کھیل

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کل کھیلا جائے گا

پاکستان ٹیم کو فاطمہ ثنالیڈ کر رہی ہیں جبکہ جنوبی افریقا کی ویمز ٹیم کو لورا ولوارٹ لیڈ کریں گی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 ماہ قبل پر ستمبر 19 2024، 11:40 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیموں کے  درمیان  تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کل کھیلا جائے گا

پاکستان اور جنوبی افریقا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ کل (جمعہ کو) ملتان سٹیڈیم ،ملتان میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے ۔ جنوبی افرایقا کی خواتین ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں میزبان پاکستان کی خواتین ٹیم کو 10 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی تھی، تاہم پاکستان کی ویمنز ٹیم نے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں جاندار کم بیک کرتے ہوئے جنوبی افریقا کی ویمنز ٹیم کو 13 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی تھی۔

پاکستان ٹیم کو فاطمہ ثنالیڈ کر رہی ہیں جبکہ جنوبی افریقا کی ویمز ٹیم کو لورا ولوارٹ لیڈ کریں گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میچ کل (جمعہ کو) کو کھیلا جائے گا