Advertisement
پاکستان

پنجاب حکومت کا پی ٹی آئی کو لاہور میں جلسے کی اجازت دینے کا فیصلہ

لاہور ہائیکورٹ نے آج صبح تحریک انصاف کا جلسہ رکوانے کیلئے   دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دےکر مستردکر دی تھی

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 ماہ قبل پر ستمبر 20 2024، 10:18 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پنجاب حکومت کا   پی ٹی آئی کو  لاہور میں جلسے کی اجازت دینے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو لاہور میں جلسے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔ 

میڈیا ذرائع  کے مطابق  پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے اور کچھ دیر بعد اس کا باقاعدہ اعلان بھی کر دیا جائے گا۔  

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دینے یا نہ دینےکےحوالے سے تجاویز پر غور کیا گیا، ڈپٹی کمشنر لاہور نے پنجاب پولیس سے جلسے کے حوالے سے رپورٹ بھی طلب کر لی ہے، عدالتی احکامات کے مطابق ڈی سی لاہور جلسےکی اجازت سے متعلق 5 بجے تک فیصلہ کریں گے۔

ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ پی ٹی آئی کو جلسےکے لیے مینارپاکستان کی بجائے لاہور میں کوئی اور جگہ دیئے  جانےکا امکان ہے، اس حوالے سے ڈ پٹی کمشنرلاہورکی زیرصدارت ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس بھی ہوا جس میں پولیس رپورٹس اور اسلام آباد جلسےکے بعدکی صورتحال کا جائزہ لیاگیا۔

واضح رہے لاہور ہائیکورٹ نے آج صبح تحریک انصاف کا جلسہ رکوانے کیلئے   دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دےکر مستردکر دی تھی اور حکومت کو جلسے کی اجازت سے متعلق شام 5 بجے تک فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔  

Advertisement
Advertisement