جی این این سوشل

تجارت

پاکستان ریلویز نے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کر دیا

ریلوے کے کرایوں میں کمی کا اطلاق 23 ستمبر سے ہوگا، محکمہ ریلویز

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان ریلویز نے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کر دیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان ریلویز نے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کر دیا۔

محکمہ ریلویز کے مطابق ایکسپریس اور میل ٹرینوں کی تمام اے سی کلاسز کے کرایوں میں 10فیصد کمی کی گئی ہے،تمام پسنجر ٹرینوں کی اکانومی کلاس کے لیے بھی کرایوں میں 10 فیصد کمی کردی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ریلوے کے کرایوں میں کمی کا اطلاق 23 ستمبر سے ہوگا۔ 

دنیا

امریکا کا قطری شہریوں کےلئے ویزا فری انٹری کا اعلان

قطر امریکا میں ویزا فری رسائی حاصل کرنے والا پہلا خلیجی ملک بن گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکا کا قطری شہریوں کےلئے ویزا فری انٹری  کا اعلان

قطر امریکا میں ویزا فری رسائی حاصل کرنے والا پہلا خلیجی ملک بن گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کے ہوم لینڈ سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ قطر کے شہریوں کے لیے امریکا میں داخلے کیلئے ویزا کی شرط ختم کردی گئی ہے ۔

واضح رہے کہ قطر امریکا میں ویزا فری انٹری کا حامل پہلا خلیجی ملک بن گیا۔

امریکی حکام نے بیان میں کہا کہ قطر ویزا سے استثنی کی سخت شرائط اور تقاضوں پر پورا اترتا ہے جس کے پیش نظر اسے ویزہ فری ممالک میں شامل کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

بھارت کا کشمیر میں حقیقت کو مسخ کرنے کے لیے دھوکہ دہی پر مبنی سفارتی عمل شروع

ہندوستان نے امریکہ، فرانس اور جرمنی سمیت کئی ممالک کے تقریباً 20 سفارت کاروں کو جموں و کشمیر میں انتخابات کا مشاہدہ کرنے کے لیے مدعو کیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارت کا کشمیر میں حقیقت کو مسخ کرنے کے لیے دھوکہ دہی پر مبنی سفارتی عمل شروع

بھارت نے کشمیر میں حقیقت کو مسخ کرنے کے لیے دھوکہ دہی پر مبنی سفارتی عمل شروع کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندوستان نے امریکہ، فرانس اور جرمنی سمیت کئی ممالک کے تقریباً 20 سفارت کاروں کو جموں و کشمیر میں انتخابات کا مشاہدہ کرنے کے لیے مدعو کیا ہے۔

اسی طرح کے سفارتی دوروں کا اہتمام 2020 میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد کیا گیا تاکہ معمول کی طرف پیش رفت کو ظاہر کیا جا سکے لیکن دنیا کے شکوک و شبہات برقرار ہیں۔

بھارت کی جانب سے معمول کے دعووں کے باوجود خطے میں تشدد میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جس نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اس دورے سے ہٹ کر حقائق کو دیکھیں۔

ادھر کشمیری رہنماؤں نے انتخابات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ انتخابات خطے کے سیاسی مستقبل کا تعین کرنے کے لیے اقوام متحدہ کے وعدہ کردہ استصواب رائے کی جگہ نہیں لے سکتے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

کیلیفورنیا نے جنوبی ایشیا میں ذات پات کے نظام کیخلاف بل کو غیر ضروری قرار دے دیا

اونچی ذات کے ہندوؤں جن کو برہمن کہا جاتا ہے  کی نچلی ذات کے خلاف عدم برداشت مغربی ممالک میں بھی پہنچ رہی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کیلیفورنیا نے جنوبی ایشیا میں ذات پات کے نظام کیخلاف بل کو غیر ضروری قرار دے دیا

امریکی ریاست کیلیفورنیا نے جنوبی ایشیا میں ذات پات کے نظام کے خلاف بل نامنظور کردیا ۔ 


تفصیلات کے مطابق اس بل کا مقصد ذات پات کی بنیاد پر امتیاز پر پابندی لگانا تھا ، اس بل کو پہلے مرحلے میں منظور کر لیا تھا ۔ 

 لیکن بااثر امریکی  نژاد ہندوستانی جو  خطیر رقم عطیہ میں دیتے ہیں ان کے دباؤ کی وجہ سے گورنر نیوزوم نے اسے ویٹو کر دیا۔

ہندوستان نے اپنا جابرانہ ذات پات کا نظام مغرب کو برآمد کیا ہے ، اس بل کا منظور ہونا یہ سماجی ناانصافیوں ہندوستان کے کمزور پہلوؤں میں سے تھا  ۔ 

اونچی ذات کے ہندوؤں جن کو برہمن کہا جاتا ہے  کی نچلی ذات کے خلاف عدم برداشت مغربی ممالک میں بھی پہنچ رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll