جی این این سوشل

دنیا

شمالی علاقوں کے تمام شہریوں کی بحفاظت واپسی تک حملے جاری رہیں گے ، اسرائیلی آرمی چیف

انہوں نے کہا کہ حزب اللہ کے خلاف آپریشن مشرق وسطیٰ میں سب کے لیے پیغام ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

شمالی علاقوں کے تمام شہریوں کی بحفاظت واپسی تک حملے جاری رہیں گے ، اسرائیلی آرمی چیف
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسرائیلی آرمی چیف کا کہنا ہے کہ شمالی علاقوں کے تمام شہریوں کی بحفاظت واپسی تک حملے جاری رہیں گے، حزب اللہ کے خلاف آپریشن مشرق وسطیٰ میں سب کے لیے پیغام ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی  رپورٹ کے مطابق لبنان پر حملوں کے بعد اسرائیل کے آرمی چیف ہرزی حلوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ  اسرائیل نے لبنان کے خلاف طویل جنگ کی تیاریاں شروع کردی ہیں، جو بھی ہمارے شہریوں کو نقصان پہچائے گا اس کے ساتھ یہی ہوگا، حزب اللہ کے خلاف آپریشن مشرق وسطیٰ میں سب کے لیے پیغام ہے۔

اسرائیلی آرمی چیف نے شمالی محاذ کا دورہ کیا اہلکاروں سے ملاقات میں صیہونی جرنل کا کہنا تھا کہ شمالی علاقوں کے تمام شہریوں کی بحفاظت واپسی تک حملے جاری رہیں گےجنگ کے اگلے مرحلے کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔

پاکستان

مقبوضہ جموں و کشمیر میں سیٹوں اور ووٹوں کا مسئلہ، کشمیری عوام کا عدم اطمینان کا اظہار

انتخابات سے پہلے مودی حکومت نے جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کے اختیارات کو مزید کم کر دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مقبوضہ جموں و کشمیر میں سیٹوں اور ووٹوں کا مسئلہ، کشمیری عوام کا عدم اطمینان کا اظہار

مقبوضہ جموں و کشمیر میں سیٹوں اور ووٹوں کا معاملہ، کشمیری عوام نے عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

سپریم کورٹ آف انڈیا نے آرٹیکل 370 کی منسوخی کو برقرار رکھتے ہوئے دسمبر 2023 میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں انتخابات کا حکم دیا تھا، انتخابات سے پہلے مودی حکومت نے جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کے اختیارات کو مزید کم کر دیا۔

مودی حکومت کی جانب سے لیفٹیننٹ گورنر کو مزید اختیارات منتقل کر دیئے گئے جو کشمیریوں کو قبول نہیں ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بی جے پی کی کامیابی کا بہت زیادہ انحصار جموں پر ہے، اسی تناظر میں نئی حلقہ بندیوں میں جموں کی کم آبادی کے باوجود اسے زیادہ نشستیں دیں جو غلط حد بندی میں آتی ہیں جس سے کشمیری عوام میں عدم اطمینان پیدا ہوا ہے۔

مودی حکومت کو مسلح حملوں اور حکومت پر عوامی عدم اطمینان جیسے چیلنجز کا سامنا ہے لیکن مقبوضہ جموں و کشمیر کے ووٹر بنیادی طور پر استحکام، ترقی، ملازمت کے مواقع، تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال جیسی سہولیات چاہتے ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

بھارت کا کشمیر میں حقیقت کو مسخ کرنے کے لیے دھوکہ دہی پر مبنی سفارتی عمل شروع

ہندوستان نے امریکہ، فرانس اور جرمنی سمیت کئی ممالک کے تقریباً 20 سفارت کاروں کو جموں و کشمیر میں انتخابات کا مشاہدہ کرنے کے لیے مدعو کیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارت کا کشمیر میں حقیقت کو مسخ کرنے کے لیے دھوکہ دہی پر مبنی سفارتی عمل شروع

بھارت نے کشمیر میں حقیقت کو مسخ کرنے کے لیے دھوکہ دہی پر مبنی سفارتی عمل شروع کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندوستان نے امریکہ، فرانس اور جرمنی سمیت کئی ممالک کے تقریباً 20 سفارت کاروں کو جموں و کشمیر میں انتخابات کا مشاہدہ کرنے کے لیے مدعو کیا ہے۔

اسی طرح کے سفارتی دوروں کا اہتمام 2020 میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد کیا گیا تاکہ معمول کی طرف پیش رفت کو ظاہر کیا جا سکے لیکن دنیا کے شکوک و شبہات برقرار ہیں۔

بھارت کی جانب سے معمول کے دعووں کے باوجود خطے میں تشدد میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جس نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اس دورے سے ہٹ کر حقائق کو دیکھیں۔

ادھر کشمیری رہنماؤں نے انتخابات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ انتخابات خطے کے سیاسی مستقبل کا تعین کرنے کے لیے اقوام متحدہ کے وعدہ کردہ استصواب رائے کی جگہ نہیں لے سکتے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

اداکارہ نازش جہانگیر کی فراڈ کے مقدمے میں عبوری ضمانت خارج

اداکارہ کی ضمانت عدم پیروی کی بنیاد یرخارج کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اداکارہ نازش جہانگیر کی  فراڈ کے مقدمے میں عبوری ضمانت خارج

لاہور کی عدالت نے فراڈ کے مقدمے میں اداکارہ نازش جہانگیر کی عبوری ضمانت خارج کر دی۔

اداکارہ نازش جہانگیر کے خلاف  تھانہ ڈیفنس سی پولیس نے فراڈ کا  مقدمہ درج کررکھا ہے۔ سیشن کورٹ لاہور نے مقدمے میں اداکارہ نازش جہانگیر کی عبوری ضمانت خارج کردی۔ اداکارہ کی ضمانت عدم پیروی کی بنیاد یرخارج کی گئی۔

نازش جہانگیر کے خلاف اداکارہ اذان اسود ہارون نے مقدمہ درج کروایا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق اداکارہ نازش جہانگیر نے 25 لاکھ روپے اور گاڑی دو ماہ کے لیے لی۔

دو ماہ گزرنے کے باجود اداکارہ نازش جہانگیر نے نہ 25 لاکھ روپے اور نہ ہی گاڑی واپس کی۔ عدالت نے مقدمے کے شریک ملزم سکندر کی عبوری ضمانت میں اکتوبر کے پہلے ہفتے تک توسیع کردی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll