹے قبل

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں کی آبو ہوا آج بھی انتہائی مضرِ صحت
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان کی معروف ادبی شخصیت ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا انتقال کر گئیں
- 34 منٹ قبل

امریکا اور اسرائیل کے درمیان غزہ سیز فائر اور انتظامی فیصلوں پر اختلافات شدت اختیار کر گئے
- 5 گھنٹے قبل
کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری پر پابندی
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز کیلیے میچ آفیشلز کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

جعل سازی سے پاکستانی شہریت حاصل کرنے کی کوشش ناکام،افغان شہری سمیت 4 ملزمان گرفتار
- ایک دن قبل

جمعیت علمائے اسلام کا 27 ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کا فیصلہ
- 6 گھنٹے قبل

پنجاب میں دفعہ 144 کے تحت پابندیوں کے نفاذ میں 7 دن کی توسیع
- 6 گھنٹے قبل

حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر مذاکرات کامیاب
- 2 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں ایاک بار پھر بڑا اضافہ
- 43 منٹ قبل

مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد 27 ویں آئینی ترامیم کا مسودہ آج سینیٹ پیش کیا جائے گا
- 5 گھنٹے قبل












.jpg&w=3840&q=75)

