Advertisement
پاکستان

پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے کہ میں اسرائیل سے تعلقات کا خواہاں اور بڑا حامی ہوں، عمران خان

اسرائیل کے حوالے سے میرا موقف آج بھی وہی ہے کہ پہلے دو ریاستی حل کی جانب جائیں پھر آپ سے بات چیت ہوگی، بانی چیئرمین

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر ستمبر 23 2024، 10:28 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے کہ  میں اسرائیل سے تعلقات کا خواہاں اور بڑا حامی ہوں، عمران خان

بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ کل سے پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، میں اسرائیل سے تعلقات کا خواہاں اور بڑا حامی ہوں۔

بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی اخبار کے مضمون میں میری تعریف کی گئی ہے اور کہا ہے کہ میری مغربی ممالک اور مُسلم امہ میں اچھی ساکھ ہے، لگتا ہے ان کو انگریزی سمجھ نہیں آتی، اسرائیل کے حوالے سے میرا موقف آج بھی وہی ہے،اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کُشی کر رہا ہے، پہلے سیز فائر کرے، آپ پہلے دو ریاستی حل کی جانب جائیں پھر آپ سے بات چیت ہوگی۔

خیال رہے کہ اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ نے ہفتے کو اپنے آرٹیکل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کو اسرائیل کا حمایتی قرار دیا تھا اور پاکستان کی موجودہ قیادت کو تبدیل کرنے کی بات کی گئی تھی۔اس آرٹیکل کے بعد حکومت نمائندوں اور پی ٹی آئی مخلاف جماعتوں کی جانب سے خوب تنقید کی گئی تھی۔

بانی پی ٹی آئی نے اعلان کیا کہ ہم آئندہ ہفتے کو راولپنڈی میں جلسہ کریں گے۔

عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف کا بیان آیا ہے اچھے بچے بنو مل کر رہو تاکہ ملک ترقی کرے، شہباز شریف سن لو امن انصاف سے آتا ہے، الیکشن میں ڈاکہ مارا گیا، نو مئی واقعات میں کارکنوں کو جیل میں ڈالا گیا، کوئی تحقیقات نہیں ہو رہی، جب تک انصاف نہیں ہوگا ملک میں امن نہیں ہوگا، آپ جو ترامیم کرنے جا رہے ہیں ان سے کیا امن آئے گا۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ آمدن نہ بڑھنے سے قرض بڑھ رہا ہے، کوئی سرمایہ کاری کو تیار نہیں، لوگ ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں، یہ یحییٰ خان پارٹ ٹو کی حکومت ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں ہمارے جتنے جلسے کسی نے نہیں کیے، لاہور میں جلسے سے ایک دن قبل اجازت دی گئی اور پھر کنٹینرز لگا دیے گئے، ہمارے جلسوں میں لوگ پیدل چل کر آتے ہیں، ہم قیمے والے نان نہیں کھلاتے، جلسے سے پہلے پی ٹی آئی کے 500 لوگوں کو نظربند کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے، گرمیوں کا جلسہ شام میں ہوتا ہے اور یہ کہتے ہیں کہ چھ بجے جلسہ ختم کر دو، داد دیتا ہوں کہ تمام تر رکاوٹوں کے باوجود جلسہ کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور ہائی کورٹ کو بنیادی حقوق کی خلاف ورزیاں نظر نہیں آتیں؟ پارٹی کو کہہ دیا ہے اگلے ہفتے کو ہم راولپنڈی میں جلسہ کریں گے، پارٹی کو کہتا ہوں جلسے کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کریں، جلسے کی اجازت نہ ملی تو احتجاج کریں گے۔

عمران خان نے کہا کہ عدلیہ کو ختم کر کے یہ غیر اعلانیہ مارشل لاء لگانا چاہتے ہیں، یہ وہ ترامیم کرنے لگے ہیں جو کسی آمر نے بھی نہیں کی، ہم ان ترامیم کے خلاف سٹریٹ موومنٹ شروع کریں گے۔

Advertisement
خدا کا شکر ہے کہ بھارت میں کام کرنے کا موقع ملا  ، عاطف اسلم

خدا کا شکر ہے کہ بھارت میں کام کرنے کا موقع ملا ، عاطف اسلم

  • 10 گھنٹے قبل
اسلام آباد، پشاور اور ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

اسلام آباد، پشاور اور ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

  • 10 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا : رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران دہشت گردی کے 605 واقعات رپورٹ

خیبرپختونخوا : رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران دہشت گردی کے 605 واقعات رپورٹ

  • 10 گھنٹے قبل
کرکٹڑ حیدر علی کے خلاف تحقیقات فی الوقت بند، شواہد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا: مانچسٹر پولیس

کرکٹڑ حیدر علی کے خلاف تحقیقات فی الوقت بند، شواہد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا: مانچسٹر پولیس

  • 12 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا کابینہ اجلاس طلب، 31 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا

خیبرپختونخوا کابینہ اجلاس طلب، 31 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا

  • 10 گھنٹے قبل
سہ ملکی سیریز: پاکستان کا متحدہ عرب امارا ت کے خلاف ٹاس جیت کر بلے بازی کرنے کا فیصلہ

سہ ملکی سیریز: پاکستان کا متحدہ عرب امارا ت کے خلاف ٹاس جیت کر بلے بازی کرنے کا فیصلہ

  • 12 گھنٹے قبل
جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ہائی ملٹری کوآپریشن کمیٹی کے دوسرے اجلاس میں شرکت

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ہائی ملٹری کوآپریشن کمیٹی کے دوسرے اجلاس میں شرکت

  • 13 گھنٹے قبل
پاک بحریہ کے تین کموڈورز ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی پا گئے

پاک بحریہ کے تین کموڈورز ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی پا گئے

  • 12 گھنٹے قبل
حکومت چینی بحران کی ذمہ دار ہے ، شاہد خاقان عباسی

حکومت چینی بحران کی ذمہ دار ہے ، شاہد خاقان عباسی

  • 12 گھنٹے قبل
سیلابی صورتحال کے پیش نظر پنجاب میں ضمنی انتخابات ملتوی

سیلابی صورتحال کے پیش نظر پنجاب میں ضمنی انتخابات ملتوی

  • 11 گھنٹے قبل
"پنک گیمز" میں پنجاب بھر سے تین ہزار سے زائد خواتین کھلاڑیوں کی شرکت متوقع

"پنک گیمز" میں پنجاب بھر سے تین ہزار سے زائد خواتین کھلاڑیوں کی شرکت متوقع

  • 12 گھنٹے قبل
پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے ، سی پیک سے دونوں ملکوں کے تعلقات کو نئی جہت ملی ہے،وزیر اعظم

پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے ، سی پیک سے دونوں ملکوں کے تعلقات کو نئی جہت ملی ہے،وزیر اعظم

  • 13 گھنٹے قبل
Advertisement