جی این این سوشل

تجارت

کینیڈا نے پاکستان سے براہ راست پروازوں کی اجازت دیدی

اسلام آباد : کینیڈین حکام نے پاکستان ائیر لائنز ( پی آئی اے ) کے واضح کردہ ایس او پیز سے مطمئن ہونے کے بعد پاکستان سے براہ راست پروازوں کی اجازت دیدی ہے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کینیڈا نے پاکستان سے براہ راست پروازوں کی اجازت دیدی
کینیڈا نے پاکستان سے براہ راست پروازوں کی اجازت دیدی

تفصیلات کے مطابق کینیڈا نے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن ( پی آئی اے ) کو پاکستان سے کیننڈا کے لیے ہفتہ وار تین پروازیں اتوار سے شروع ک کرنے کی اجازت مل گئی ۔ قومی ائیر لائن کو کینیڈین حکام کی جانب سے دوبارہ براہ راست پروازیں شروع کرنے کی ہدایت موصول ہوگئی ہیں ۔

مزید پڑھیں : اب واٹس ایپ انٹرنیٹ کے بغیر بھی استعمال کیا جا سکے گا

دوسرے مرحلے میں پاکستان سے کینیڈا کا آپریشن مکمل طور پر بحال کردیا جائیگا ۔ پروازیں کراچی ،لاہور اور اسلام آباد سے روانہ ہوں گی ۔ ترجمان کا کہناہے کہ کینیڈا کی پروازوں کے لیے بگنگ کھول دی گئی ہے اور لو گ باآسانی نشستیں حاصل کرسکتے ہیں ۔

مزید پڑھیں : تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات سے متعلق اہم اعلان

خیال رہے کہ کینیڈین حکام نے پروازیں کووڈ 19 کی پابندیوں کے باعث صرف کارگو تک محدود کردی تھیں ۔ 22 جون سے پی آئی اے کی پرواز براہ راست مسافر لیکر کینیڈا جا سکے گی ۔

کھیل

انگلش کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان پہنچ گئی

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 7 اکتوبر سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انگلش  کرکٹ ٹیم  ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان  پہنچ گئی

انگلش کرکٹ ٹیم پاکستان کیخلاف تین میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے ملتان پہنچ گئی۔

رات گئے انگلش ٹیم آل راؤنڈر بین اسٹوکس کی قیادت میں پاکستان پہنچی، انگلینڈ کی ٹیم 2 اور 3 اکتوبر کو آرام کے بعد 4 اکتوبر سے اپنی پریکٹس شروع کرے گی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 7 اکتوبر سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

سیریز کے بقیہ دو میچز 15 سے 19 اکتوبر تک ملتان جبکہ 24 سے 28 تک راولپنڈی میں شیڈول ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی آئی اے کی تمام پروازوں کو ایرانی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا گیا

ایران کی فضائی حدود سے باہر فلائٹ پلان ازسرنوترتیب دے رہےہیں، ترجمان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی آئی اے کی تمام پروازوں کو ایرانی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا گیا

ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد پی آئی اے کی تمام پروازوں کو ایرانی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا گیا ہے ۔

ترجمان کے مطابق ایران کی فضائی حدود سے باہر فلائٹ پلان ازسرنوترتیب دے رہےہیں، پی آئی اے کے تمام کپتانوں اور فلائٹ آپریشن کو احکامات بھی جاری کردیئے ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ صورتحال واضح ہونے تک ایرانی کی فضائی حدوداستعمال نہیں کی جائیں گی۔

پی آئی اے ایران کی فضائی حدود کے 2 کوریڈور استعمال کرتا ہے، کینیڈا اور ترکی جانے والی پروازیں نادرن کوریڈور روٹ استعمال کرتی ہیں جبکہ سدرن کوریڈور سے یواے ای، بحرین ،دوحہ، سعودی عرب پرواز جاتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا بی ایل اے کے خلاف کامیاب آپریشن

خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن میں بی ایل اے کے 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلوچستان  میں سکیورٹی فورسز کا بی ایل اے کے خلاف کامیاب آپریشن

بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن، خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن میں بی ایل اے کے 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں 12 ستمبر 2024 کو سکیورٹی فورسز نے بی ایل اے کے ٹھکانوں پر انٹیلی جینس بنیادوں پر کامیابی سے جوائنٹ آپریشن کیا ، آپریشن کے نتیجے میں بی ایل اے کے 6 اہم دہشت گرد مارے گئے۔

ہلاک دہشت گردوں میں شافو سمالانی عرف تادین، سرمد خان عرف دستین، محمد گل مری عرف واحد بلوچ، غلام قادرمری عرف انجیر بلوچ، عبید بلوچ عرف فدا اور تاج محمد عرف بابل شامل ہیں۔ تمام ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز اور معصوم لوگوں پر براہ راست حملوں میں ملوث تھے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بی ایل اے کے 6 دہشت گردوں کی ہلاکت سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی ہے، ان دہشت گردوں کی ہلاکت بی ایل اے کے لیے بڑا دھچکا ہے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیابی واضح کرتی ہے کہ دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے، بلوچستان کی غیور عوام نے نام نہاد آزادی کا لبادہ اوڑھے دہشتگردوں کو مسترد کر دیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll