ٹیکنالوجی

مارک زکر برگ کی جان سینا کیساتھ جھگڑے کی ویڈیو وائرل

ویڈیو میں میٹا کےسربراہ کے ساتھ سابق ڈبلیو ڈبلیو ای سپر سٹار جان سینا، گلوکار بینسن بُون اور فلم ساز میتھیو وان شامل ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 ماہ قبل پر ستمبر 23 2024، 6:48 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
مارک زکر برگ  کی جان سینا کیساتھ جھگڑے کی ویڈیو وائرل

 ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کے سربراہ مارک زکربرگ نے جان سینا کیساتھ فلمائے گئے ایک اشتہار کے پس منظر کے مناظر کو سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر شیئر کر دیا۔انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں زکربرگ کو غیر معمولی کاسٹ کیساتھ دیکھا گیا ہے۔

ویڈیو میں میٹا کےسربراہ کے ساتھ سابق ڈبلیو ڈبلیو ای سپر سٹار جان سینا، گلوکار بینسن بُون اور فلم ساز میتھیو وان شامل ہیں۔فوٹیج نے ہائی انرجی شوٹ کی ایک جھلک فراہم کی جس کو رے بین سمارٹ گلاسز کے ذریعہ ریکارڈ کیا گیا ہے جسکے ساتھ میٹا شراکت کی تجدید کی ہے،اس ویڈیوکلپ میں زکربرگ متعدد متحرک سین کرتے نظر آرہے ہیں، جن میں جان سینا کے مکے کے ذریعے ہوا میں اڑنا اور بُون کے ساتھ تلوار بازی میں مشغول ہونا شامل ہے۔ایکشن سے بھرپور ان مناظر کی خاص بات یہ ہے کہ انہیں سمارٹ گلاسز کا استعمال کرتے ہوئے شرکاء کے نقطہ نظر سے فلمایا گیا تھا۔