Advertisement
پاکستان

شمالی اور جنوبی وزیرستان میں آپریشن، 12 خوارج ہلاک، 6 جوان شہید

ہلاک دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا، آئی ایس پی آر

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Sep 20th 2024, 8:50 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
شمالی اور جنوبی وزیرستان میں آپریشن، 12 خوارج ہلاک، 6 جوان شہید

پشاور :خیبر پختونخوا کے اضلاع شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 12 خوارج دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 19 ستمبر کو ایک دہشت گرد گروہ نے سرحد پر دراندازی کی کوشش کی۔ سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شمالی وزیرستان کے ضلع اسپن وام میں انہیں گھیر لیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 7دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔ 

دوسری جانب جنوبی وزیرستان کے ضلع لدھا میں ایک اور دہشت گرد گروہ نے سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا۔ سکیورٹی فورسز نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے اس حملے کو ناکام بنا دیا اور اس دوران 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ اس آپریشن میں پاک فوج کے 6 جوان شہید ہوگئے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 7 ستمبر کو یکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند میں کامیاب کارروائی کے دوران 4 خارجی خود کش بمبار دہشت گردوں کو ہلاک کرکے فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) ہیڈکوارٹرز مہمند پر حملے کی کوشش ناکام بنادی تھی۔

Advertisement