اسرائیلی وزیر دفاع یو ایو گیلانٹ نے امریکی ہم منصب لائیڈ آسٹن سے گفتگو میں بھی انہیں لبنان میں فوجی کارروائی کی تفصیلات سے آگاہ کیا ہے


اسرائیلی فضائیہ نے لبنان کے جنوبی اور مشرقی حصوں میں پڑے پیمانے پر فضائی حملے شروع کر دیئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں میں جنوبی ضلع نباتیہ ،بنت جبیل اور مرجعون کے متعدد علاقوں کے ساتھ ساتھ مشرقی علاقوں بیکا دی بعلبیک اور ہرمیل میں اہداف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع یو ایو گیلانٹ نے لبنان میں فضائی حملے شروع کرنے سے قبل اپنے امریکی ہم منصب لائیڈ آسٹن سے گفتگو کی ہے اور انہیں لبنان میں اسرائیلی فوجی کارروائی کی تفصیلات سے آگاہ کیا ہے۔
اس گفتگو میں وسیع تر علاقائی سلامتی کی صورتحال اور ایران اور اس کے حامی مسلح گروپوں کی طرف سے اسرائیل کو لاحق خطرات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسرائیلی فوج نے لبنان میں اپنی فوجی کارروائی کے تین اہداف مقرر کئے ہیں جن میں لبنان کے سرحدی علاقوں سے حزب اللہ کے ٹھکانوں کا خاتمہ ، اسرائیل کے خلاف کارروائیوں کی حزب اللہ کی صلاحیتوں کو ختم کر نا اور حزب اللہ کو اسرائیلی سرحد سے ملحق لبنانی علاقوں سے پیچھے دھکیلنا شامل ہیں تاکہ اسرائیل کی لبنان سے ملحق سرحد پر واقع آبادیوں سے نکالے گئے اسرائیلی شہریوں کی ان کے گھروں کو واپسی کو ممکن بنایا جاسکے۔

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 5 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 5 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 5 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 دن قبل




