کھیل
یونس خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستان نیشنل کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ۔
تفصیلات کے مطابق یونس خان نے بیٹنگ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے ۔ وہ اس عہدے پر پچھلے سال نومبر میں دو سال کے معاہدے پر تعینات ہوئے تھے ۔
مزید پڑھیں : اب واٹس ایپ انٹرنیٹ کے بغیر بھی استعمال کیا جا سکے گا
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے چیف ایگزیکٹو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ " یونس خان کے قد اور تجربے کے ماہر کا کھو دینا افسوسناک ہے۔ بحث و مباحثے کے بعد یونس خان نے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے اور باہمی اتفاق سے راہیں جدا کرلیں ہیں "۔
انہوں نے مزید کہا کہ " میں یونس خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ پی سی بی اور یونس خان خود ان کے عہدے سے الگ ہونے کے حوالے سے کسی بھی قسم کی کوئی بات چیت نہیں کریں گے "۔
مزید پڑھیں : تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات سے متعلق اہم اعلان
پاکستان کرکٹ ٹیم اب بیٹنگ کوچ کے بغیر ہی اپنا دورہ کریگی ، دورے کے دوران کرکٹ ٹیم کویونس خان کی خدمات میسر نہیں ہوں گی ۔ قومی کرکٹ ٹیم کو بیٹنگ کوچ کی خدمات میسر نہیں ہوں گی تاہم دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے یونس خان کے متبادل کا فیصلہ مناسب وقت پر کیا جائیگا۔
دنیا
سری لنکا : صدارتی انتخابات میں ڈسانائیکے کو برتری حاصل
سری لنکن صدر ڈسنائیکے 50فیصدووٹ حاصل کرکے حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئے ہیں
کولمبو: سری لنکا میں نئے حکمران کیلئے پارلیمانی ووٹنگ ختم ہوگئی، متعدد اضلاع میں ٹرن آوٹ 60 فیصد سے زیادہ رہا۔
سری لنکن صدر ڈسنائیکے کو ابتدائی گنتی میں برتری حاصل ہوگئی، پارلیمنٹ کی 225 نشستوں کیلئے 600 سے زائد سیاسی جماعتیں اور آزاد امیدوار میدان میں تھے۔
سری لنکن صدر ڈسنائیکے 50فیصدووٹ حاصل کرکے حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئے ہیں، حزب اختلاف لیڈر ساجیت پریماداسا تقریباً 30 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں اور صدر رانیل وکرما سنگھے تقریباً 15 فیصد ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
واضح رہے کہ سری لنکا میں حکومت بنانے کیلئے 225 میں سے 113 نشستیں حاصل کرنا لازمی ہیں۔
کھیل
پی سی بی کا غیر ملکی ہیڈ کوچز سے مستقل چھٹکارہ پانے کا فیصلہ
گیری کرسٹن کے ساتھ کشیدہ تعلقات اور تلخ تجربات نے پی سی بی حکام کی آنکھیں کھول دیں
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے غیر ملکی ہیڈ کوچز سے چھٹکارہ حاصل کرنے کی حکمت عملی بنا لی۔
پی سی بی نے گیری کرسٹن کے ساتھ کشیدہ تعلقات اور تلخ تجربات کے بعد غیر ملکی ہیڈ کوچز سے چھٹکارہ حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا معاہدہ قبل ازوقت ختم کر کے فارغ کردیا جائے گا، اورتینوں فارمیٹ میں پاکستانی ہیڈکوچ کے تقرر پر غور شروع کر دیا گیا ہے، زمبابوے کے دورے میں پاکستانی ہیڈ کوچ کا تقرر کیا جائے گا۔
پاکستانی ہیڈ کوچ کے ساتھ سپورٹ سٹاف میں بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کوچ غیر ملکی ہونے کی تجویز پیش کی گئی ہے تاہم جلد زمبابوے اور جنوبی افریقا کے دورے کے لیے وائٹ بال ہیڈ کوچ کا اعلان کیا جائے گا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ غیر ملکی کوچ پی سی بی حکام کو بلیک میل کرتے ہیں، جیسن گلیسپی نے بھی کچھ شرائط منوانے کی کوشش کیں لیکن پی سی بی نے انکار کردیا اور انہیں تنبیہہ کی گئی کہ ان کی تقرری عبوری مدت کیلئے ہے، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے گریز کریں ۔
ذرائع کے مطابق اگلے چند دن میں زمبابوے اور جنوبی افریقا کے دورے کے لیے وائٹ بال ہیڈ کوچ کا اعلان کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ماضی میں وقار یونس، مصباح الحق، ثقلین مشتاق اور محمد حفیظ پاکستانی ٹیم کے ساتھ کوچنگ پینل کی سربراہی کرچکے ہیں لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ ہمیشہ غیر ملکی کوچز کو اہمیت دیتا رہا ہے۔
پاکستان
ایئر چیف مارشل ظہیر احمد سدھو کےلئے بحرین کے فرسٹ کلاس میڈل کا اعزاز
ایئر چیف کو یہ اعزاز برادر ممالک میں فوجی اور دفاعی تعاون کو بڑھانے کے لیے شاندار کاوشوں کے اعتراف میں دیا گیا
ایئر چیف مارشل ظہیر احمد سدھو کو بحرین کے فرسٹ کلاس میڈل سے نواز دیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بحرین کے نائب فرمانروا نے ایئر چیف مارشل کو بحرین میڈل فرسٹ کلاس کے اعزاز سے نوازا۔
ایئر چیف مارشل کو بحرین کی ساخر ایئربیس پر تمغے سے نوازا گیا۔ ایئر چیف کو یہ اعزاز برادر ممالک میں فوجی اور دفاعی تعاون کو بڑھانے کے لیے شاندار کاوشوں کے اعتراف میں دیا گیا۔
تقریب میں بحرین کی اعلیٰ سول اور فوجی قیادت نے شرکت کی۔ ایئر چیف مارشل نے میڈل عطا کرنے پر بحرینی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد سدھو سے بحرین انٹرنیشنل ایئرشو کے موقع پر امریکی ایئر فورس سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ڈیرک فرانس کی ملاقات بھی ہوئی۔
ایئر چیف مارشل نے دونوں اسٹریٹجک پارٹنرز کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ کمانڈر سینٹرل کمانڈ نے علاقائی امن کے فروغ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
بحرین انٹرنیشنل ایئر شو میں پاک فضائیہ کے جے ایف 17 بلاک تھری لڑاکا طیارے کی شرکت کی۔ بحرینی فرمانروا نے ایئر شو میں پاک فضائیہ کے دستے کی شرکت کو سراہا۔
-
تفریح 2 دن پہلے
پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے شاہ رخ خان سے ملنے کا اظہار کر دیا
-
کھیل ایک دن پہلے
بھارت نے کرکٹ ٹیم کے بعد کبڈی ٹیم کو بھی پاکستان آنے سے روک دیا
-
دنیا ایک دن پہلے
نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی عبوری ٹیم کی جانب سے افسران کوبرطرف کرنے کے لیےلسٹیں بنانےکا آغاز
-
ٹیکنالوجی 17 منٹ پہلے
غیر قانونی وی پی این استعمال کرنے والوں کے لیے بری خبر
-
تجارت 2 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ
-
موسم ایک دن پہلے
اسموگ سے پریشان شہریوں کے لیے اچھی خبر، محکمہ موسمیات نے آج سے بارش کی نوید سنادی
-
پاکستان ایک دن پہلے
جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کا بڑا ہاتھ ہے، مولانا فضل الرحمان
-
دنیا ایک دن پہلے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کی تیل کی تنصیبات پرحملے کی دھمکی